ماہنامہ شگوفہ حیدرآباد کو مرکزی حکومت کا ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-02-09

ماہنامہ شگوفہ حیدرآباد کو مرکزی حکومت کا ایوارڈ

dr mustafa kamal
ماہنامہ شگوفہ حیدرآباد کو مرکزی حکومت کا ایوارڈ
ڈاکٹر مصطفیٰ کمال مدیر اعلیٰ شگوفہ کی دہلی لائبریری بورڈ کی جانب سے پذیرائی اور ایک لاکھ روپے کیسۂ زر کی پیش کش

مرکزی سرکاری ادارے دہلی لائبریری بورڈ کی جانب سے ہر سال چار زبانوں ہندی، سنسکرت، پنجابی اور اردو کو متعلقہ زبان کی ترویج کے ضمن میں ایوارڈ اور کیسۂ زر پیش کیے جاتے ہیں۔ امسال اردو زبان کے لیے ماہنامہ شگوفہ کو منتخب کیا گیا ہے۔
یہ پروگرام 8/فروری بروز جمعہ دہلی میں منعقد کیا گیا اور مرکزی وزیر ثقافت ڈاکٹر مہیش شرما کے ہاتھوں ایوارڈ کی تقسیم عمل میں آئی۔
واضح رہے کہ ماہنامہ "شگوفہ" ہند و پاک کے مزاحیہ ادب کی تاریخ میں واحد ایسا رسالہ ہے جس نے اپنی مسلسل اشاعت کے 51 سال مکمل کیے ہیں۔ اس رسالے میں ہند و پاک کے علاوہ یورپ و امریکہ، خلیجی ممالک کے طنز و مزاح کے شاعر و ادیب شائع ہو چکے ہیں۔ رسالے کے 100 سے زیادہ خصوصی نمبر اور 50 سے زیادہ مخصوص گوشے شائع کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ادارہ شگوفہ کی جانب سے کئی اہم مشاہرینِ ادب کی کتابیں بھی شائع کی گئی ہیں۔

Award to Shugoofa by Delhi Library Board.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں