عطر کافور - افسانے از نیر مسعود - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-11-16

عطر کافور - افسانے از نیر مسعود - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

itr-e-kafur-nayyar-masood

نیر مسعود (پ: 16/نومبر 1936 ، وفات: 24/جولائی 2017)
عصر حاضر کی ادبی دنیا کی انتہائی قد آور عالمی شہرت یافتہ شخصیت، صاحب طرز افسانہ نگار، محقق، دانشور، ادیب اور مترجم کا آج 83 واں یومِ پیدائش ہے۔
پروفیسر نیر مسعود کے افسانوں کے دو مجموعوں "سیمیا" اور طاؤس چمن کی مینا" کی اشاعت کے بعد 7 افسانوں پر مشتمل ان کا تیسرا مجموعہ "عطرِ کافور" 1990 میں منظر عام پر آیا تھا۔
یہی افسانوی مجموعہ تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً دو سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 8 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

ڈاکٹر خلیق انجم اپنے ایک مضمون "نیر مسعود: اردو ادب کی ایک معتبر شخصیت" میں لکھتے ہیں ۔۔۔
ڈاکٹر نیر مسعود کا تعلق سادات کے ایک قدیم اور معزز خاندان سے ہے۔ ان کے اجداد کا آبائی وطن ایران کا شہر نیشاپور تھا جہاں سے وہ ہندوستان آئے اور یہیں انہوں نے مستقل سکونت اختیار کر لی۔ نیر مسعود کے دادا سید مرتضیٰ حسین اپنے عہد کے ایک ممتاز طبیب تھے۔
نیر مسعود کی ولادت 16/نومبر 1936ء کو لکھنؤ میں ہوئی۔
نیر مسعود اپنی دن رات کی محنت سے ایک ممتاز محقق، اعلیٰ درجے کے ادیب، صف اول کے متنی نقاد اور صاحبِ نظر ناقد بنے۔ اردو مرثیے کی تاریخ پر ان کی گہری نظر تھی۔ انہوں نے 1957ء میں لکھنؤ یونیورسٹی سے فارسی میں ایم۔اے کیا۔ چونکہ انہیں فارسی کے ساتھ ساتھ اردو سے بھی غیرمعمولی دلچسپی تھی، اس لیے انہوں نے 1965ء میں الہ آباد یونیورسٹی سے اردو میں پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری حاصل کی اور 1965ء ہی میں اسلامیات کالج بریلی میں فارسی اور اردو کے استاد مقرر ہوئے۔ لکھنؤ یونیورسٹی کے شعبہ فارسی سے بھی وابستہ ہوئے۔ 1996ء میں جب اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے تو وہ یونیورسٹی میں پروفیسر تھے۔

نیر مسعود ایک انتہائی منکسرالمزاج انسان ہیں۔ اگرچہ اردو کے ایک ممتاز افسانہ نگار کی حیثیت سے پوری دنیا میں ان کا نام ہے لیکن ان کی گفتگو اور تحریر سے کہیں بھی یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ ادب میں ان کا قد اتنا بڑا ہے۔ نیر مسعود کا شمار اردو کے انتہائی ممتاز اور منفرد افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ ممتاز فنکار تو بہت ہوتے ہیں، لیکن منفرد کچھ ہی ہوتے ہیں۔ منفرد کی اصطلاح نیر مسعود جیسی ادبی شخصیتوں ہی کو زیب دیتی ہے۔ نیر مسعود کی بڑی خصوصیت یہ ہے کہ انہوں نے ادب کی جس جہت میں قدم بڑھایا، پوری انفرادی شان و شکوہ کے ساتھ بڑھایا ہے۔ انگریزی میں ہم جسے Perfectionist کہتے ہیں شاید اسی کا ایک اعلیٰ نمونہ نیر مسعود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے ۔۔۔

***
نام کتاب: عطرِ کافور
مصنف: نیر مسعود
تعداد صفحات: 191
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 8 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
Itr-e-Kafur by Naiyar Masud.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

عطر کافور - افسانے از نیر مسعود :: فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
1مراسلہ11
2جانوس31
3سلطان مظفر کا واقعہ نویس49
4جرگہ81
5وقفہ105
6عطر کافور133
7ساسانِ پنجم185

Itr-e-Kafur, selected short stories by Naiyer Masood, pdf download.

2 تبصرے:

  1. میں بھی اپنا افسانہ بھیجننا چاہتا ہوں

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. اپنا افسانہ ای-میل کیجیے اس پتے پر:
      taemeernews@gmail.com

      حذف کریں