واجدہ تبسم کے شاہکار افسانے - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2018-11-07

واجدہ تبسم کے شاہکار افسانے - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

Famous short stories of Wajida Tabassum
واجدہ تبسم کے 21 شاہکار افسانے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں ڈاؤن لوڈ کیجیے۔
واجدہ تبسم تانیثی خیالات کی حامل ممتاز اردو فکشن رائیٹر اور شاعرہ رہی ہیں۔
ان کی پیدائش 16/مارچ 1935 کو امراوتی (مہارشٹرا) میں ہوئی تھی اور انہوں نے 7/دسمبر 2010 کو ممبئی میں وفات پائی۔ ان کے زیادہ تر افسانے مشرقی سماج میں عورت کے جنسی، نفسیاتی اور سماجی مسائل کو پیش کرنے کے لیے معروف سمجھے جاتے ہیں۔
واجدہ تبسم کے چار مشہور افسانوں (زکوٰۃ، اُترن، ذرا ہور اُوپر اور جنتی جوڑا) کو یونیکوڈ تحریر میں اعجاز عبید صاحب نے پیش کیا ہے۔ یہ ورڈ ڈکیومنٹ فائل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے
Utran Wajida Tabassum

قوس خیال
میں "پیش لفظ" لکھنے سے بہت کتراتی ہوں۔ صرف اپنی پہلی کتاب "شہرِ ممنوع" میں ایک طویل مضمون اپنے حالات زندگی کے بارے میں لکھا تھا، چونکہ وہ میری پہلی کتاب تھی اور لوگ میرے بارے میں جاننا چاہتے تھے۔
بہرحال میں نے یہ کہانیاں لوگوں کو خوش کرنے یا ناراض کرنے کے لیے نہیں لکھی ہیں۔ جیسا کہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ روشن پہلوؤں پر میں نے جو لکھا ہے وہ آنسو پونچھنے کی ایک کوشش ہے۔ یہ بات سرے سے غلط ہے۔ میں صرف ایک بات جانتی ہوں کہ میں نے تو بس آئینہ دکھایا ہے۔
میں نے اپنے قلم کے ذریعے ہمیشہ مظلوم طبقے کا ساتھ دیا ہے۔ میری توجہ کا مستحق ہمیشہ کچلا اور پسا ہوا نچلا طبقہ رہا ہے۔ وہی نچلا طبقہ جو دراصل سب سے اہم ہوتا ہے۔ میں اس نچلی سیڑھی کی اہمیت کو جانتی اور مانتی ہوں اور میری ساری ہمدردی ان آنکھوں کے ساتھ ہوتی ہے جو آنسوؤں سے بھری ہوتی ہیں۔
مجھے یہ بتایا گیا ہے، یہ احساس دلایا گیا ہے کہ ۔۔۔۔
"آج سے اگر تم ایک لفظ بھی نہ لکھو تو بھی اردو ادب تمہیں کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔ حیدرآبادی ماحول پر لکھی گئی یہ تمہاری کہانیاں اردو ادب میں تمہاری یاد ہمیشہ قائم رکھیں گی۔"
یہ تو لوگوں نے مجھے سنایا ہے۔

لیکن میں آپ سے بڑے اعتماد سے یہ کہوں گی کہ اردو ادب مجھے فراموش نہیں کر پائے گا۔

- واجدہ تبسم

***
نام کتاب: واجدہ تبسم کے شاہکار افسانے
مصنفہ: واجدہ تبسم
مرتب: ایم۔ عرفان علی
تعداد پی۔ڈی۔ایف صفحات: 129
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 9 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)

Wajida Tabassum Kay Shahkaar Afsanay.pdf

واجدہ تبسم کے شاہکار افسانے :: فہرست
نمبر شمارعنوانپی۔ڈی۔ایف صفحہ نمبرکتاب صفحہ نمبر
1محبت25 تا 18
2نتھ کا غرور919 تا 33
3نصیبے والی1746 تا 55
4نو لکھا ہار2256 تا 72
5کوئلہ بھئی نہ راکھ3186 تا 99
6نکو اللہ38100 تا 115
7اترن46116 تا 122
8ٹھکانا49123 تا 131
9ہل54132 تا 140
10پیش بندھی58141 تا 148
11دھنک کے رنگ نہیں62149 تا 183
12جھوٹن80184 تا 192
13بھوک84193 تا 203
14سستا گوشت90204 تا 210
15ناگن93211 تا 218
16لڑکی بازار97219 تا 230
17توبہ توبہ103231 تا 240
18اللہ کے نام پر109264 تا 273
19ذرا ہور اوپر114274 تا 282
20سمندر عورت118283 تا 293
21شادی124294 تا 304

***
مکرم نیاز
16-8-544, New Malakpet, Hyderabad-500024.

syed mukarram niyaz
Syed Mukarram Niyaz
سید مکرم نیاز

Famous short stories of Wajida Tabassum.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں