مولانا ابوالکلام آزاد (اصل نام: غلام محی الدین احمد فیروز بخت، پ: 11/نومبر 1888 ، م: 2/فروری 1958)
کی 131 ویں یومِ پیدائش پر نوجوان نوعمر نسل کے لیے "مولانا آزاد کی کہانی" پیش ہے۔ آزادی کے حصول کے بعد آزاد ہندوستان کے معمار کی حیثیت سے قوم کے ہر فرد کو تعلیم سے آراستہ کرنے کا منصوبہ بنا کر اس پر عمل پیرا ہونے والی اس عظیم شخصیت کی زندگی کے تعارف پر مبنی یہ ایک مختصر مگر اہم کتاب ہے۔ یقین ہے کہ نوعمر ہندوستانی شہری مولانا کی زندگی کو مشعلِ راہ بنا کر ملکی اتحاد اور قومی یکجہتی کی منزل کی طرف گامزن ہونے میں کامیاب رہیں گے۔
تعمیرنیوز کے ذریعے پیش کردہ تقریباً سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 4 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
مصنف کتاب ، پیش لفظ میں لکھتے ہیں ۔۔۔دنیا کی تاریخ میں ہندوستان کی تحریکِ آزادی کی روئداد ایک نئے اور شاندار باب کا اضافہ کرتی ہے جو دوسرے ملکوں کی آزادی کے حصول کے لیے کی جانے والی جدوجہد سے بالکل مختلف ہے۔ اس تحریک کے مختلف زمانوں میں مختلف رہنما میدان میں آتے رہے اور اپنا اپنا کردار ادا کر کے رخصت ہوتے رہے۔
رہنماؤں کی اس طویل فہرست میں محی الدین احمد فیروز بخت مولانا ابوالکلام آزاد کا نام سرِفہرست ہے جنہوں نے مکہ جیسے محترم شہر میں ایک کٹر مذہبی ماحول میں آنکھ کھولی اور چھوٹی ہی عمر میں علم و دانش کی وہ تمام منزلیں طے کر لیں جن تک پہنچنے کے لیے عام لوگوں کو عمریں درکار ہوتی ہیں۔
ان کی بہن نے ٹھیک ہی کہا تھا کہ:
"مولانا آزاد نے بچپن نہیں دیکھا، چھ سات برس کی عمر سے ہی معلوم ہوتا تھا کہ ننھے ننھے کاندھوں پر ایک سر ہے جس میں ایک بڑا اونچا دماغ ہے"۔
اسی طرح بلبلِ ہند سروجنی نائیڈو نے بھی ان کی عظمت کا اعتراف کرتے ہوئے کتنی اچھی بات کہی تھی کہ: مولانا کی عمر ان کی ولادت کے وقت ہی پچاس برس تھی!
مولانا آزاد کی زندگی کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
پہلے حصے میں انہوں نے جنگِ آزادی کے سالار کی حیثیت سے اپنے ملک کو غلامی کی زنجیروں سے نجات دلانے کے سلسلے میں جدوجہد کی، قید و بند کی صعوبتوں کو خوش آمدید کہا اور بےمثال قربانیوں کا نمونہ پیش کیا۔
دوسرا حصہ ان کی اس زندگی کا احاطہ کرتا ہے جب آزادی کے حصول کے بعد مولانا نے ایک نئے اور آزاد ہندوستان کے معمار کی حیثیت سے وزیر تعلیم کے اعلیٰ منصب کو عزت بخشی۔ قوم کے ہر فرد کو تعلیم سے آراستہ کرنے کا منصوبہ بنایا۔
ان کی زندگی کے دونوں ادوار تاریخ کے صفحوں پر ہمیشہ چمکتے رہیں گے اور آنے والی نسلیں ان سے روشنی حاصل کرتی رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیے ۔۔۔
***
نام کتاب: مولانا آزاد کی کہانی
مصنف: ظفر احمد نظامی
تعداد صفحات: 104
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 4 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
Maulana Azad ki Kahani.pdf
مولانا آزاد کی کہانی :: فہرست مضامین | ||
---|---|---|
نمبر شمار | عنوان | صفحہ نمبر |
1 | پیش لفظ | 7 |
2 | بچپن | 9 |
3 | صحافت | 21 |
4 | سیاست | 24 |
5 | کانگریس کی صدارت | 51 |
6 | آخری قید | 61 |
7 | رہائی | 70 |
8 | آزادی | 76 |
9 | وزارت | 85 |
10 | تصانیف | 91 |
11 | وفات | 96 |
12 | عقیدت کے پھول | 99 |
Maulana Azad ki kahani, a short life history by Zafar Ahmed Nizami, pdf download.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں