قواعد شوارع حیدرآباد - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-02-07

قواعد شوارع حیدرآباد - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

road-rules-hyderabad
قواعد شوارع حیدرآباد
یعنی
ریاست حیدرآباد کی سڑکوں کے قوانین پر مبنی سرکاری کتابچہ

جملہ راہروؤں کے لیے ہدایات عام
ہمیشہ دوسروں کا لحاظ رکھیے، خوش اخلاقی سے پیش آئیے اور احتیاط کیجیے
ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے آپ کا فرض ہے کہ دوسرے راہرؤں کے حقوق کو لحاظ کریں اور ان کے جائز استعمال سڑک میں رکاوٹ یا خطرہ پیدا نہ ہونے دیں۔

یاد رکھیے کہ تمام اشخاص، پیدل چلنے والے، سیکل سوار، مویشی ہانکنے یا ان پر سواری کرنے والے، موٹر یا گاڑی چلانے والے، استعمالِ سڑک کا مساوی حق رکھتے ہیں۔ اور ان کا یہ فرض ہے کہ ایک دوسرے کے حقوق کا لحاظ رکھیں۔ راستہ چلتے وقت ہمیشہ دوسرے راہرؤں کی سہولت کو مدنظر رکھیے۔ ان کی مشکلات میں اضافہ نہ کیجیے۔

دوسرے کی غلطی کے نتائج سے بچیے۔

اس امید یا توقع پر کہ دوسرے آپ کی بےاحتیاطی کے نتائج سے بچ نکلیں گے خود کو خطرہ میں نہ ڈالیے۔

بارش میں بطور خاص احتیاط کیجیے۔
اس لیے کہ سڑکیں چکنی ہو جاتی ہیں اور راہرو اپنی نقل و حرکت پر کم قابو رکھتے ہیں۔

قاعدۂ شارع
الف: گاڑیاں
ہر وقت سڑک کی بائیں جانب رہیے بجز اس کے کہ دوسری گاڑیوں سے آگے بڑھنا یا کسی مزاحمت سے بچنا مقصود ہو۔ جب آگے بڑھنا ہو دائیں جانب سے بڑھیے۔
بچے: بچوں کو سڑک کے خطرات سے آگاہ کیجیے اور ان سے بچنے کا طریقہ سکھلائیے (بچوں کے لیے خاص ہدایات اس کتاب کے آخر میں درج ہیں)۔
نوٹ: یہ قاعدہ لازماً ایسے مقامات سے متعلق نہ ہوگا جہاں ٹریفک کے لیے خاص انتظامات ہوں۔ مثلاً ایسی سڑکیں جہاں "یکطرفہ راستہ" معین ہو وغیرہ۔

ب: پیدل
ہمیشہ پیدل راستہ [Footpath] پر چلیے (جہاں موجود ہو)۔ جہاں پیدل راستہ موجود نہ ہو، سڑک کے انتہائی کنارے پر چلیے۔
نوٹ: بہتر ہے کہ آپ سڑک کی دائیں جانب چلیں تاکہ آنے والی ٹرافک کا سامنا رہے۔

ج: مویشی جو ہانکے جا رہے ہوں

مویشیوں کو ہمیشہ سڑک کی دائیں جانب سے ہانکنا چاہیے تاکہ آنے والی ٹرافک کا سامنا رہے۔

د: مویشی جن پر سواری کی جا رہی ہو
جو قاعدہ گاڑیوں کے لیے مقرر ہے اس پر عمل کیجیے بشرطیکہ کوئی دوسرا جانور ساتھ نہ ہو۔

***
نام کتاب: قواعد شوارع حیدرآباد
مرتب: حکومت سرکار عالی، حیدرآباد دکن
تعداد صفحات: 39
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 1.4 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
TrafficRulesHydState.pdf

Direct Download link:
https://archive.org/download/TrafficRulesHydState/Traffic-Rules-Hyd-State.pdf

قواعد شوارع حیدرآباد - مرتب: حکومت سرکار عالی، حیدرآباد دکن :: فہرست مضامین
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
1عام راہرؤں کے لیے3
2موٹر چلانے والوں کے لیے5
3موٹر سیکل چلانے والوں کے لیے17
4ایسی گاڑیوں کے لیے جنہیں مویشی کھینچتے ہیں18
5محافظان مویشی کے لیے19
6سیکل سواروں کے لیے20
7پیدل چلنے والوں کے لیے24
8بچوں کے لیے28
اشارات ٹریفک
9حصہ اول: اشارے جو جوانان کوتوالی متعینۂ انتظام ٹرافک کو کرنے چاہیے31
10حصہ دوم: اشارے جو رانندوں کو کرنے چاہیے36

Road/Traffic Rules of Hyderabad, pdf download. Compiled by Nizam's Hyderabad State.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں