فلم کا نام: سوپر 30 - [Super 30]
فلم کی نوعیت: ڈرامہ، بائیوپک
ڈائریکٹر: وکاس بہل [Vikas Bahl]
مرکزی اداکار: رتھک روشن [Hrithik Roshan]
فلم کی ریٹنگ: 8.7 IMDB
تاریکی کے بغیر ستارے دمک نہیں سکتے!
"Stars can't shine without darkness."
روشنی کی اہمیت تب پتہ چلتی ہے جب اندھیرے میں زندگی گزری ہو۔ تاروں کی چمک دمک ہمیشہ کالی رات میں ہی دکھائی پڑتی ہے۔ انسان ہمیشہ دوسرے انسان کو رنگ، نسل، ذات پات سے ہی پرکھتا آیا ہے۔
اگر کوئی ہم سے یہ سوال کرے کہ زندگی کو طریقے سلیقے سے جینے کے لیے سب سے اہم چیز کیا ہے تو شاید ہمارا جواب یہ ہوگا۔ محبت، دوستی یا پھر دونوں۔
"Money isn't everything but it's like Oxygen."
لیکن اگر ان جذباتی باتوں سے تھوڑا الگ سوچ کر جواب دیا جائے تو پھر ہمارا جواب شاید بہتر معاشی حالات ہوگا۔ جی ہاں، بہتر معاشی حالات جس کے بنا دنیا میں سانس لینا بھی کافی مشکل کام ہے۔ اب پیسہ ہوگا تو معاشی حالات بہتر ہونگے۔ پیسہ کہاں سے آئے گا۔ پیسہ آئے گا نوکری سے، تجارت سے۔ اور جس کے لیے ضروری ہے ایجوکیشن یعنی تعلیم۔ اب بات صرف یہیں پر آکر رُک جاتی تو دنیا پتہ نہیں کہاں سے کہاں پہنچ جاتی۔
اب راجہ کا بیٹا راجہ نہیں بنے گا۔ راجہ وہی بنے گا جو حقدار ہوگا
تعلیم کسی بھی مُلک میں امیروں اور غریبوں میں فرق دور کرنے کے کے ریڑھ کی ہڈی کا کام کرتی ہے لیکن یہ بدقسمتی ہے کہ اُسی تعلیم کو طبقاتی تقسیم کے بھینٹ چڑھا دیا جاتا ہے۔ تعلیم کے لیے اسکول اور کالجز بنائے گئے ہیں لیکن غریبوں کے لیے الگ اور امیروں کے لیے الگ۔ جیسے جس کی حیثیت ویسے اسکی پڑھائی۔ سننے میں تو یہ بات کافی کڑوی اور ناقابلِ برداشت لگتی ہے۔ لیکن یہ بھی ایک کڑوا سچ ہے کہ ہمارا تعلیمی نظام کچھ ایسے ہی ہے۔
"The roots of education are bitter, but the fruit is sweet."
لیکن آج بھی اس معاشرے میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو تعلیمی نظام میں امیری غریبی کے درمیان کھینچی گئی فرق کی اس لکیر کو مٹانے کی جدوجہد میں کار فرما ہیں۔
"Develop a passion for learning. If you do, you will never cease to grow."
اس قابلِ دید فلم کی کہانی بھی اُن چند مثالی انسانوں میں سے ایک کی ہے۔ جو ہندوستان کی ایک ریاست بِہار (Bihar) کا متوطن ہے اور جو ریاضی کے میدان میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔
فلم کی کہانی اسی آدمی کے حالاتِ زندگی پر مبنی ہے۔ جو اپنے ٹیلنٹ کا مقام اپنے معاشرے میں تلاش کر رہا ہوتا ہے۔ لیکن اُس کی سماجی حیثیت کو دیکھ کر ہمیشہ اُسے ٹھکرا دیا جاتا ہے۔
"Strength does not come from winning. Your struggles develop your strengths. When you go through hardships and decide not to surrender, that is strength."
ذکر ہے ڈاکیے کے ایک قابل اور ہونہار بیٹے کا۔
جس کی پہلی محبت حساب (Mathematics) ہے۔ جو اپنی محبت میں میتھ کو دیکھتا ہے اور میتھ میں محبت کو دیکھتا ہے۔ جسے قابلیت اور منفرد ذہن رکھنے پر کیمبرج یونیورسٹی میں داخلہ مل جاتا ہے لیکن غربت آڑے آ جاتی ہے۔ منزل کو پانے کی جستجو اور اُس کے خواب چکنا چور ہو جاتے ہیں۔ اور حالات ایسا موڑ بھی لیتے ہیں کہ گھر کا چولہا جلانے کے لیے ایک میتھ جینیئس کو گلی گلی پاپڑ بیچنا پڑتے ہیں۔
"A nation is built by its citizens & citizens are moulded by teachers."
کہانی ایک ایسے ٹیچر کی ہے جو ذہین غریب بچوں کو ان کی محنت کا صحیح حق دلانے کے لئے حالات سے لڑ جاتا ہے تاکہ اُس کے ساتھ ہونے والا حادثہ کسی اور کے ساتھ نہ دہرایا جائے۔ کسی حقدار کے حق کا استحصال نہ کیا جائے۔
بچپن میں ہم نے تیس مار خان کی کہانیاں تو بہت سنیں۔ لیکن اس دنیا میں ایک شخص ایسا بھی ہے جس کا نام حقیقی سُپر 30 سے جُڑا ہوا ہے۔ اسی شخص آنند کمار نے پٹنہ میں 2002 میں ایسے مفت کوچنگ مرکز کی بنیاد ڈالی تھی جہاں غریب اور پچھڑے طبقات کے طلبا کو آئی۔آئی۔ٹی (جے۔ای۔ای) کے مسابقتی امتحان کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ سن 2018 تک آنند کمار نے اپنے 480 طلبا میں سے 422 طلبا کو ہندوستان کے اس موقر مسابقتی امتحان میں منتخب کروا کر انہیں مختلف آئی۔آئی۔ٹی میں داخلہ دلایا ہے۔ اور ان کے اس کاز کو "ڈسکووری چینل" نے کہانی کی شکل میں پیش بھی کیا۔ ونیز ٹائم میگزین (نیویارک) نے انہیں 2010 کی ایشیا کی بہترین شخصیات میں شمار کیا ہے۔
"Education is the most powerful weapon which you can use to change the world."
یہ فلم ہے میتھ کے سُپر جینیئس ٹیچر آنند کمار اور اُن کے 30 سُپر اسٹوڈنٹس کی جو غلامی، لاچاری، غربت اور طعنے دیتے ہوئے معاشرے سے بھاگ کر آتے ہیں۔ یہ فلم نہ صرف ایک غریب لیکن محنتی انسان کی جدوجہد کو دکھاتی نظر آتی ہے بلکہ معاشرے میں جنم لیتی ایجوکیشن مافیا کے بارے میں بھی بتاتی ہے کہ ۔۔۔ کس طرح کچھ بددیانت اور گھٹیا ذہن لوگ تعلیم کو ایک مستقل کاروبار بنا کر سادہ لوگوں کو پڑھائی کے نام پر ڈرا اور دھمکا رہے ہیں اور معصوم طلبا اور ان کے سرپرستوں کو بڑے بڑے خواب دکھا کر اُن سے لاکھوں روپے ٹھگ رہے ہیں۔
فلم پنڈتوں کے مطابق یہ فلم رتھک روشن کی ایسی چند یادگار فلموں میں شمار ہوگی جس میں انہوں نے منفرد اور لازوال کردار نگاری کا جادو جگایا ہے۔
A review on 2019's Bollywood movie "Super 30" (Hrithik Roshan).
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں