تلنگانہ اسمبلی انتخابات - ضلع وقارآباد میں نوجوان رائےدہندگان کی اہمیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2018-11-07

تلنگانہ اسمبلی انتخابات - ضلع وقارآباد میں نوجوان رائےدہندگان کی اہمیت

young-voters-in-viqarabad-district
ضلع وقارآباد میں29/ فیصد نوجوان رائے دہندگان کو راغب کرنا امیدواروں کی اولین ترجیح ہوگی !
جملہ 8,26,460/ رائے دہندوں میں 18/ تا 29/ سال کی عمرکے 2,54,665 / رائے دہندے موجود
حلقہ اسمبلی تانڈور میں 1,99,726/ کے منجملہ 18/ تا 39/ سال کے 1,19,950/ رائے دہندے


ریاست تلنگانہ میں ہونے والے اسمبلی کے قبل از وقت انتخابات میں نوجوان رائے دہندے انتہائی اہمیت کے حامل ہو گئے ہیں اور اپنا حق رائے استعمال کرنے کیلئے نوجوانوں میں جوش و خروش دیکھاجارہاہے۔ امکان ہیکہ ان انتخابات میں رائے دہی کا تناسب گزشتہ انتخابات کی بہ نسبت زیادہ ہوگا! جو کہ ایک اچھی علامت ہی ثابت ہوگی، یہی وجہ ہیکہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی منشور میں نوجوانوں کو راغب کرنے کیلئے مختلف وعدے اور اعلانات کررہی ہیں۔ ٹی آرایس پارٹی کی جانب سے جاری گئے جزوی انتخابی منشور میں بیروزگاروں کیلئے ماہانہ بھتہ کا اعلان کیا گیا ہے اور ساتھ بیروزگار نوجوانوں کو ملازمتوں کی فراہمی کیساتھ ساتھ قرضہ جات کی اجرائی کا بھی وعدہ کیا گیا ہے ۔
ضلع میں جاری کردہ قطعی فہرست رائے دہندگان پر نظر ڈالی جائے تو ضلع وقارآباد میں جملہ رائے دہندگان کی تعداد 8,26,460/ ہے جن میں 18/ سال سے 19/ سال کی عمر کے جملہ 19,786/ رائے دہندے موجود ہیں۔
جبکہ 20/ سال سے 29/ سال کی عمر کے حامل جملہ رائے دہندگان کی تعداد 2,34,880/ ہے اس طرح ضلع وقارآباد میں 18/ سال سے 29/ سال کی عمر کے حامل جملہ 2,54,665 نوجوان رائے دہندے ہیں بحیثیت مجموعی ضلع وقارآباد میں 29/ فیصد نوجوان رائے دہندے موجود ہیں۔
جبکہ ضلع وقارآباد میں 30/ سال تا 39/ سال کی عمر کے حامل جملہ 2,35,202/ رائے دہندے ، 40/ سال تا 49/ سال کی عمر کے حامل 1,53,299/ رائے دہندے ، وہیں 50/ تا 59/ سال کی عمر کے حامل 97,603/ رائے دہندگان، 60/ سال تا 69/ سال کی عمر کے حامل 56,232/ رائے دہندگان ، 70/ سال تا 79/ سال کی عمر کے 22,599/ اور 80/ سال تا اس سے زائد عمر کے حامل 6,860/ بزرگ رائے دہندگان موجود ہیں۔

ضلع وقارآباد میں موجود چار اسمبلی حلقہ جات میں نوجوان رائے دہندگان کی تفصیلات یہ ہیں :

حلقہ اسمبلی وقارآباد میں جملہ 2,03,472 رائے دہندگان کے منجملہ 18/ سال تا 39/ سال کی عمر کے حامل جملہ رائے دہندگان کی تعداد 1,15,981ہے جبکہ 40/ سال تا 59 / سال کی عمر کے حامل64,356/ رائے دہندگان ، وہیں 60/ سال تا 80/ سال سے زائد عمر کے حامل جملہ 23,165 / رائے دہندگان موجود ہیں

جبکہ حلقہ اسمبلی تانڈور میں جملہ رائے دہندگان کی تعداد 1,99,726/ ہے جن میں 18/ تا 19/ سال کے رائے دہندگان کی تعداد 5,708/ ہے جبکہ 20/ تا 29/ سال کے 59,764/ اور 30/ تا 39/ سال کی عمر کے حامل 54,478/ رائے دہندے موجود ہیں اسی طرح 40/ تا 49/ سال کی عمر کے 37,839/ ، 50/ سال تا 59/ سال کی عمر کے حامل 23,303/ رائے دہندے ، 60/ تا 69/ سال کی عمر کے 12,433 / رائے دہندگان اور70/ تا 79/ سال کے حامل 4,802/ رائے موجود ہیں وہیں 80/ سال اور اس سے زائد عمر کے حامل 1,399/ رائے دہندے موجود ہیں اس طرح حلقہ اسمبلی تانڈور میں 18/ تا 39/ سال کے جملہ 1,19,950 / رائے دہندے ہیں جو کہ فیصلہ کن اہمیت کے حامل ہونگے۔

حلقہ اسمبلی پرگی میں جملہ رائے دہندگان کی جملہ تعداد
2,25,925/ ہے جن میں 18/ تا 39/ سال کی عمر کے حامل 1,33,087/ رائے دہندگان موجود ہیں وہیں حلقہ اسمبلی کوڑنگل میں جملہ رائے دہندگان کی تعداد1,97,337/ کے منجملہ ان میں 18/ سال تا 39/ سال کی عمر کے حامل 1,20,849 / رائے دہندے ہیں ۔ ان اعداد و شمار کی رؤشنی میں تمام جماعتوں کے امیدوار بالخصوص نوجوان رائے دہندگان کو اپنی جانب راغب کرنے کی بھرپورکوشش کریں گے۔

The statistics of young voters in Viqarabad district.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں