شکار بیتی - شکاریات پر 8 کہانیاں - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-11-19

شکار بیتی - شکاریات پر 8 کہانیاں - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

shikaar-beeti

اردو کے مقبول عام ادب کا ایک دلچسپ موضوع شکاریات بھی ہے۔ اردو سائبر دنیا میں اس موضوع پر شکاریات کے ماہرین جم کاربٹ، کینتھ ایڈرسن کی دلچسپ کہانیاں اور کتابیں دستیاب ہیں۔
اسی ذیل میں ریحان احمد عباسی کی یہ ترجمہ شدہ کتاب "شکار بیتی" پیش ہے جس میں شکاریات پر مبنی 8 دلچسپ کہانیاں موجود ہیں۔ یہ عام شکاری کہانیوں سے مختلف اور اپنے انداز کی منفرد کہانیاں ہیں۔
بٹلہ ہاؤس، جامعہ نگر کے ریحان احمد عباسی نے خواجہ حسن ثانی نظامی کی حوصلہ افزائی، تعاون اور مشوروں کے سہارے انگریزی کہانیوں کا پہلی بار اردو ترجمہ کیا جو 1970 میں کتابی شکل میں شائع ہوا۔ تعمیرنیوز کے ذریعے یہ دلچسپ کتاب پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً سوا سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 7 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

اس کتاب کی تمہید میں مترجم لکھتے ہیں ۔۔۔
۔۔۔ اس کتاب میں سیر و شکار سے متعلق آٹھ کہانیاں شامل ہیں۔ یہ عام شکاری کہانیوں سے مختلف اور اپنے انداز کی منفرد کہانیاں ہیں۔ میں یہ بات اتنے وثوق سے اس لیے بھی کہہ سکتا ہوں کہ میں نے اس فن کی اکثر کتابیں پڑھی ہیں۔ عالمی شہرت رکھنے والے یورپین شکاریوں کی آٌپ بیتیاں بھی میری نظر سے گزری ہیں۔
لیکن یہ حقیقت ہے کہ ان منتخب آٹھ کہانیوں میں شروع سے آخر تک جو سسپنس کی کیفیت طاری رہتی ہے، دہشت و خوف کے بجائے اس کے مطالعہ سے ایک عجیب سرور آمیز لذت کا احساس ہوتا ہے، جو بہت کم کہانیوں میں دیکھنے کو ملا ہے۔

ترجمہ کے ضمن میں یہ میری پہلی مربوط کوشش ہے، اس لیے بہت ممکن ہے کہ میں ترجمہ کی ذمہ داریاں پوری طرح ادا نہ کر سکا ہوں اور ترجمہ میں کچھ خامیاں بھی رہ گئی ہوں۔ مجھے اس کا اعتراف ہے کہ اپنے ماحول اور مزاج کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے بےجا طوالت سے بچنے کے لیے کئی جگہ اپنے طور پر بات نبھائی ہے اور لطف و اثر کو برقرار رکھنے کے سلسلے میں مجھے کہیں کہیں اپنے قلم کو آزاد بھی چھوڑ دینا پڑا ہے۔
مجھے امید ہے ان کہانیوں کو پڑھ کر آپ محظوظ ہوں گے اور اگر میری طرح سیر و شکار کے شکار ہیں تو یہ کہانیاں آپ کو اور بھی پسند آئیں گی اور ان کے مطالعہ سے آپ کے تجربے کو بھی وسعت ملے گی۔

- ریحان احمد عباسی
25/ ستمبر 1970
بٹلہ ہاؤس ، جامعہ نگر، نئی دہلی - 25

یہ بھی پڑھیے ۔۔۔
بزم اردو لائبریری - شکاریات پر چند اردو یونیکوڈ کتب
شکاریات کے موضوع پر اردو کہانیوں کا بلاگ

***
نام کتاب: شکار بیتی - شکاریات پر مبنی 8 ترجمہ شدہ کہانیاں
مترجم: ریحان احمد عباسی
تعداد صفحات: 128
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 7 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Shikar Beeti.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

صفحہ نمبر
فہرست مضامین
نمبر شمارعنوانتخلیق کار
1دیباچہمترجم5
2پڈاپوٹو کا آخری معرکہسائرل سوینی7
3دروازے پر ببر شیرپال اسمائلس25
4خونی تعاقبجے سی ولیم38
5شیر نے گدگدایاچارلس موریسن49
6دلدل میں جنگآئی ون کیمرون62
7مانصاب کنٹہ کا رازجی ڈی کلارک82
8ریچھ ہی ریچھجیک ٹرنر99
9خطرناک جانورٹی جی ایس117

Shikar beeti, 8 shikaariyaat Stories in Urdu, pdf download.

1 تبصرہ:

  1. مجھے بچپن سے شوق ہے جنگلات اور شیروں کے شکار کی کتابیں پڑھنے کا۔ اگر میں اس دور میں موجود ہوتا تو شاید بہت بڑا شکاری ہوتا۔
    اب یہ شوق کتابوں سے ہی پورا ہو سکتا ہے۔
    آپکی کاوشوں کا بہت مشکور ہوں
    جزاکم اللہ خیرا کثیرا
    سید انور اعظم زیدی
    اسلام آباد

    جواب دیںحذف کریں