پیامِ تعلیم، ہندوستان کے صدر مقام نئی دہلی میں قائم مشہور و معروف یونیورسٹی "جامعہ ملیہ اسلامیہ" کی زیرِ سرپرستی کام کرنے والے 'مکتبہ جامعہ لیمیٹڈ' کی نگرانی میں شائع ہونے والا بچوں کا ماہنامہ ہے۔ سن 1926 میں ڈاکٹر ذاکر حسین کی تحریک پر یہ پہلی بار شائع ہوا تھا اور آج بھی بچوں کے اس ماہنامے کی اشاعت کا سلسلہ مکتبہ جامعہ لیمیٹڈ کی طرف سے جاری و ساری ہے۔
"پیامِ تعلیم" کا ایک شمارہ (اپریل-1997) تعمیر نیوز کے ذریعے پیش خدمت ہے۔ 100 صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم تقریباً 5 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
شمع اشاعتی گروپ کے رسالے "کھلونا" کی طرح "پیام تعلیم" نے بھی ادب اطفال کی ترویج کے میدان میں اپنی انفرادی شناخت قائم کی۔ اُس دور میں بچوں کی نظمیں تو لکھی جا رہی تھیں، نثر پر توجہ نہیں تھی۔ 'پیامِ تعلیم' کے اجرا کے بعد بچوں کے لیے نثری تخلیقات بھی لکھی گئیں اور بچوں کی ذہن سازی کے ساتھ ساتھ بطورِ حوصلہ افزائی اُن کی تحریروں کی اشاعت بھی ہوئی۔
"پیامِ تعلیم" کے مدیران گرامی میں ڈاکٹر عابد حسین خاں، غلام ربانی تاباں، شاہد علی خاں اور لکھنے والوں میں ڈاکٹر ذاکر حسین، شفیع الدین نیر، ڈاکٹر مشیرالحق، خلیق انجم، رشید حسن خاں کے نام شامل ہیں۔
اپریل 1997 کے اس شمارے کے اداریے (بچوں سے باتیں) میں مدیر شاہد علی خاں لکھتے ہیں ۔۔۔ساری دنیا کے مسلمان سال بھر میں دو تہوار بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ ایک عید الفطر اور دوسرا عید الاضحیٰ۔ عیدالفطر تو رمضان المبارک کا اہم فریضہ ادا ہونے کا شکرانہ ہے اور عید الاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے۔ اس سنت کی ابتدا کیسے اور کن حالات میں ہوئی، اس کی تفصیل اندرونی صفحات میں ملاحظہ فرمائیں۔
خوشی کی بات ہے کہ اب آپ کے 'پیام تعلیم' میں آپ کے بزرگ ادیب بھی خاصی دلچسپی لینے لگے ہیں۔ سابقہ شماروں کی طرح اس شمارے میں بھی معین الدین عثمانی، کلیم ضیا، خلیق انجم اشرفی اور حکیم علی احمد جلال شامل ہیں۔ ان کے نام آپ کے لیے نئے ہو سکتے ہیں لیکن اردو کی بےلوث خدمت یہ حضرات ایک عرصے سے کر رہے ہیں۔ ان سب کا شکریہ ہم اپنی طرف سے اور آپ کی طرف سے ادا کر رہے ہیں۔
***
نام رسالہ: پیام تعلیم - اپریل 1997
مدیر: شاہد علی خان
تعداد صفحات: 100
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 5 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Payam-i-Taleem-Apr1997.pdf
ماہنامہ 'پیام تعلیم' - اپریل 1997 :: فہرست | |||
---|---|---|---|
نمبر شمار | تخلیق | تخلیق کار | صفحہ نمبر |
1 | حمد | فائق محمود | . |
2 | نعت | اعجاز احمد ناصر | . |
3 | انشا جی کے پربہار قلم قتلے | ابن انشا | . |
4 | عید قرباں | فیض لودھی | . |
5 | چھنگلی کی تلاش | محبوب الہی محمور | . |
6 | بھاپ کا جادو | حامد اللہ افسر | . |
7 | بامقصد موت | فرحات خاں | . |
8 | مغرور لومڑی | جمیل جالبی | . |
9 | بدلہ | خلیق انجم اشرفی | . |
10 | عقل کا امتحان (قسط نمبر : 6) | سید حامد حسین | . |
11 | خلائی ایڈونچر سیریز (قسط نمبر: 11) | اے۔ حمید | . |
12 | سبق | ترجمہ: معین الدین عثمانی | . |
13 | لالچی چوہا | کلیم ضیا | . |
14 | لیموں کے فائدے | حکیم سید علی احمد جلال | . |
15 | بچوں کی نگارشات | قارئین | . |
16 | دیگر مستقل کالم | ادارہ | . |
Payam-i-Taleem magazine Delhi, issue: Apr 1997, pdf download.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں