عام استعمال کی اشیا پر جی ایس ٹی میں کٹوتی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-11-11

عام استعمال کی اشیا پر جی ایس ٹی میں کٹوتی

عام استعمال کی اشیا پر جی ایس ٹی میں کٹوتی
گوہاٹی
آئی اے این ایس
عام کھپت کی50اشیاء پر جو28فیصد ٹیکس سلاب میں تھیں، جی ایس ٹی کی شرح گھٹاکر18فیصد کردی گئی ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر بہار سشیل کمار مودی نے یہ بات بتائی ۔ وہ انفارمیشن ٹکنالوجی رکاوٹوں سے نمٹنے والے وزراء گروپ کمیٹی کے سربراہ تھے ۔ انہوں نے گوہاٹی میں بتایا کہ عام کھپت کی تمام اشیاء پر ٹیکس شرح28فیصد سے گھٹ کر18فیصد ہوگئی ہے ۔ سشیل کمار مودی نے جی ایس ٹی کونسل اجلاس کے حاشیہ پر یہ یہاں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ چیونگ گم، چاکلیٹس، شیونگ کاسامان، شیمپو اور اسکن کریم جیسی عام کھپت کی اشیا پر جن سے آمدنی زیادہ نہیں ہوتی ، ٹیکس گھٹا دیا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان اشیاء پر ٹیکس گھٹانے سے تقریبا بیس ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات اہم ہے کہ جی ایس ٹی کے تحت سسٹم مستحکم ہوکیونکہ جاریہ مالیاتی سال ختم ہونے میں صرف چار ماہ رہ گئے ہیں۔23واں جی ایس ٹی کونسل اجلاس جمعہ کے دن یہاں ایک ہوٹل میں مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ ملک کی کم از کم چوبیس ریاستوں کے وزرائے فینانس نے حصہ لیا ۔ بعض ریاستوں کے چیف منسٹروں نے شرکت کی کیونکہ فینانس کا قلمدان ان ہی کے پاس ہے۔ پی ٹی آئی کے بموجب جی ایس ٹی کونسل نے چیونگ گم، تاڈ ٹرجنٹ عام استعمال کی کئی اشیاء پر ٹیکس شرح28فیصد سے گھٹا کر18فیصد کردینے کا فیصلہ کیا ۔ کونسل نے آج اپنے23ویں اجلاس میں177اشیا پر ٹیکس شرح گھٹا دی ۔ عام استعمال کی اشیاء پر اٹھائیس فیصد ٹیکس پر حکومت اپوزیشن زیر اقتدار ریاستوں کی سخت تنقید جھیل رہی تھی۔ فٹمنٹ کمیٹی نے62اشیا کی فہرست دی تھی جسے حکومت نے پچا س اشیاء کی فہرست بنادیا۔ جی ایس ٹی یکم جولائی کو لاگو ہوا تھا اور اس کے پانچ سلاب ہیں۔ سشیل کمارو مودی نے کہا کہ اٹھائیس فیصد کے سلاب میں227آئیٹیمس شامل تھے ۔ فٹمنٹ کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ اسے گھٹا کر62کردیاجائے لیکن جی ایس ٹی کونسل نے مزید بارہ اشیا کو ہٹا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام قسم کے چیونگ گم چاکلیٹس، فیشل میک اپ ، شیونگ اور آفٹر شیو اشیا شیمپو ڈیوڈورٹنس ، واشنگ پاؤڈر ، ڈٹرجنٹ اور گرینائیٹ و ماربل پر اب اٹھارہ فیصد جی ایس ٹی لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس تی کونسل نے آج تاریخی فیصلہ کیا ہے کہ اٹھائیس فیصد کی شرح صرف پچاس اشیاء پر لاگو ہوگی اور مابقی آئٹمس اٹھارہ فیصد کے دائرہ میں آجائیں گے ۔پیٹنس اور سمنٹ کو اٹھائیس فیصد کے دائرہ میں برقرار رکھا گیا ہے۔ واشنگ مشین اور ایر کنڈیشنر جیسی پر تعیش اشیاء بہ دستور اٹھائیس فیصد ٹیکس کے دائرہ میں برقرار رہیں گی ۔ جی ایس ٹی کونسل نے آج جو فیصلہ کیا ہے اس سے بیس ہزار کروڑ روپے سالانہ کی آمدنی سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔

آدھار کو بینک اکاؤنٹس مربوط معاملہ کی درخواست سپریم کورٹ میں مسترد
نئی دہلی
پی ٹی آئی
سپریم کورٹ نے آج ترنمول کانگریس(ٹی ایم سی) کے رکن اسمبلی کی جانب سے بینک اکاؤنٹس کو آدھار سے مربوط کرنے کی ہدایت کو چیلنج کرتے ہوئے پیش کردہ درخواست کومسترد کردیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ آدھار کو چیلنج کرتے ہوئے کئی درخواستیں پیش کی گئی ہیں۔ ان درخواستوں پر غور کیاجانے والا ہے ۔ اس لئے اب اس درخواست پر سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ہیں۔ عدالت کا کہنا ہے کہ مذکورہ مسئلہ پر ہزاروں درخواستیں سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ہیںِ اس لئے اب مزید درخواست پر غور نہیں کیاجائے گا۔ عدالت نے کہا ہے کہ ہم آپ کو اجازت دیتے ہیں کہ اس مسئلہ پر ایک قانونی درخواست دستوری بنچ میں پیش کریں۔ یہ بنچ جو کہ جسٹس اے کے سیکری اور اشوک بھوشن پر مشتمل ہے ۔ بنچ نے مزید بتایا کہ ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مہوا موترا کو اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ پارٹی کی حیثیت سے ایک درخواست دستوری بنچ میں پیش کرے ، جو کہ اس ماہ کے آخری ہفتہ میں سماعت کے لئے پیش کی جاسکتی ہے ۔ ایڈوکیٹ زیڈ حسین جو کہ یونیک آئیڈنٹفیکشن اتھاریٹی آف انڈیا( یو آئی ڈی اے آئی) کی نمائندگی کرتے ہیں ،بنچ کوبتایا کہ آدھار سے متعلق 27درخواستیں سپریم کورٹ میں زیر تصفیہ ہیں، جب کہ مہوا موئتر کے وکیل نے بنچ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس مسئلہ پر توجہ دیتے ہوئے درخواست کی سماعت کریں، جس پر جسٹس سیکری نے اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ انہوں نے آدھار کے تعلق سے مختلف امور پر غور کیا ہے ، کیوں کہ اس تعلق سے چیلنج کرتے ہوئے عدالت میں درخواست پیش کی گئی ہیں۔ آدھا رکو بینک اکاؤنٹس سے مربوط کرنے کے لئے آخری تاریخ21دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ جب کہ موبائل نمبر کے لئے 6فروری2018ء کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں