نقوش کا لاہور نمبر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-05-07

نقوش کا لاہور نمبر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

nuqoosh-lahore-number
نقوش لاہور، پاکستان سے شائع ہونے والا ایک ادبی جریدہ ہے جس کا اجرا محمد طفیل نے مارچ 1948ء میں کیا۔
یوں تو ہر شہر، شہر ہی ہے۔ مگر بعض شہر، اپنے آغوش میں رہنے بسنے والوں کی پوری تہذیب و ثقافت کے امین ہوتے ہیں۔ لاہور بھی انہی شہروں میں سے ایک ہے۔ نقوش نے "لاہور" کا تاریخی اور تہذیبی سرمایہ محفوظ کرنے کی کوشش کی ہے۔
نقوش کے فروری 1962 کا خصوصی شمارہ "لاہور نمبر" تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔
1215 صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم تقریباً 51 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

یوں تو "نقوش" کے بےشمار خاص نمبر شائع ہوئے، جن کی تفصیل اس ویکیپیڈیا صفحہ پر ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔

اس خاص نمبر کے اداریے کے تحت محمد طفیل لکھتے ہیں کہ:
میری ادنی سی کوششیں یہ تھیں کہ یہ نمبر اپنے مواد کے اعتبار سے، لاہور پر موجود کتابوں سے زیادہ وقیع، زیادہ جامع اور زیادہ متنوع ہو۔ اس نمبر میں جتنی بھی چیزیں پیش کی جا رہی ہیں وہ سب کی سب غیر مطبوعہ ہیں، اگر چند سطریں مطبوعہ نظر آ جائیں تو اپنے اس نیازمند کو معاف کر دیجیے گا۔
اس نمبر کے سلسلے میں ضخامت طلب موضوعات کو سمیٹنا تھا، جو موضوع جسے دیا وہ وہیں ٹھٹھک گیا، میں وہیں اٹک گیا۔
میں آج ادب کی وادیوں سے نکل کر، تاریخ کے میدان میں آ پہنچا ہوں۔ بےشک راہیں پرپیج اور انجانی تھیں مگر میرے جنون نے ہار ماننے سے انکار کر دیا۔ اب یہ فیصلہ وقت کرے گا کہ جنون اور تاریخ کے اس معرکے میں کون جیتا، کون ہارا ؟

لاہور نمبر میں درج ذیل موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے:
1:
لاہور - تاریخ قدیم کی نظر میں، لاہور - تاریخ تاسیس اور وجہ تسمیہ، سیاسی اور ثقافتی تاریخ، چند خونچکاں مناظر، مآثر لاہور - باغات و مزارات، علمائے کرام، دینی مدرسے، انگریزی دور کی چند تعمیرات، شاہی قلعہ، عجائب گھر، چڑیا گھر، دروازے، مندر، گرجے، کالج، کتب خانے، فقیر گھرانے کے نوادر۔
2:
موسیقار، اکھاڑے، تکیے، میلے، خوش نویس، مصور، اطبا، ڈراما اور تھیٹر، فلم۔
3:
مورخین لاہور، ادیب اور شاعر، چند بڑے ادیب، سیاسی تحریکیں، ادبی تحریکیں۔

اور لاہور نمبر کے لکھنے والوں میں درج ذیل قلمکار شامل ہیں:
غلام رسول مہر، نیاز فتح پوری، جسٹس کیانی، محمد دین فوق، عابد علی عابد، ڈاکٹر محمد باقر، پروفیسر شجاع الدین، شوکت تھانوی، خواجہ نور الہی، کسریٰ منہاس، خواجہ احمد عباس، عشرت رحمانی، راجہ مہدی علی خان، سراج نظامی، عبدالحمید یزدانی، شہرت بخاری، حکیم موسی خان، ہوش ترمذی، وحید الحسن ہاشمی، فدا حسین اسیر، سردار خان، علم الدین سالک، رشید احمد صدیقی، حفیظ جالندھری، محمد عبداللہ قریشی، احمد ندیم قاسمی، کرنل عبدالرشید، شورش کاشمیری، شاہد احمد دہلوی، شیخ محمد اسمعیل پانی پتی، ڈاکٹر عبدالسلام خورشید، احسان دانش، یوسف جمال انصاری، نصیر انور، ملک شمس، شیخ عبدالشکور، مصطفیٰ زیدی، ڈاکٹر صفدر حسین، مسعود نظامی، حافظ عباد اللہ، احمد سعید، عنایت اللہ۔

نقوش کا "لاہور نمبر" پی۔ڈی۔ایف فائل (1215 صفحات) کی شکل میں دلچسپی رکھنے والے باذوق قارئین اور سنجیدہ محققین کے لیے پیش خدمت ہے۔

***
نام رسالہ: نقوش لاہور نمبر
مدیر: محمد طفیل
تعداد صفحات: 1215
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 51 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Nuqoosh Lahore Number.pdf

Direct Download link:

Nuqoosh, Lahore Number, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں