اردو آفیسرس گریڈ-II کے جملہ معاملات کے تحقیقات کی استدعا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2018-07-24

اردو آفیسرس گریڈ-II کے جملہ معاملات کے تحقیقات کی استدعا

اردو آفیسرس گریڈ-II کے جملہ معاملات کے تحقیقات کی استدعا
ہائی کورٹ میں ایک اور رٹ پٹیشن پہلے کے مقدمہ میں چار نئے امید واروں کے فریق ثانی بننے کی درخواست
گریڈ-I کا ٹاپر بھی شامل


حیدرآباد ہائی کورٹ میں اردو آفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات میں دھاندلیوں اور پرچہ بیاضات کی جانچ میں عدم شفافیت کا الزام لگاتے ہوئے آج ایک اور تازہ رٹ درخواست دائر کی گئی جس میں عدالت العالیہ سے یہ استدعا کی گئی ہے کہ اس پورے معاملہ کی تحقیقات کا حکم صادر کرے۔دریں اثناء سابق میں داخل کردہ مقدمہ میں بھی چار مزید امید واروں نے خود کو مقدمہ کا فریق ثانی بنانے کی درخواست داخل کی جس پر جسٹس پی نوین راؤ نے کہا کہ چونکہ اردو آفیسرس گریڈ-I اور گریڈ-II کا پہلے ہی ان کے اجلاس پر ایک مقدمہ زیر دوراں ہے، اس لئے وہ آج کی درخواست کی بھی اس کے ساتھ یعنی دونوں رٹ پٹیشنس کی بہ یک وقت سماعت کا اعلان کرتے ہوئے سنوائی کو چہار شنبہ25جولائی تک کے لئے ملتوی کردیا ۔ آج کی تازہ رٹ درخواست ایک خاتون امید وارہ نے داخل کی ہے جس میں ان کے وکیل نے الزام لگایا کہ ان کی موکلہ کو جان بوجھ کر امتحان میں پیچھے کردیا گیا جب کہ وہ انتہائی ذہین، قابل اور ہر لحاظ سے گریڈIIکی ملازمت کی مستحق ہے۔ لیکن ان کی موکلہ کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے اس لئے وہ اس معاملہ کی تحقیقات کی عدالت سے التجا کررہے ہیں تاکہ اس پر کوئی حکم صادر کیاجائے اور گریڈIIکی وہ جائیدادیں جو ابھی تک پر نہیں ہوئی ہیں اس پر عبوری حکم التواء جاری کیاجائے جس پر محکمہ سماجی بھلائی کے سرکاری وکیل نے کہا کہ گریڈ IIکی کتنی جائیدادوں پر تقررات ہوئے اس کی ان کے پاس فی الوقت تفصیلات نہیں ہیں وہ اس کا پتہ چلا کر اس کی تفصیلات سے عدالت العالیہ کو آئندہ پیشی میں واقف کروائیں گے۔ درخواست گزارکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دھاندلیوں کی وجہ سے ان کی موکلہ کو زیادہ نمبرات حاصل نہیں ہوسکے ۔ انہوں نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ او ایم آر شیٹ میں اچھے نمبرات لانے والے امید واروں کو تحریری امتحان میں کم نمبرات اور او ایم آر میں زیادہ نمبرات لانے والوں کو تحریری امتحان میں کم نمبرات دے کر اہل امید واروں کو ملازمتوں سے محروم کردیا گیا جس میں ان کی موکلہ بھی شامل ہے جس کے ساتھ نا انصافی ہوئی اس طرح مستحق افراد ملازمتوں سے محروم اور غیر مستحق افراد ملازمتوں سے مستفید ہورہے ہیں اس لئے وہ ان تمام الزامات کی تحقیقات کروانے کے لئے عدالت سے حکم صادر کرنے کی اور جو کچھ بھی تقرر طلب جائیدادیں ہیں ان کو پر نہ کرنے کے لیے عدالت سے عبوری حکم التوا جاری کرنے کی التجا کرتی ہیں اس پر جسٹس نوین راؤ نے کہا کہ پہلے ہی ایک مقدمہ جو اسی موضوع سے جڑا ہوا ہے ان ہی کے اجلاس پر زیر سماعت ہے جس میں ایک آرڈر بھی ہوا ہے اس عرضی کو بھی وہ اس کے ساتھ سماعت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان دونوں رٹ پٹیشن پر بہ یک وقت سماعت کی منظوری دیتے ہوئے سنوائی کو چہار شنبہ تک کے لئے ملتوی کردیا۔ واضح رہے کہ پہلے کے مقدمہ میں مزید چار امید واروں نے فریق ثانی بننے کی درخواست دائر کی ہے۔ جس میں ایک ایسا امید وار ہے جو گریڈ Iکا ٹاپر ہے لیکن گریڈ-II اردو آفیسرس کے لئے اس کا انتخاب عمل میں نہیں آیا اس پر وہ تشویش میں مبتلا ہوا اور اس نے مقدمہ میں فریق ثانی بننے کی درخواست کی تاکہ اس کے پرچے بیاضات(OMRاور تحریری) کی جانچ کروائی جاسکے ۔ یہاں اس امر کا تذکرہ ضروری ہے کہ نیم سرکاری اردو اکیڈیمی کو دونوں گریڈ کے اردو آفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے نوڈل ایجنسی بناکر ذمہ داری دی گئی تھی یہ ایک رجسٹرڈ سوسائٹی ہے جس نے سرکاری امید واروں کے تقررات کے بوجھ کو قبول کیا ہے ۔


Request for investigation of Urdu Officers appointment

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں