تلنگانہ میں شیروں کی آبادی میں 75 فیصد اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-07-30

تلنگانہ میں شیروں کی آبادی میں 75 فیصد اضافہ


سارے ہندوستان میں شیروں کی آبادی کے بارے میں چوتھی مرتبہ سروے کیا گیا ہے۔ اسی سروے کے ایک حصہ کے طور پر گزشتہ سال جنوری کے دوران تلنگانہ کے تمام جنگلاتی علاقوں میں بھی جنگلی جانوروں کی پناہ گاہوں، قومی پارکس اور شیروں کے محفوظ جنگل کے اندر اور باہر سروے کرایا گیا۔
قبل ازیں 3 سروے 2006، 2010 اور 2014 میں کئے گئے تھے۔ یہ تینوں سروے متحده آندھرا پردیش میں کئے گئے تھے۔ اور اب یہ پہلی مرتبہ ہے کہ تلنگانہ میں شیروں کا سروے کیا گیا ہے۔ یہ سروے ریاست میں گذشتہ سال (2018) 23/ تا 30/ جون کیا گیا تھا۔
تلنگانہ میں شیروں کے دو محفوظ جنگلات ہیں جن میں امرآباد ٹائیگر ریزرو [Amrabad Tiger Reserve]، جو اضلاع ناگرکرنول و نلگنڈہ میں ہے اور کوال ٹائیگر ریزرو [Kawal Tiger reserve] جو اضلاع نرمل، منچریال، عادل آباد اور کمارم بھیم آصف آباد میں شامل ہے۔
امرآباد ٹائیگر ریزرو دریائے کرشنا کے کنارے واقع ہے۔ جبکہ کوال ٹائیگر ریزرو گوداوری کے کنارے پر ہے۔ یہ دونوں ٹائیگر ریزرو وسطی ہندوستان کے لینڈ اسکیپ اور مشرقی گھاٹوں سے جا ملتے ہیں۔

2014 کے دوران شیروں کی آبادی کے بارے میں سروے آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں پھیلے ہوئے سارے این ٹی ایس آر [NTSR] میں کیا گیا تھا۔ ایک اندازہ کے مطابق شیروں کی تعداد این ٹی ایس آر کے تلنگانہ کے حصہ میں 17 تھی اور کوال ٹائیگر ریزرو میں 3 شیر تھے۔ 2014 کے دوران تلنگانہ کے علاقہ میں شیروں کی آبادی 20 تھی۔

عالمی یوم شیر [Global Tiger Day] کے موقع پر آج جاری کردہ این ٹی سی اے [National Tiger Conservation Authority (NTCA)] رپورٹ کے مطابق امرآباد ٹائیگر ریزرو جو نلا ملا جنگل کی پٹی سے جا کر ملتا ہے اور جس میں مختلف زون (کور، بفر اور کاریڈر) شامل ہیں، اس میں شیروں کی آبادی 26 ہے۔
تلنگانہ میں شیروں کی تعداد میں اضافہ اس لئے ہوا ہے کیونکہ محکمہ جنگلات کے اسٹاف کی جانب سے ان کی بہت ہی اچھے انداز میں دیکھ بھال کی جاتی ہے اور ان کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ یہ اسٹاف جنگلاتی علاقہ میں پانی کی دستیابی میں اضافہ اور گھانس کی دستیابی میں فروغ پر خاص توجہ دے رہا ہے۔ جنگلات کے تحفظ میں اضافہ سے بھی شیروں کی آبادی بڑھی ہے اور ان کی آبادی میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

75% increase in tiger population in Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں