مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2020-21 کا داخلہ اعلامیہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2020-05-13

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2020-21 کا داخلہ اعلامیہ


مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی
Maulana Azad National Urdu University

مرکزی یونیورسٹی جسے نیشنل اسسمنٹ اینڈ ایکریڈیشن کونسل سے "اے گریڈ" حاصل ہے
گچی باؤلی، حیدرآباد

اعلان داخلہ برائے تعلیمی سال 2020-21

یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2020-21 کے لیے مرکزی کیمپس حیدرآباد اور دیگر سٹیلائٹ کیمپسوں، کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن (سی ٹی ایز) اور پالی ٹیکنیکس کے ریگولر پروگرامس پی ایچ ڈی، پوسٹ گریجویشن، انڈرگریجویشن اور ڈپلوما و سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلے کے لیے آن لائن درخواستیں مطلوب ہیں۔

آن لائن درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ:

انٹرنس ٹسٹ کے ذریعے داخلے : 10/جون/2020
پی ایچ ڈی : اردو، انگریزی، ہندی، عربی،فارسی، مطالعات ترجمہ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ،سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سوشیالوجی؛ تعلیم؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ مینجمنٹ، کامرس؛ ریاضی، طبیعات، کیمیا، نباتیات، حیوانیات؛ کمپیوٹر سائنس، ایس ای آئی پی۔
پوسٹ گریجویٹ پروگرام: ایم بی اے؛ ایم سی اے، ایم ٹیک (کمپیوٹرسائنس) اور ایم ایڈ
انڈر گریجویٹ پروگرام: بی ایڈ اور بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس)۔
پیشہ ورانہ ڈپلوما: ایلمنٹری ایجوکیشن (ڈی ایل ایڈ)؛ پالی ٹیکنک -سیول، کمپیوٹر سائنس، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن،انفارمیشن ٹکنالوجی، میکانیکل،الیکٹریکل و الیکٹرانکس۔

میرٹ کے ذریعے داخلے : 10/اگست/2020
پوسٹ گریجویٹ پروگرام: اردو، انگریزی، ہندی، عربی،مطالعات ترجمہ،فارسی؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات،سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی)۔
انڈر گریجویٹ پروگرام: بی اے، بی اے(آنرس)۔جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی (ریاضی،طبیعات،کیمیا۔ایم پی سی)، بی ایس سی(ریاضی،طبیعات،کمپیوٹر سائنس،ایم پی سی ایس) اور بی ایس سی (حیاتی علوم – زیڈ بی سی)۔
برج (رابطہ) کورسز: مدارس کے فارغ طلبہ کے لیے برائے داخلہ انڈر گریجویٹ (بی کام/ بی ایس سی) اور پالی ٹکنک پروگرام۔
بیچلر آف ووکیشنل کورسس: میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور میڈیکل لیبارٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی)۔
لیٹرل انٹری: بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک میں۔
پی جی ڈپلوما: ریٹیل مینجمنٹ۔
جزوقتی ڈپلوما پروگرام: اردو، ہندی، عربی، فارسی اور اسلامک اسٹڈیز،تحسین غزل و اردو میں سرٹیفکیٹ کورس۔

نوٹ:
  • تمام درخواست گزاروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ کم از کم دسویں /بارہویں میں اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرچکے ہوں یابحیثیت زبان/مضمون اردو کامیاب ہوں یا مماثل مدرسہ کورسز جن کا ذریعہ تعلیم اردو ہو، کامیاب ہوں۔ تمام پروگراموں کا ذریعہ تعلیم اردو ہے۔ 
  • تمام پروگراموں میں داخلے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے صدرمرکزحیدرآباد پر دستیاب ہیں الا یہ کہ علاحدہ تذکرہ کیا گیا ہو۔

دیگر کیمپسس پر دستیاب پروگرامس:
1: لکھنو کیمپس: اردو، فارسی، انگریزی اور عربی میں بی اے،ایم اے اور پی ایچ ڈی پروگرام۔
2: سری نگر کیمپس: معاشیات، اسلامک اسٹڈیز، اردو اور انگریزی میں ایم اے؛ اردو، انگریزی اور اسلامک اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی پروگرام۔
3: کالجز آف ٹیچر ایجوکیشن بھوپال(مدھیہ پردیش)، دربھنگہ(بہار): بی ایڈ، ایم ایڈ اور پی ایچ ڈی ان ایجوکیشن۔
4: کالجز آف ٹیچر ایجوکیشن آسنسول(مغربی بنگال)، اورنگ آباد(مہاراشٹرا)، سنبھل (اترپردیش)، نوح (ہریانہ) اور بیدر (کرناٹک): بی ایڈ۔
5: پالی ٹیکنک انجینئرنگ ڈپلوما:
سیول انجینئرنگ؛ کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ کے ڈپلوما (دربھنگہ۔بہار اور بنگلورو۔ کرناٹک)؛
سیول انجینئرنگ،میکانیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجینئرنگ (کڑپہ۔آندھراپردیش)؛ سیول انجینئرنگ، میکانیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرنگ (کٹک ۔ اڈیشہ) پر دستیاب ہیں۔

درخواستیں صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ تمام پروگراموں کے لیے ای۔پراسپکٹس اور آن لائین درخواست فارم 13 / مئی 2020 سے داخلوں کی آخری تاریخ تک یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب رہیں گے۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو درج ذیل پتے پر ای میل کریں:
admissionsregular@manuu.edu.in

ایس سی /ایس ٹی/اوبی سی/معذور /ای ڈبلیو ایس امیدواروں کے مختلف پروگراموں میں داخلے کیلئے تحفظات حکومت ہند کے ضوابط کے مطابق رہیں گے۔ یونیورسٹی میں ہاسٹل کی محدود گنجائش فراہم ہے۔

تاریخ:13/ مئی 2020
رجسٹرار انچارج
manuu.edu.in

Notification for 2020-21 admissions in Maulana Azad National Urdu University (MANUU)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں