ادب اطفال کے تحت
معروف و مقبول ادیب سراج انور (مرحوم) کے تحریر کردہ 4 ناول ہیں:
- خوفناک جزیرہ (سن اشاعت: 1969 ، صفحات:248)
- کالی دنیا (سن اشاعت: 1972 ، صفحات:448)
- نیلی دنیا (سن اشاعت: نامعلوم ، صفحات:404)
- دوڑتا جنگل (سن اشاعت: 1986 ، صفحات:648)
اولین ناول "خوفناک جزیرہ" جملہ 25 اقساط میں تعمیرنیوز پر پیش کیا جا چکا ہے۔ تمام قسطیں یہاں اس لنک کے ذریعے ملاحظہ کی جا سکتی ہیں:
ناول خوفناک جزیرہ (از: سراج انور) - 25 قسطیں
جیسا کہ خوفناک جزیرہ کی آخری قسط میں وعدہ کیا گیا تھا کہ دوسرا ناول "کالی دنیا" بھی جلد پیش کیا جائے گا۔
سو اس دوسرے ناول "کالی دنیا" کا تعارف سب سے پہلے پیش خدمت ہے۔
ناول : کالی دنیا
ایک نوجوان اور اس کے دو بچوں کی ایسی حیرت انگیز اور دل ہلا دینے والی داستان، جو سیارہ زہرہ کے ایک ظالم سائنس داں کے تعاقب میں زمین سے کئی ہزار فٹ نیچے پاتال میں گئے۔ جنہوں نے برفانی انسان سے دو دو ہاتھ کیے۔ جو زہرہ کی ایک آنکھ والی قوم کے غلام بنے۔ جو ایسے آدم خوروں کے چنگل میں پھنسے جو انسان کو کچا کھا جاتے تھے۔ جنہوں نے ایک فٹ کے بونوں کا زمین دوز شہر دیکھا، جن کا مقابلہ خونی چمگادڑوں، زندہ درخت اور کئی سو فٹ لمبے گرگٹ سے ہوا اور جو ایک بار خود بھی ڈھائی انچ کے رہ گئے۔ اور جنہوں نے اتنی مصیبتیں صرف اپنی حسین اور پیاری دنیا کی سلامتی کی خاطر برداشت کیں اور انعام میں ان کا دامن، دولت، محبت، خوشی اور عزت کے پھولوں سے بھر گیا ۔۔۔!
Novel "Kaali Dunya" by: Siraj Anwar - episode:0
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں