انجمن - مشاہیر کے سوانحی خاکے از حسن الدین احمد - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-08-13

انجمن - مشاہیر کے سوانحی خاکے از حسن الدین احمد - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

anjuman-hasanuddin-ahmed

حیدرآباد کے ممتاز دانشور اور ادیب ڈاکٹر حسن الدین احمد (پیدائش: 1922) آج 13/اگست/2019 کو انتقال کر گئے۔ وہ سابق ریاست حیدرآباد، آزاد ہندوستان اور ریاست آندھرا پردیش میں حکومت کے کئی اہم عہدوں پر فائز رہے تھے۔ معاشی، تہذیبی، ادبی اور مذہبی امور میں ان کی گہری دلچسپی رہی۔ 1944 سے مختلف موضوعات پر ان کی تقریباً دو درجن سے زائد کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ زیر نظر کتاب "انجمن" تقریباً 26 مشاہیر کے سوانحی خاکوں پر مبنی ہے جس کی اشاعت 1974 میں عمل میں آئی تھی۔
تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں یہی کتاب پیش خدمت ہے۔ تقریباً سوا دو سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 8 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

صاحبِ کتاب ڈاکٹر حسن الدین احمد اس کتاب اور کتاب کے موضوع کا تعارف کرواتے ہوئے "ابتدائی باتیں" کے زیر عنوان لکھتے ہیں ۔۔۔
اردو نثر کا قابل لحاظ حصہ سوانح نگاری پر مشتمل ہے جو زیادہ تر تذکروں، مذہبی ادب (سیرت تذکرہ بزرگان دین اولیا وغیرہ) اور مستقل سوانح نگاری کی شکل میں ہے۔ اردو کے مایہ ناز نثرنگاروں سرسید، حالی، شبلی، نذیر احمد، عبدالحلیم شرر، مولانا آزاد، خواجہ حسن نظامی نے کسی نہ کسی حیثیت سے سوانح نگاری کی لیکن جہاں تک سوانحی مضامین کے مجموعوں کا تعلق ہے، اردو میں بہت کم کام ہوا ہے۔ اور میں نے یہ محسوس کیا کہ اردو میں ابھی اس صنف کو ترقی کے منازل طے کرنا ہے اور اس میدان میں کافی تجربے کرنا ہے۔ حالانکہ سوانح نگاری کوئی آسان کام نہیں۔
مختصر خاکہ میں شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو اس انداز سے نمایاں کرنا کہ پڑھنے والے کے ذہن میں وہی تصور ابھرے جو سوانح نگار کے پیش نظر ہو اور وہی تاثرات قائم ہوں جو سوانح نگار قائم کرنا چاہتا ہے اور پھر یہ سب حقیقت کے دائرہ سے باہر نہ جانے پائیں، بڑا ہی مشکل، نازک اور فنی کام ہے۔ اگر کسی طرح اس دشواری پر قابو پا لیا جائے تو سوانحی خاکے افسانوں سے زیادہ دلچسپ ثابت ہو سکتے ہیں۔ افادیت اور مقصدیت کے اعتبار سے تو یہ یقیناً افسانوں پر فوقیت رکھیں گے کیونکہ یہ حقیقت ہیں۔
شخصی مرقع نگاری مستقل سوانح نگاری کے مقابلہ میں زیادہ مشکل کام ہے کیونکہ اس میں ایجاز نگاری کی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے اور سوانحی مواد کے لب لباب کو پیش کرنا ہوتا ہے۔ سوانحی شعور اور تربیت یافتہ مذاق بھی درکار ہے۔ نیز موضوع کی زندگی کے اہم واقعات کے انتخاب کا سلیقہ چاہیے۔ ان تاثرات کے پس منظر میں گزشتہ چند سالوں میں ، میں نے سوانحی مضامین لکھنے کی جسارت کی جو اردو کے ممتاز جرائد میں وقتاً فوقتاً شائع ہوتے رہے اور پسند کیے گئے۔ اس ہمت افزائی کے نتیجے کے طور پر ان کا انتخاب، زبان کے ایک اہم گوشہ کی حقیر خدمت سمجھ کر 'ولا اکیڈمی' کے سلسلہ مطبوعات کی ایک کڑی کی حیثیت سے پیش خدمت ہے۔

یہ بھی پڑھیے:
یادوں کے جزیرے سے ۔۔۔۔ ڈاکٹر حسن الدین احمد
Dr. Hasanuddin Ahmed, I.A.S. - Biography

***
نام کتاب: انجمن (مشاہیر کے سوانحی خاکے)
مصنف: ڈاکٹر حسن الدین احمد
تعداد صفحات: 212
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 8 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Anjuman-Biographical sketches by Hasanuddin Ahmed.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست مضامین
نمبر شمارعنوانشخصیتصفحہ نمبر
1ابتدائی باتیںحسن الدین احمد5
2انوکھا درباریحضرت امیر خسرو دہلوی7
3طبیب سے ادیب تکجان بارتھ وک گل کرسٹ23
4معزز عالمڈپٹی نذیر احمد30
5مرد داناسید جمال الدین افغانی39
6یوں جیتے ہیںمہدی علی خاں47
7مرد حق گونواب عماد الملک مولوی سید حسین بلگرامی57
8مہم پسند عالمحضرت ولا احمد عبدالعزیز64
9قابل فخر اہلکارمولوی غلام محمد70
10مثالی استادپروفیسر ہارون خاں شیروانی76
11مرد مومنڈاکٹر سید عبداللطیف83
12استاد خطاطیجابر صاحب96
13ماہر نظم و نسقنواب دین یار جنگ100
14پروردۂ سرحد تلنگانہراگھویندر راؤ جذب106
15پیکر اخلاصمفتی محمد سعید صاحب115
16عالمِ دینعلی موسیٰ رضا مہاجر121
17مرد تنہامیر ولایت علی صاحب128
18معیاری مدبربیرسٹر اکبر علی خاں135
19جاپان کے بابائے اردوپروفیسر آر۔ گامو141
20انوکھا رفیوجیپروفیسر عبدالمجید خاں146
21گمنام شاعردامودر ذکی150
22فخر ہندفخر الدین علی احمد158
23بہزاد دکنفیاض الدین نظامی166
24باشیبشیر النسا بیگم173
25ایک صحافیعابد علی خاں180
26قوالی اور اس کے وارثعزیز احمد خاں181
27رحیم پالارحیم پالا196

Anjuman. Biographical sketches by Hasanuddin Ahmed, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں