کیا قافلہ جاتا ہے - نصراللہ خان - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-06-30

کیا قافلہ جاتا ہے - نصراللہ خان - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

kya-qafila-jata-hai-nasrullah-khan
نصر اللہ خان (پ: 11/نومبر 1920 ، م: 25/فروری 2002) اردو کے مشہور صحافی، کالم، ڈرامہ و خاکہ نگار تھے۔ ادبی اصطلاح میں "خاکہ" ایسی تحریر یا مضمون ہے جو کسی شخصیت کا بھرپور تاثر پیش کرے۔ اردو خاکہ نگاری میں نصراللہ خان کی تصنیف "کیا قافلہ جاتا ہے" مایہ ناز تصنیف مانی جاتی ہے۔ یہ پہلی بار 1984 میں شائع ہوئی اور اس کا دوسرا ایڈیشن 2017 میں اشاعت پذیر ہوا۔ یہ کتاب تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً ڈھائی سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 13 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

زندہ کتابیں، پیپر بیک سیریز کے تحت نصر اللہ خاں کے تحریرکردہ شخصی خاکے 'کیا قافلہ جاتا ہے' کا دوسرا ایڈیشن مارچ-2017 میں اٹلانٹس پبلی کیشنز (کراچی) کی جانب سے شائع کیا گیا ہے۔ اس نمبر (00923002472238) پر رابطہ کر کے پاکستان میں یا پاکستان سے باہر یہ کتاب منگوائی جا سکتی ہے۔
(بشکریہ: راشد اشرف فیس بک ٹائم لائن)

نصراللہ خان اس کتاب کا انتساب مشفق خواجہ کے نام کرتے ہوئے لکھتے ہیں ۔۔۔
میں زندگی بھر لکھ لکھ کر بکھیرتا رہا۔ سمیٹنا اور سنوارنا مجھے آیا ہی نہیں۔ اس کتاب میں جتنے مضامین ہیں، وہ مختلف اخبارات و رسائل میں بکھرے ہوئے تھے۔ انہیں عزیزی مشفق خواجہ نے بڑی محبت اور بڑے خلوص سے سمیٹا اور سنوارا ہے۔ انہوں نے مجھ سے کئی نئے مضمون لکھوائے اور بعض پرانے مضامین ان کی فرمائش پر میں نے ازسر نو لکھے۔
مشفق خواجہ نے میرے لیے جو محنت کی ہے، اس کے اعتراف میں، میں یہ مجموعہ انہیں کے نام معنون کرتا ہوں۔

ڈاکٹر وحید قریشی اس کتاب کے پس ورق پر فرماتے ہیں ۔۔۔
نصر اللہ خان ہمارے بزرگ صحافی ہیں۔ وہ ایک طویل عرصے سے اخبار میں کالم لکھ رہے ہیں جو عوام و خواص دونوں میں مقبول ہے۔ ایک طویل عرصے تک لکھتے رہنا اور وہ بھی اس طرح کہ لکھنے والے کی مقبولیت میں آئے دن اضافہ ہوتا رہے، ہماری دنیائے صحافت میں اپنی نوعیت کی منفرد مثال ہے۔ خان صاحب کی بیشتر اخباری تحریریں مستقل اہمیت کی حامل ہوتی ہیں، اور اسی وجہ سے انہیں ادب کا حصہ بھی سمجھا جاتا ہے۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ صحافت نے ہمارے ادب کو جو چند صف اول کے طنز و مزاح نگار دئیے ہیں خان صاحب ان میں امتیاری حیثیت رکھتے ہیں۔
ایک صحافی کی حیثیت سے خان صاحب نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی بہت سی اہم شخصیات کو قریب سے دیکھا ہے۔ ان میں کوئی عالم دین ہے اور کوئی سیاستداں، کوئی ادیب ہے اور کوئی صحافی۔ کوئی موسیقی کا ماہر ہے اور کوئی براڈ کاسٹر۔ غرض کہ بڑی متنوع شخصیات سے خان صاحب کو واسطہ رہا ہے۔ انہیں شخصیات کے بارے میں خان صاحب نے اپنی یادوں کو شخصی خاکوں کی صورت میں صفحہ قرطاس پر منتقل کیا ہے۔
"کیا قافلہ جاتا ہے" اگرچہ قافلۂ رفتگاں ہے، لیکن اس قافلے میں شامل سب لوگ اس کتاب کے صفحات میں جیتے جاگتے نظر آتے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہم انہیں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ خان صاحب نے لفظوں سے مرقع کشی ہی نہیں کی، ان مرقعوں میں جان بھی ڈالی ہے۔
اس کتاب کی ایک اہمیت یہ بھی ہے کہ اس میں گزشتہ نصف صدی کی علمی، ادبی اور سیاسی تحریکوں کے بارے میں بہت سی نئی باتیں معلوم ہوتی ہیں۔۔۔ اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ان خاکوں کے حوالے سے خود نصر اللہ خان کی زندگی کے بہت سے گوشے سامنے آتے ہیں۔ گویا یہ کتاب جگ بیتی بھی ہے اور آپ بیتی بھی۔
یہ کتاب اردو خاکہ نگاری میں ایک اہم اور زندہ رہنے والا اضافہ ہے۔

***
نام کتاب: کیا قافلہ جاتا ہے
مصنف: نصر اللہ خان
تعداد صفحات: 257
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 13 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Kya Qafila Jata Hai.pdf

Direct Download link:

کیا قافلہ جاتا ہے - از: نصراللہ خان :: فہرست مضامین
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
(1)
1علامہ عبدالعزیز میمن.
2سید عطا اللہ شاہ بخاری.
3مولوی محمد ایوب.
4مولانا عبدالسلام نیازی.
5ذوقی شاہ صاحب.
(2)
6بابائے اردو مولوی عبدالحق.
7خواجہ حسن نظامی.
8مولانا ظفر علی خان.
9عبدالمجید سالک.
10چراغ حسن حسرت.
11صوفی غلام مصطفی تبسم.
12سید ہاشمی فرید آبادی.
13قاضی احمد میاں اختر جوناگڈھی.
14ڈاکٹر محمد دین تاثیر.
15پیر حسام الدین راشدی.
16سید فخرالدین ماتری.
17سیماب اکبر آبادی.
18اختر شیرانی.
19احسان دانش.
20آغا محمد اشرف.
21شاہد احمد دہلوی.
22عطیہ بیگم فیضی.
23ملا رموزی.
24ممتاز حسن.
25حفیظ ہوشیار پوری.
26ذوالفقار علی بخاری.
27سید محمد جعفری.
28سعادت حسن منٹو.
29نصر اللہ خان عزیز.
30حمید نظامی.
31نفیس غلیلی.
32شورش کاشمیری.
33غلام عباس.
34سراج الدین ظفر.
35نہال سیو ہاروی.
36ڈاکٹر رشید جہاں.
37محمد حسن عسکری.
38سلیم احمد.
39مجید لاہوری.
40ابن انشا.
41طفیل احمد جمالی.
42ابراہیم جلیس.
43آغا خلش کاشمیری.
44خواجہ معین الدین.
(3)
45چوہدری خلیق الزماں.
46شیخ صادق حسن.
47مرزا عبدالقادر بیگ.
(4)
48رفیق غزنوی.
49استاد بندو خان.
(5)
50استاد کلن خان.
51مولوی گزٹ.
52مچھو خان ٹیڑھی.

Kya Qafila jata hai, (Shaksi khake) Author: Nasrullah Khan, pdf download.

1 تبصرہ:

  1. گزشت 11 سال سے اس کتاب کی تلاش تھی، آج امید بر آئی، جزاک اللہ

    جواب دیںحذف کریں