ماہنامہ ساقی - افسانہ نمبر - جولائی 1938 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-04-24

ماہنامہ ساقی - افسانہ نمبر - جولائی 1938 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

saqi-july-1938
اردو کے صاحب طرز ادیب، مترجم اور ڈپٹی نذیر احمد کے پوتے شاہد احمد دہلوی نے دہلی سے ادبی جریدہ "ساقی" کا اجرا 1930 میں کیا تھا۔ جولائی 1938 کا خصوصی شمارہ "افسانہ نمبر" تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔
224 صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم تقریباً 13 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

شاہد احمد دہلوی 22/ مئی، 1906ء کو دہلی (غیرمنقسم ہندوستان) میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق اردو کے ایک اہم ادبی و علمی خانوادے سے تھا۔ وہ ڈپٹی نذیر احمد کے پوتے اور مولوی بشیر الدین احمد کے فرزند تھے۔ جنوری 1930ء میں انہوں نے دہلی سے اردو کا ایک باوقار جریدہ "ساقی" جاری کیا۔ 1936ء میں وہ ادب کی ترقی پسند تحریک میں شامل ہوئے اور اس کی دہلی شاخ کے سیکریٹری بن گئے۔
تقسیم ہند کے بعد شاہد احمد دہلوی کراچی منتقل ہوئے اور وہیں سے انہوں نے 'ساقی' کا دوبارہ اجرا کیا جس کا سلسلہ ان کی وفات (27/ مئی 1967) تک جاری رہا۔

"ساقی" کے اس افسانہ نمبر کے اداریہ بعنوان 'نگاہِ اولیں' کے تحت مدیر شاہد احمد دہلوی کے بجائے انصار ناصری لکھتے ہیں:
یہ خبر رنج و افسوس کے ساتھ سنی جائے گی کہ ایڈیٹر ساقی کی مجموعۂ اوصاف رفیقۂ حیات 13/برس کی طویل علالت کے بعد 24/جون 1938 کو صبح دم اللہ کو پیاری ہوئیں۔
17 برس کے گہرے رابطۂ خلوص و محبت کے بعد دکھ درد کے ایسے مونس دلسوز اور عیش و مسرت کے ایسے پیارے ساتھی سے یوں اچانک چھٹ جانے پر بھائی شاہد احمد صاحب کے دل و دماغ کی کیا حالت ہوگی، آہ۔
پیش نظر افسانہ نمبر جن پریشانیوں اور بےاوسانیوں کے درمیان مرتب ہوا اس کا ذکر فضول ہے۔ اس میں کلام نہیں کہ ایسے حالات میں جبکہ فراغت و فرصت تو کجا پل بھر کے لیے جمعیت خاطر بھی نصیب نہ ہو، اس شان کے بیش بہا مجموعہ کی ترتیب و تزئین کچھ بھائی شاہد احمد صاحب ہی کا کام تھا اور یہی امر ثبوت ہے ان کی اعلیٰ درجہ کی علم پروری اور وسعتِ ذوق کا۔
چشم بددور 'ساقی' نے جس روشِ خاص سے پاکیزہ ادب کی اشاعت کا اہتمام کیا اور لائقِ رشک روایات قائم کیں وہ اسی کا حصہ ہیں۔ عرصہ سے ادبی دنیا میں ساقی کے خاص نمبروں کی دھوم ہے۔ پیش نظر افسانہ نمبر بھی ان تمام مختص روایات کا حامل ہے اور باوصف بےسر و سامانی کسی گذشتہ خاص نمبر سے کم نہیں بلکہ ایک حد تک فائق ہے کہ اس مرتبہ قریب قریب تمام مضامین اعلیٰ درجے کے ہیں سوائے میرے مضمون کے!
ان تمام اہل قلم حضرات کی خدمت میں اظہار تشکر ضروری ہے جن کے بیش بہا رشحاتِ قلم اس افسانہ نمبر کی زیب و زینت کا باعث بنے۔ ساقی کو ان کی سرگرم معاونت پر ہمیشہ بھروسہ رہے گا۔

***
نام رسالہ: ساقی ، دہلی ، افسانہ نمبر 1938
تعداد صفحات: 224
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 13 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Saqi July 1938 Afsana Number.pdf

Direct Download link:

ماہنامہ "ساقی" - افسانہ نمبر 1938 :: فہرست مضامین
نمبر شمارمضمونمصنفصفحہ نمبر
1نگاہِ اولیںانصار ناصری4
2تائمنمولانا عنایت اللہ دہلوی5
3چڑے چڑیا کی کہانیخواجہ حسن نظامی59
4خودی خدائے خودی کے حضور میںامین حزیں62
5درسِ نیازگنگادھر ناتھ فرحت کانپوری64
6میں اور میرا ضمیرلطیف الدین احمد اکبرآبادی65
7شوقِ ناتمامایم۔ اسلم72
8ظالم محبتحجاب امتیاز علی84
9زنمرزا عظیم بیگ چغتائی89
10گرلز کالج کی لاریجاں نثار حسین اختر102
11فریبتابش دہلوی104
12طبیبانصار ناصری105
13صداقتقیسی رامپوری117
14ارباب نشاطاسرار الحق مجاز119
15کھلونےصادق الخیری121
16اندھی دنیااختر انصاری125
17شرارتوں کی ناقدریپروفیسر محمد مسلم129
18میاں کی مرضیممتاز مفتی135
19عورت کا انتقامالطاف مشہدی143
20ناگنخواجہ احمد عباس145
21تو اور میںعلی احمد جلیلی152
22نواب گلدماشرف صبوحی153
23زھریمحمد محسن عظیم آبادی159
24ایک طالب علم کی سرگزشتمحسن اعظم گڑھی165
25پیامبربلونت سنگھ166
26بھوتغلام عباس172
27سلمیٰ کا گیتاجمل نجیب آبادی177
28حدیث عشقتسنیم جہانگیر نگری178
29حیات دوام کی قیمتسید علی منظور حیدرآبادی183
30خواب و خیالکوکب شاہجہاں پوری184
31دیار شفقپروفیسر احمد علی185
32کرسمس کی ایک شامطاہر قریشی189
33ملاحظہ ہوآوارہ193
34جنگل کا پھولبہزاد لکھنوی200
35اس وقت مجھے کیا ہوتا ہےدلفگار203
36الٹا منترصالحہ عابد حسین204
37چھوٹے نواب اور میںسید علی شاکر209
38نرگسعرش تیموری222

Saqi, Afsana Number 1938, pdf download.

1 تبصرہ: