شب گزیدہ - ہرکیول پائرو ناول از اگاتھا کرسٹی - اردو ترجمہ - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-11-21

شب گزیدہ - ہرکیول پائرو ناول از اگاتھا کرسٹی - اردو ترجمہ - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

shab-guzeeda-agatha-christie

اگاتھا کرسٹی (پ: 15/ستمبر 1890 ، م: 12/جنوری 1976) - انگریزی میں جاسوسی کہانیاں تحریر کرنے والی عظیم ترین اور عالمی شہرت یافتہ مصنفہ ہیں۔ ان کی تصنیفات میں 66 جاسوسی ناول اور مختصر کہانیوں کے 14 مجموعے شامل ہیں۔ گنیز بک آف ریکارڈ کے مطابق دنیا بھر میں شیکسپئیر کے بعد یہ واحد مصنفہ ہیں جن کی کتابیں سب سے زیادہ تعداد میں فروخت ہوئی ہیں۔ تصوراتی سراغرساں ہرکیول پائرو [Hercule Poirot] اگاتھا کرسٹی کا تخلیق کردہ وہ مقبول ترین کردار ہے جو کرسٹی کے 33 ناولوں اور 54 مختصر کہانیوں میں بطور مرکزی کردار شامل رہا ہے۔
شب گزیدہ ، اگاتھا کرسٹی کے اسی کردار ہرکیول پائرو کے ناول "ہرکیول پائرو کا کرسمس [Hercule Poirot's Christmas]" (اشاعت اول: 1938) کا اردو ترجمہ ہے۔ مترجم یعقوب یاورکوٹی نے اس کا ترجمہ 1986 میں پیش کیا تھا جو نسیم بکڈپو لکھنؤ سے شائع ہوا۔
یہی اردو ترجمہ تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً سوا دو سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 9 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

ناول کا پلاٹ:
کرسمس کی شام جب لی خاندان کے افراد اجتماعی بیٹھک کے لیے جمع ہوئے تو اچانک انہوں نے فرنیچر کے تباہ ہونے کی زوردار آواز کے ساتھ دہشتناک چیخ بھی سنی۔ وہ تمام دوڑ کر جب پہلی منزل پر پہنچے تو انہوں نے سائمن لی کو خون کے تالاب میں لت پت دیکھا۔ سائمن لی کا گلا بےرحمی سے کاٹ دیا گیا تھا۔
مگر جب نامور سراغرساں ہرقل پائرو قتل کی تحقیق کے لیے مقام واردات پر پہنچا تو اسے یوں محسوس ہوا جیسے ماحول غم و سوگ کے بجائے اہلِ خانہ کے ایک دوسرے کے تئیں باہمی شبہات سے آلودہ ہو۔ ان تمام کے پاس مقتول بوڑھے سائمن لی سے نفرت کی اپنی اپنی علیحدہ وجہ موجود تھی۔

ناول کے مقدمہ میں مترجم یعقوب یاورکوٹی لکھتے ہیں ۔۔۔
ملکۂ اسرار اگاتھا کرسٹی کا ناول نذر قارئین ہے۔ امید ہے کہ اس ناول کو قارئین جاسوسی ادب کے بلند معیار پر پائیں گے۔
اگاتھا کرسٹی کے ایک قاری کو شکایت تھی کہ ان کے ناولوں میں قتل کی واردات میں اتنی سادگی ہوتی ہے کہ گویا مقتول قتل نہ ہوا ہو بلکہ طبعی موت مرا ہو۔ قاری نے اپنی خواہش ظاہر کی تھی کہ قتل پرتشدد اور سنسنی خیز ہونا چاہیے۔ چنانچہ مصنفہ نے یہ ناول اس دعویٰ کے ساتھ لکھا کہ اس ناول میں پیش کردہ قتل کی واردات اس کے دوسرے ناولوں سے نہ صرف مختلف ہے بلکہ مہیب اور پراسرار بھی ہے۔
ہرکیول پائرو اپنے دوست کرنل جانسن کی خواہش پر اس کیس میں دلچسپی لیتا ہے اور اپنی ہوش مندی، سوجھ بوجھ اور تحلیل نفسی کے ذریعے اسرار کے پردے ایک ایک کر کے اٹھاتا چلا جاتا ہے۔ آخری پردے کے اٹھتے ہی قاتل بےنقاب ہو جاتا ہے اور قاری خلاف توقع یہ انجام دیکھ کر حیرت کے عجیب و غریب مرحلے سے دوچار ہو جاتا ہے۔

- یعقوب یاورکوٹی
یکم/ستمبر 1986ء

***
نام ناول: شب گزیدہ [Hercule Poirot's Christmas]
مصنف: اگاتھا کرسٹی
اردو مترجم: یعقوب یاور کوٹی
تعداد صفحات: 227
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 9 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Hercule Poirot's Christmas URDU.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

Hercule Poirot's Christmas, an spy thriller novel, by Agatha Christie, Urdu translation pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں