ماہنامہ شگوفہ حیدرآباد - مجتبیٰ حسین نمبر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2020-05-30

ماہنامہ شگوفہ حیدرآباد - مجتبیٰ حسین نمبر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

shugoofa-mujtaba-hussain-number-1987

مجتبیٰ حسین (پ: 15/جولائی 1936 ، م: 27/مئی 2020)
موجودہ عہد ظرافت کی ایک انجمن اور ایک ادارہ تھے جنہوں نے اردو طنز و مزاح کو اپنی شگفتہ و شائستہ نگاری سے مالا مال کیا۔ 1968 میں جاری ہونے والے ماہنامہ "شگوفہ" (حیدرآباد) نے اردو کے اس مقبول ترین ادیب کے تخلیقی سفر کی ربع صدی کی تکمیل کی خوشی میں اپنا ایک ضخیم خصوصی شمارہ (نومبر 1987) شائع کیا تھا۔ ماہنامہ شگوفہ کا یہ خصوصی شمارہ تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

شگوفہ کے اس خصوصی شمارے کے اداریے بعنوان "بالآخر" میں ڈاکٹر مصطفی کمال لکھتے ہیں۔۔۔
نامور مزاح نگار مجتبی حسین نے اپنے تخلیقی سفر کے پچیس سال مکمل کر لیے۔ اس سفر کا زندہ دلانِ حیدرآباد، اس کی تحریک اور ماہنامہ 'شگوفہ' سے خاص تعلق ہے۔ اتفاق سے زندہ دلانِ حیدرآباد اور مجتبیٰ حسین کی مزاح نگاری کی عمر ایک ہے۔ ایک طرف ایک فرد ہے اور دوسری جانب ایک ادارہ۔
لیکن یہ مقولہ یہاں صحیح طور پر منطبق ہوتا ہے کہ مجتبیٰ اپنی ذات میں ایک انجمن ہیں۔ تخلیقی سفر کے 25 سال کی تکمیل پر شگوفہ نے اس فعال، پرکشش، مقبول اور نامور شخصیت اور اس کے فن کا تفصیلی جائزہ لینے کی اپنی بساط کے مطابق کوشش کی ہے۔
25 سال کے سفر کی یہ داستان خاصی دلچسپ ہے۔ زیرنظر شمارہ کے ذریعہ اس داستان کے تقریباً تمام گوشوں کا احاطہ کیا گیا ہے اور بحیثیت مزاح نگار مجتبیٰ حسین کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ آزادی کے بعد اردو طنز و مزاح کے ارتقا کی بھی ہلکی سی تصویر سامنے آئی ہے۔ یقین ہے کہ اس خصوصی نمبر کی اشاعت کے نتیجہ میں طنز و مزاح کی رفتار کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

عام طور پر خصوصی نمبروں کی اشاعت معلنہ وقت پر ممکن نہیں ہوتی۔ اسی لیے اشاعت کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے، اسے ہر اعتبار سے مکمل بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ لیکن اس شمارہ کا آج یعنی 19/نومبر 1987 کو شائع ہونا ضروری تھا جبکہ مجتبیٰ حسین کے اعترافِ خدمات کے لیے بڑے پیمانہ پر جلسہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اکثر مضامین آخری لمحوں میں وصول ہوئے اور ساری کتابت صرف 15 دن میں ہوئی۔ طباعت کا کام بھی دو ہی دن میں مکمل ہوا۔
اس خصوصی نمبر کی صورت گری میں میرے دوستوں اور مجتبیٰ کے چاہنے والوں نے شب و روز ایک کر دئیے، ان سب کے ناموں کا ذکر ممکن نہیں۔ پھر بھی خاص طور پر مضطر مجاز، صلاح الدین نیر، ڈاکٹر رحمت یوسف زئی، رؤف رحیم، سخی حسن صدیقی (دہلی)، محمد اسلم (دہلی)، مالکان حسامی بک ڈپو نصیر احمد و قاسم بھائی، میر مشتاق علی مالک نیشنل پریس، محمد عبدالرشید (دائرہ پریس)، سلام خوشنویس اور مسعود انور کا خاص طور سے ممنون ہوں کہ ان کی شبانہ روز توجہ کے بغیر اس خصوصی اشاعت کا وقت پر شائع ہونا ممکن نہ تھا۔
مجتبیٰ حسین کے اعترافِ خدمات کے لیے جناب کنور مہندر سنگھ بیدی سحر کی صدارت میں ایک کل ہند کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی کے تمام عہدیداروں اور اراکین بالخصوص جناب عابد علی خاں، پروفیسر اشتیاق عابدی، جناب کمال الدین احمد، جناب کے ایک ساقی نارنگ، جناب کے۔ایم۔خاں کا شکریہ ادا کرنا ضروری ہے جن کے تعاون کے بغیر اس ضخیم نمبر کی اشاعت کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا تھا۔

- مصطفیٰ کمال
19/ نومبر 1987 ، ساڑھے گیارہ بجے دن۔

***
نام رسالہ: شگوفہ - مجتبیٰ حسین نمبر - نومبر 1987
مدیر: ڈاکٹر مصطفیٰ کمال
تعداد صفحات: 463
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 27 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Shugoofa_Nov-1987.pdf

Direct Download link:

ماہنامہ 'شگوفہ' - نومبر 1987 :: فہرست
نمبر شمارتخلیقتخلیق کارصفحہ نمبر
قصہ مختصر (زندگی کے حالات)
1مجتبی حسین - سوانحی حالاتمحمد اسلم33
قطع کلام (تنقید)
2مجتبی حسین اور طنز و مزاح نگاریشمس الرحمن فاروقی39
3مجتبی کا شناس نامہ - حیدرآبادپروفیسر وحید اختر43
4مجتبی حسین - فن کے چند پہلوپروفیسر گوپی چند نارنگ55
5مجتبی حسین کی مزاح نگاریپروفیسر مغنی تبسم61
6مجتبی حسین کے مزاحیوں میں معنوی رنگپروفیسر قمر رئیس68
7جاپان چلو جاپان چلوعمیق حنفی74
8کچھ مجتبی حسین کے بارے میںاختر حسن162
9آدمی نامہ - ایک جائزہپروفیسر شمیم حنفی81
10جاپان چلو جاپان چلوساحر ہوشیارہوری86
11مجتبی حسین - بحیثیت خاکہ نگارڈاکٹر مظفر حنفی90
12جاپان چلو - میری نظر میںمولانا علی ناصر سعید عبقاتی93
13مجتبی حسین بحیثیت مزاح نگارسوزوکی تاکیشی97
14مجتبی حسین کی خاکہ نگاریڈاکٹر اشرف رفیع99
15رنگ لائے گی ہماری پیش لفظیدلیپ سنگھ107
16بحیثیت کالم نگارڈاکٹر بیگ احساس390
17ایک بڑی آواز کی آہٹمن موہن تلخ110
18آرام کرسی کے قصہ گوڈاکٹر شیر جنگ گرگ114
19مجتبی حسین آئینۂ فن میںیونس فہمی116
20سفرنامۂ جاپانرشید الدین122
21مجتبی حسین بحیثیت مزاح نگارانیسہ سلطانہ126
22مجتبی حسین - میرا حصہ دور کا جلوہانوار انصاری130
تکلف برطرف (خاکے)
23مجتبی حسینکنور مہندر سنگھ بیدی سحر134
24مجتبی بھائی : فکر بھائی مزاح والےفکر تونسوی136
25تکلف برطرف زباں پربھارت چند کھنہ142
26پختہ اعتقاد کا مرکزی ادیبیوسف ناظم147
27تین بھائی - تینوں ادیبظفر الحسن150
28آفتاب مزاح - مجتبی حسینرشید قریشی153
29ہم طرفدار ہیں غالب کےوجہات علی سندیلوی158
30مجتبی حسین - سایہ دار آدمیزبیر رضوی166
31انڈر اکلیس حسیننریندر لوتھر170
32مجتبی حسین میرا دلداربلراج ورما177
33اردو ادب کا سپرمینڈاکٹر شہریار188
34فیملی مزاح نگارپرویز یداللہ مہدی191
35محبتوں کا اسٹاک اکسچینجظفر پیامی199
36من موہن مجتبیمسیح انجم205
37مثلث کا تیسرا ضلعرفعت سروش211
38قہقہوں کا سوداگرسید رحمت علی215
39موحبتی حسیننعیم زبیری218
40ایک تاثرشمیم ثریا221
41بہ حیثیت عہدہ دارجےپال نانگیا223
42قہقہوں کا سوداگرشمیم نصرتی227
43خاکہ نگار کا خاکہایم اے وحید231
44ہمہ خاندان آفتاب استاحمد سلطان235
45برسات میں دھوپعلی باقر240
46میرا دوستنقی تنویر248
47دوسرا مجتبیڈاکٹر یوسف علی خاں253
48میرا دوستوقار لطیف256
49مجتبی حسینوہاب عندلیب259
50گردشوں کا آدمیقدیر زماں262
51سچے لمحوں کا سچا انسانسخی حسن جاوید صدیقی265
سو ہے یہ بھی آدمی (مباحثہ)
52مجتبی حسین سے گفتگو (زبیر رضوی، مخمور سعیدی، کمار پاشی)مرتب: حامد اکمل277
الغرض (انتخاب)
53ابتدائی مزاحیہ تحریر (روزنامہ 'سیاست')(روزنامہ سیاست)303
54علامہ نارسا کی وفات ۔۔۔ (تکلف برطرف)(تکلف برطرف)306
55ریل منتری مسافر بن گئے (قصہ مختصر)(قصہ مختصر)310
56قصہ ڈاڑھ کے درد کا(بہرحال)317
57ابھینیتا - نیتا بن گئے(الغرض)323
58بےمکانی ۔۔۔(الغرض)328
59حیدرآباد کا جو ذکر کیا(الغرض)332
60سلیمان اریب(قصہ مختصر)338
61عمیق حنفی - آدمی در آدمی(آدمی نامہ)347
62کنور مہندر سنگھ بیدی سحر(سو ہے وہ بھی آدمی)353
63پروفیسر آل احمد سرور(سو ہے وہ بھی آدمی)360
64کنہیا لال کپور - لمبا آدمی(آدمی نامہ)364
65یونیسکو کی چھتری(جاپان چلو)369
66خموشی گفتگو ہے(جاپان چلو)375
67لندن میں دفن کرنے کی ۔۔۔(سفرنامۂ یورپ)380
68دنیا کے غفورو ۔۔۔(سفرنامہ سوویٹ یونین)384
69مجتبیٰ حسین کے نام خطوطسخی حسن جاوید صدیقی395
بہرحال (بیگم و صاحبزادی کے تاثرات)
70بیگم مجتبی - ناصرہ رئیس سے ملاقاتشبیع احمد271
71میرے اباراشدہ صمدانی273
سو ہے یہ بھی مجتبی (منظومات)
72مجتبیٰ حسینرضا نقوی واہی186
73مجتبیٰ حسینسمیع جلیل198
74مجتبیٰ حسینرؤف رحیم187
75مجتبیٰ حسینسرور مرزائی276
76مجتبیٰ حسینمحبوب مانبھومی302
77مجتبیٰ حسینرحمن جامی461
78مجتبیٰ حسینبوگس حیدرآبادی461
79مجتبیٰ حسینسراج نرملی461
بالآخر (اداریہ)
80بالآخر (اداریہ)ڈاکٹر مصطفی کمال462

Shugoofa magazine Hyderabad, Mujtaba Hussain special issue: November 1987, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں