شیورام پلی راجندر نگر کے حمدا پارک کی عظمت رفتہ کی بحالی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-07-22

شیورام پلی راجندر نگر کے حمدا پارک کی عظمت رفتہ کی بحالی

Shivrampally-HMDA-Park

شیورام پلی راچندرنگر میں ایک عرصہ سے ویران پڑے حمڈا پارک کی عظمت رفتہ بہت جلد بحال ہو جائے گی کیونکہ اس جگہ کو "ٹری پارک" کے طور پر فروغ دینے کی تجویز منظور کر دی گئی ہے۔ یہاں ٹی پارک کے ساتھ ساتھ اندر چہل قدمی کے لیے ایک "واک وے" بھی تعمیر کیا جائے گا۔
دو ماہ قبل اس پارک کی زبوں حالی میڈیا کے ذریعہ منظر عام پر لائے جانے پر حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (HMDA) کے حکام نے اس جانب توجہ دی اور عہدیداروں کی ایک ٹیم نے ویران پڑے اس پارک کا معائنہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ عہدیداروں نے بروقت چند اقدامات کے طور پر اس پارک کی عظمت رفتہ
کی بحالی کے لیے یہاں ایک "ٹری پارک مع واک وے" قائم کرنے کی تجویز رکھی اور اس تعلق سے اعلی حکام کو رپورٹ بھی پیش کی۔
عہدیداروں کے مطابق محکمہ اربن قاریسٹری نے اس تعلق سے ایک تجویز منظوری کے لیے حمڈا کو پیش کی۔ بعد ازاں حمدا نے اس تجویز سے اصولی طور پر اتفاق کر لیا۔ اور بتایا جاتا ہے کہ پارک کے کاموں کا اندرون ایک یا دو ہفتے آغاز ہوگا۔ فاریسٹ منیجر محکمہ اربن فاریسٹری سریناتھ ریڈی نے بتایا کہ "شیورام پلی میں 'پارک مع واک وے' کی قیام کے لیے حمدا سے منظوری مل چکی ہے۔ فی الفور اصولی طور پر اسے منظوری دی گئی ہے اور بہت جلداسے رسمی شکل بھی دے دی جائے گی۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو کام بھی دو ہفتوں میں شروع ہو جائے گا۔"

واضح رہے کہ قومی شاہراہ حیدرآباد/بنگلور پر نیشنل پولیس اکیڈمی سے بالکل قریب موجود یہ پارک کبھی HUDA کی نگرانی میں ایک نرسری کے طور پر قائم تھا لیکن بعد میں HMDA کی نگرانی میں چلایا گیا۔ کئی برسوں تک یہ نرسری "حدا پارک" کے نام سے یہاں قائم رہی لیکن چند برس قبل اسے یہاں سے کہیں اور منتقل کر دیا گیا۔ دراصل یہ پارک تاریخی مقام رکن الدولہ تالاب کے خشک ہو چکے حصہ پر قائم ہے۔ بارش کے دنوں میں تالاب بھر جانے سے پارک میں موجود پودے زیر آب آ جایا کرتے تھے جسے دیکھ کر عہدیداروں نے نرسری کو کسی اور مقام پر منتقل کر دیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیشہ سرسبز و شاداب نظر آنے والے اس پارک کی عظمت رفتہ باقی نہ رہی اور فی الوقت یہ جگہ ایک اجڑے چمن کی مانند ہے۔ چونکہ یہ وسیع و عریض پارک مکمل طور پر ویران ہو چکا ہے لہذا یہاں غیر سماجی سرگرمیوں اور غیر مجاز قبضوں کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔

Shivrampally HMDA Park to get a facelift

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں