ماہنامہ آج کل - خواجہ احمد عباس نمبر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-03-13

ماہنامہ آج کل - خواجہ احمد عباس نمبر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

aajkal-khaja-ahmad-abbas-number pdf download
ہندوستان سے سرکاری سرپرستی میں نکلنے والے اردو کے مقبول عام مصور ماہنامہ "آج کل" کی جلد:47 کا پانچواں شمارہ بطور 'خواجہ احمد عباس نمبر' شائع ہوا تھا۔
دسمبر 1988 کا یہ یادگار نمبر تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔
56 صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم تقریباً 7 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

'آج کل' کا یہ خصوصی نمبر گو کہ کم صفحات پر مشتمل ہے مگر قدر و قیمت کے اعتبار سے یہ کسی بھی خاص نمبر سے کم اہمیت کا حامل نہیں۔ خواجہ احمد عباس سے متعلق جو نو (9) مضامین شامل اشاعت ہیں ان میں یہ سعی بروئے کار لائی گئی ہے کہ خواجہ صاحب کے فکر و فن کے تمام پہلوؤں کا کماحقہ احاطہ ہو جائے۔ علاوہ ازیں اس شمارے میں خواجہ احمد عباس کی چار منتخب کہانیاں بھی اسی مقصد کے ذیل میں شائع کی گئی ہیں۔

نام: احمد عباس
والد کا نام: خواجہ غلام السبطین انصاری
تاریخ پیدائش: 7/جون 1914 (پانی پت، ہریانہ)۔
تاریخ وفات: یکم/جون 1987
تعلیم: بی۔اے ، ایل۔ایل۔بی (علی گڑھ مسلم یونیورسٹی)۔

خواجہ احمد عباس نے اپنا مشہور کالم "دی لاسٹ پیج [The Last Page]" ہفت روزہ "بلٹز" میں 1947 سے لکھنا شروع کیا تھا۔ یہ ان کا سب سے طویل عرصے تک چلنے والا کالم رہا۔ گوکہ انہوں نے "آزاد قلم" کے عنوان سے بھی اردو اور ہندی میں علیحدہ کالم شروع کیا تھا۔ دونوں کالم میں فرق بتاتے ہوئے عباس صاحب لکھتے ہیں کہ:
تھیم اور مواد کے اعتبار سے "آزاد قلم" زیادہ تر ملک کی سماجی الجھنوں کے بارے میں ہوتا ہے جبکہ "لاسٹ پیج" بین الاقوامی حالات کی عکاسی کرتا ہے۔

اسی خصوصی نمبر کے ایک مضمون "خواجہ احمد عباس کی یاد میں" میں مجتبیٰ حسین لکھتے ہیں:
1986 میں انجمن ترقی پسند مصنفین کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کے لیے وہ دہلی آئے۔ تقریب کے دوسرے دن کے اجلاس میں وہ آئے تو کچھ اس طرح کہ دو آدمی انہیں تھامے ہوئے تھے اور وہ بڑی مشکل سے قدم اٹھا پا رہے تھے۔ انہیں اسٹیج پر پہنچنے میں پندرہ بیس منٹ لگ گئے۔ بےحد کمزور ہو گئے تھے۔ انہیں اس طرح تکلیف سے چلتے ہوئے دیکھ کر آنکھوں میں آنسو بھر آئے۔ وقت کی سنگینی اور بےرحمی پر غصہ آیا کہ وہ آدمی کو کیا سے کیا بنا دیتی ہے۔ لیکن جب خواجہ صاحب نے اپنا خطبہ پڑھا تو آواز میں وہی کرارا پن تھا ، لہجے میں وہی عزم و حوصلہ تھا۔ ایک ایک لفظ سے ان کی انا اور ان کے پکے عقیدے کا اظہار ہوتا تھا۔ ان میں ایک ایسی زبردست قوتِ ارادی تھی جس کے بل بوتے پر وہ سب کچھ کرنے کا حوصلہ رکھتے تھے۔ جسمانی کمزوریوں کے باوجود انہوں نے آخری وقت تک لکھا۔ لکھنے کو وہ عبادت سمجھتے تھے۔
ان کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ جس عقیدے کو انہوں نے سچا جانا اس پر آخر وقت تک قائم رہے۔ ذہنی قلابازیاں لگانے اور کرتب دکھانے کے وہ قائل نہیں تھے۔ ادیب پیدا ہوتے رہیں گے لیکن خواجہ احمد عباس جیسے بل بوتے والا ادیب اب اردو کو شاید ہی نصیب ہو۔
پانی پت اپنی جنگوں کے لیے مشہور ہے اور مجھے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے پانی پت کی آخری اور اصلی لڑائی خواجہ احمد عباس نے اپنی تحریروں کے ذریعے لڑی تھی۔ یہ لڑائی تھی ظالم کے خلاف مظلوم کے حق میں، سرمایہ دار کے خلاف مزدور کے حق میں ، ظلمت کے خلاف اجالے کے حق میں اور طاقت ور کے خلاف کمزور کے حق میں ۔۔۔ اور جب تک اس لڑائی کا فیصلہ نہیں ہو جاتا ہمیں خواجہ صاحب کی تحریریں قدم قدم پر یاد آتی رہیں گی اور اس یاد کو تازہ رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔

***
نام رسالہ: آج کل ، نئی دہلی ، خواجہ احمد عباس نمبر 1988
تعداد صفحات: 56
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 7 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
AajKal_KhajaAhmadAbbasNumber.pdf

Direct Download link:
https://archive.org/download/AajKalKhajaAhmadAbbasNumber/AajKal_KhajaAhmadAbbas_Number.pdf

ماہنامہ "آج کل" - خواجہ احمد عباس نمبر 1988 :: فہرست مضامین
نمبر شمارمضمونمصنفصفحہ نمبر
1ملاحظات (اداریہ)ادارہ2
2من کہ ۔۔۔خواجہ احمد عباس3
3شخص اور شخصیت :: خواجہ احمد عباس - سوانحی خاکہخلیق انجم5
4شخص اور شخصیت :: خواجہ احمد عباس کون تھا؟ظفر پیامی9
5فن اور فنکار :: خواجہ صاحب پر ایک نوٹجوگندر پال13
6فن اور فنکار :: خواجہ احمد عباس کی ترقی پسندیقمر رئیس15
7فن اور فنکار :: خواجہ احمد عباس کی کہانیرتن سنگھ18
8یادیں، یادداشتیں :: خواجہ احمد عباس کی یاد میںمجتبیٰ حسین21
9یادیں، یادداشتیں :: انوکھی وضع ہے سارے زمانے سے نرالے ہیںذکیہ ظہیر24
10فلم :: خواجہ احمد عباس اور ان کی فلمیںوحید انور28
11صحافت :: خواجہ احمد عباس - ایک تخلیق کار ایک صحافیراج نرائن راز35
افسانے
12ابابیلخواجہ احمد عباس42
13میری موتخواجہ احمد عباس47
14ٹڈیخواجہ احمد عباس50
15روپے آنے پائیخواجہ احمد عباس

AajKal, Khaja Ahmad Abbas Number 1988, pdf download.

3 تبصرے:

  1. مجھے 1990 اگست شمارے کی ضرورت ہے

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. آج کل ، شمارہ: اگست-1990 انشاءاللہ اگلے ہفتے پی۔ڈی۔ایف فائل شکل میں پیش کیا جائے گا۔

      حذف کریں
  2. مجھے 2003 نومبر کا شمارہ چاہیے

    جواب دیںحذف کریں