متون حدیث پر جدید ذہن کے اشکالات - تعارف کتاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2018-12-21

متون حدیث پر جدید ذہن کے اشکالات - تعارف کتاب

maton-e-hadith-jadeed-zehan-k-ashkalat

دین اسلام کے بنیادی مآخذ دو ہیں:
اول: قرآن
دوم: حدیث
حدیث، قرآن کی تفسیر کرتی ہے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے جس طرح قرآن کے الفاظ کی حفاظت فرمائی ہے، اسی طرح حدیث کی حفاظت کا بھی سامان فرمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حدیث کی حفاظت کے لیے محدثین کی ایک ایسی جماعت پیدا فرمائی جنہوں نے فنِ حدیث کی خدمت میں اپنی زندگیاں وقف کر دیں اور حدیثِ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کو ہر طرح کی آمیزش سے پاک رکھنے کے لیے "اسماء الرجال" کا وہ عظیم الشان فن ایجاد کیا جس کی تاریخ عالم میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے حرمین شریفین، کوفہ، بصرہ اور دمشق کے علاوہ کئی دیگر بلادِ اسلامیہ میں علمِ حدیث کے مستقل مراکز اور مدارس قائم کیے۔
حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ (م: 101ھ) وہ پہلے مسلمان حکمران ہیں جنہوں نے احادیث کی جمع و تدوین کا آغاز فرمایا۔ اس کارِخیر کو انجام دینے والوں میں امام ابن شہاب زہری (م: 124ھ) خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ ان محدثین نے روایت و درایت کے اصولوں کی روشنی میں روایات کی جانچ پڑتال کر کے کمزور، ضعیف اور موضوع روایات کو صحیح روایات سے الگ کر دیا۔ اس طرح قرآن مجید کی معنوی تحریف کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا۔
قرآن مجید کی معنوی تحریف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ "حدیث" ہے۔ اس کی موجودگی میں کسی طالع آزما کے لیے ممکن ہی نہیں کہ وہ قرآن کے الفاظ کو اپنی مرضی کے معانی پہنا سکے۔ جن لوگوں نے فہم قرآن کے لیے صرف رائے اور عقلی علوم پر انحصار کرنے کی کوشش کی ہے، وہ ہمیشہ گمراہی کا شکار ہوئے ہیں جیسا کہ خوارج، معتزلہ ، منکرینِ حدیث اور جدیدیت پسند طبقہ کی مثال ہمارے سامنے ہے۔

کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ جن کی تعلیمات و ہدایات پر عمل کرنا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے۔ قرآن مجید کی طرح حدیث بھی دینِ اسلام میں ایک قطعی حجت ہے۔ کیونکہ اس کی بنیاد بھی وحی الٰہی ہے۔
احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے مختلف پہلو اور اعتبار سے اہل علم نے خدمات انجام دی ہیں۔ اور جن لوگوں نے احادیث پر اشکالات کے تیر برسائے ہیں ان کا ازالہ کرنے میں سے بہت سے علماء اور محدثین نے سعی کی ہے۔
زیرِ تبصرہ کتاب "متون حدیث پر جدید ذہن کے اشکالات - ایک تحقیقی مطالعہ" میں فاضل محقق ڈاکٹر محمد اکرم ورک نے منکرین حدیث، مستشرقین اور جدید پسندوں کے اعتراضات، شبہات کا خالصتاً تحقیقی انداز میں جائزہ لینے کی کوشش کی ہے۔ اس کتاب میں ذخیرۂ حدیث کی حفاظت و استناد سے متعلق روایات، حفاظت قرآن سے متعلق روایات، سیاست و قضا سے متعلق روایات، انبیاء ﷩ کی سیرت سے متعلق روایات، عقل عام اور مشاہدہ سے ظاہری تعارض پر مبنی روایات کو جمع کیا ہے۔

حدیث سے متعلق پھیلائے گئے شکوک شبہات کو دور کرنے اور اس پرفتن دور میں اپنے آپ کو ذہنی انتشار سے محفوظ رکھنے کے لیے اس کتاب کا مطالعہ انتہائی ضروری ہے۔

***
نام کتاب: متون حدیث پر جدید ذہن کے اشکالات
مصنف: ڈاکٹر محمد اکرم ورک
ناشر: الشریعہ اکادمی، گوجرانوالہ۔ پاکستان
سن اشاعت: 2012
تعداد صفحات: 514
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 7 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: kitabosunnat.com)

maton-e-hadith-pr-jadeed-zehan-k-ashkalat

متون حدیث پر جدید ذہن کے اشکالات :: فہرست
نمبر شمارعناوینصفحہ نمبر
1تقریظ13
2پیش لفظ17
3اظہارتشکروامتنان29
4مقدمہ35
5دین اسلام میں رسول خداکامقام اورمنصب38
6فتنہ انکارسنت کاآغاز وارتقاء46
7فتنہ انکارسنت کانیاظہور41
8باب اول:ذخیرہ حدیث کی حفاظت واستناد سےمتعلق روایات
9فصل:ذخیرہ حدیث کی کتابیت وتدوین سےمتعلق روایات-
10کتابت حدیث کی ممانعت کی روایات73
11کتابت حدیث کی اجازت کی روایات80
12محدثین کاموقف85
13فصل دوم:ذخیرہ حدیث کےاستنادسےمتعلق روایات-
14حضرت ابوہریرہ ؓپروضع حدیث کاالزام92
15امام ابن شہاب زہریؓ وضع حدیث کاالزام96
16ذخیرہ حدیث میں اہل کتاب کی روایات105
17بنوعباس کےستحقاق خلافت کےلیے وضع حدیث کاالزام121
18صحابہ کی تنقیص کےلیے وضع روایت کاالزام127
19باب دوم:حفاظت قرآن سےمتعلق روایات
20قرآن مجید میں آیت رجم134
21قرآن مجید میں آیت رضاعت145
22قرآن میں لوکان لابن آدم وادیان‘‘کی آیت149
23سورۃ اللیل میں تحریف؟154
24سبعہ احرف اورمتن قرآن کی محفوظیت158
25عہد صدیقی میں جمع وتدوین قرآن کی روایت176
26باب سوم:ظاہری تعارض پر مبنی روایات
27فصل اول:باہم متعارض روایات-
28زانی کےجنت میں داخل ہونےکی روایت184
29ختم نبوت اورمسیح ﷤ کی آمدثانی کی روایات190
30کھڑےہوکرپیشاب کرنےکی اجازتاورممانعت کی روایات194
31کھڑےہوکرپانی پینےکےجوازاورممانعت کی روایات196
32کتارکھنےکےجوازاورعدم جوازکی روایات199
33واقعہ معراج سےمتعلق متعارض روایات201
34فصل دوم:قرآن مجید کےساتھ متعارض روایات-
35زلزلہ قیامت کی ہولناکی سےمتعلق روایت205
36عورتوں سےجماع فی الدبرکی روایت209
37حضرت مسیح ﷤ کی آمدثانی روایت216
38باب چہارم:سیاست وقضاسےمتعلق روایات
39فصل اورمنکرین اورمعاندین کےخلاف اقدامات کی روایت-
40لوگوں سےہرحال میں جنگ کرنےکی روایت228
41یہودی سردراروں کےقتل کی روایات240
42کعب بن الاشرف کےخلاف گوریلاکارروائی240
43بورافع کےخلاف گوریاکاروائی249
44خفیہ کارروائیوں کی حکمت253
45قبلہ عسکل وعرینہ کےباغیوں کےقتل کی روایت256
46فصل دوم:اسزائے رجم کی روایات-
47یہودی جوڑے کےرجم کی روایات266
48عہد رسالت میں واقعات رجم کی روایات274
49ماعزاسلمی کےرجم کاواقعہ281
50غامدیہ کےرجم کاواقعہ286
51عسیف کےرجم کاواقعہ287
52ایک گمنام آدمی کےرجم کاواقعہ288
53باب پنجم :انبیاء﷩ کی سیرت سےمتعلق روایات
54فصل اول:انبیائے سابقین کی سیرت سےمتعلق روایات-
55حضرت ابراہیم ﷤کےکذبات ثلاثہ کی روایت295
56حضرت ابراہیم ﷤ کےختنے کی روایت309
57حضرت ابراہیم ﷤ کی طرف شک منسوب کرنےکی روایت311
58حضرت یوسف کےصبرحوصلہ کی تحسین کی روایت314
59حضرت موسیٰ کےملک الموت کو تھپڑمارنےکی روایت317
60حضرت موسیٰ﷤ کی براءت کی روایت323
61حضرت موسیٰ کاعریاں حالت میں لوگوں کےسامنےآجانا329
62حضرت موسیٰ پر فرعون کےایمان لانےکی روایت333
63حضرت سلیمان کی سوبیویوں سےمقاربت کی روایت341
64فصل دوم:رسول اکرمﷺ کی سیرت سےمتعلق روایات-
65رسول اکرم ﷺ پر جادوکی روایات337
66ام المومنین حضرت عائشہ ؓکی عمرسےمتعلق روایات360
67ابنۃ الجون سےنکاح کی روایت373
68حضرت ماریہ مصریہ پرتہمت زناکی روایت380
69فصل سوم:رسول اللہﷺکی نجی زندگی سےمتعلق روایات-
70ازواج مطہرات کامقام ومرتبہ اوردینی ذمہ داریاں386
71حالت حیض مین مباشرت کی روایات395
72ازواج مطہرات سےجوب غسل کےمتلق سوال کی روایت398
73حضرت عائشہ کےعملاغسل کرکےدکھانےکی روایت402
74ازواج مطہرات کےساتھ اکٹھے غسل کرنےکی روایت404
75ایک رات میں تمام ازوج سےمقاربت کی روایت407
76باب ششم:عقل عام اورمشاہدہ سےظاہری تعارض پر مبنی روایات
77فصل اول:مشاہدہ تجربہ کےخلاف روایات-
78گرمی کی شدت کوجہنم کاسانس قراردینےکی روایت419
79سورج کےعرش کےنیچے سجدہ کرنےکی روایت425
80علم تولید سےمتعلق روایات431
81مکھی کوپانی مین ڈبوکرنکالنے کی روایت434
82حضرت آدم کےغیرمعمولی طورپر درازقدہونےکی روایت438
83بندروں کےرجم کی روایت443
84عجوہ کھجورکی تاثیرکی روایت449
85کھمبی کےپانی کےآنکھ لیےشفاہونےکی روایت453
86فصل دوم:عقل وقیاس کےمنافی روایات-
87واقعہ معراج میں نماز کی فرضیت کی روایت457
88گناہ کی حوصلہ افرزائی کی روایت467
89گرگٹ کو قتل کرنےکی روایت470
90فصل سوم:ماضی اورمستقبل کی خبروں بر مشتمل رایات-
91مسجد حرام اورمسجداقصی کی تعمیر کی روایات473
92سوال کےبعددنیاکےخاتمےکی پیش گوئی کی روایت479
93قیصروکسریٰ کی ہلاکت کی پیش گوئی کی روایت481
94مصادرومراجع491
95کچھ مصنف کےبارےمیں509

Abstruseness on context of Hadith by modernists. Urdu book by: Dr. Mohammad Akrim Wirk

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں