پروفیسر مغنی تبسم (پ: 13/جون 1930 ، م: 15/فروری 2012)
کی آٹھویں برسی پر، ان کا ایک ترجمہ پی۔ڈی۔ایف فائل شکل میں پیش ہے۔
پروفیسر مغنی تبسم ایک شاعر، نقاد، استاد، اسکالر، مدیر، اردو تحریک کے سرگرم کارکن اور اچھے منتظم رہے ہیں۔ سب رس اور شعر و حکمت جیسے معتبر و معیاری جرائد کے ذریعے انہوں نے ادب کے گلوب پر حیدرآباد کا نام نمایاں کیا۔ مخدوم اور سلیمان اریب کے بعد حیدرآباد کے ادبی ماحول کے خلا کو بڑی حد تک مغنی تبسم نے پورا کیا تھا۔
انگریزی کے ممتاز شاعر، ادیب اور نقاد پروفیسر شیو۔کے۔کمار کے ایک یادگار ڈرامے "لاسٹ ویڈنگ اینیورسری" کا اردو ترجمہ (شادی کی آخری سالگرہ) پروفیسر مغنی تبسم نے کیا تھا جو مکتبۂ شعر و حکمت (حیدرآباد) سے اپریل 1975ء میں کتابی شکل میں شائع ہوا۔
یہ ترجمہ شدہ ڈراما تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً پچاس صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 2 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
پروفیسر شیو۔کے۔کمار (پیدائش: 16/اگست 1921 لاہور ، وفات: یکم/مارچ 2017 حیدرآباد دکن) تقسیم ہند کے بعد دہلی پہنچے اور آل انڈیا ریڈیو کی ملازمت اختیار کی۔ 1951 میں انہوں نے کیمبرج سے پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔ پنجاب یونیورسٹی میں بحیثیت ریڈر کام کیا، بعد ازاں 1959 میں جامعہ عثمانیہ میں پروفیسر اور صدر شعبہ انگریزی کے عہدہ پر فائز ہوئے۔ 1980 میں یونیورسٹی آف حیدرآباد کے (انچارج) وائس چانسلر کے عہدہ سے وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوئے۔
پروفیسر کمار کی نظمیں ملک و بیرون ملک کے معتبر و مقبول انگریزی جرائد میں شائع ہوتی رہی ہیں۔ تنقید پر ان کی ایک درجن سے زائد کتب طبع ہو چکی ہیں۔ ان کے تین اردو شعری مجموعے بھی چھپ چکے ہیں۔ ونیز انہوں نے فیض کے منتخب کلام کا انگریزی میں ترجمہ بھی کیا ہے۔ 1975 میں ان کا تحریر کردہ ڈراما "شادی کی آخری سالگرہ" انڈین نیشنل تھیٹر نے پیش کیا تھا۔
اسی ڈرامے کا اردو ترجمہ پروفیسر مغنی تبسم نے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے ۔۔۔
***
نام کتاب: شادی کی آخری سالگرہ (ڈراما)
از: پروفیسر شیو کے کمار
مترجم: مغنی تبسم
تعداد صفحات: 48
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 2 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Last wedding anniversary - Urdu.pdf
Shadi ki akhri saalgirah, Drama By Prof Shiv K Kumar, Urdu translation pdf download.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں