جئے شاہ کے خلاف ثبوت عدالت کو پیش کرنے امیت شاہ کا چیلنج
نئی دہلی
پی ٹی آئی، یو این آئی
بی جے پی صدر امیت شاہ نے ا پنے فرزند جئے شاہ کی کمپنی کے غیر معمولی ٹرن اوور سے متعلق الزامات پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے مخالفین کو چیلنج کیا کہ وہ شواہد کے ساتھ عدالت پہنچیں ۔جئے شاہ نے فوجداری تحقیر کا مقدمہ دائر کرنے کے علاوہ ایک دیوانی مقدمہ بھی دائر کیا۔ امیت اہ نے آج تک کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ جئے شاہ خود کہہ رہے ہیں کہ اس معاملہ کی تحقیقات کی جائے اس لئے الزام لگانے والے جو بھی ثبوت رکھتے ہیں وہ اسے عدالت میں پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک جئے شاہ کی کمپنی ٹمپل انٹر پرائز کا سوال ہے اس نے حکومت کے ساتھ ایک روپے کا بھی بزنس نہیں کیا ہے اور نہ ہی ایک روپے کی بھی زمین خریدی ہے ۔ امیت شاہ نے کہا کہ جئے شاہ نے بوفورس کی طرح کسی درمیانی شخص کی بھی مدد نہیں لی ہے ۔ انہوں نے کانگریس کو چیلنج دیا کہ وہ ان کے بیٹے کے خلاف مقدمہ دائر کرے اور تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سب سے قدیم پارٹی کے پاس کسی کے خلاف جنہوں نے کانگریس پر ماضی میں بدعنوانی کے الزام لگائے ہیں مقدمہ دائر کرنے کی ہمت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تاریخ تک کانگریس کے خلاف متعدد الزامات لگائے گئے ۔ جئے شاہ کے خلاف بد عنوانی کا الزام نہیں لگا ہے ، لیکن انہوں نے تحقیر کا مقدمہ دائر کیا جب کہ کانگریس نے ابھی تک کسی کے خلاف100کروڑ ہرجانہ کا معاملہ درج نہیں کرایا ہے ۔ بی جے پی صدر نے کانگریس کے نائب صدر اہول گاندھی سے مطالبہ کیاکہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے مسئلہ پر اپنا موقف واضح کرے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر پی چدمبرم اور ششی تھرور نے روہنگیا مسلمانوں پر وزیر اعظم کو ایک مکتوب تحریر کیا ہیا ور انہیں ہنودستان میں رہنے کی اجازت دینے کی خواہش کی ہے ۔امیت شاہ نے کہا کہ میں راہول گاندھی سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ اس مسئلہ پراپنا موقف واضح کریں۔ روہنگیا مسلمانوں کا سپریم کورٹ میں مقدمہ چل رہا ہے جس میں ان کی طرف سے کانگریس کے سینئر لیڈڑ کپل سبل بھی پیروی کررہے ہیں ۔ امیت شاہ نے کہا کہ مرکز تمام حقائق کو پیش نظررکھتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کو ملک سے باہر بھیجنا چاہتا ہے اور عدالت کے سامنے ان تمام معاملا ت کو رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے اور نہ ہی انسانی حقوق کا مسئلہ ہے یہ ملک کی سلامتی کا سوال ہے۔ ماضی میں ہم متاثر ہوئے ہیں لیکن ہم اب سر حد پار سے ہونے والی در اندازی پر سخت نظر رکھیں گے ۔ امیت شاہ نے کہا کہ ہم انہیں غذا دے سکتے ہیں، کپڑے دے سکتے ہیں، ادویات دے سکتے ہیں لیکن یہاں نہیں میانمار میں، ہم ان کی معاشی مددبھی کرسکتے ہیں لیکن ملک کی سلامتی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔
'If you have evidence, bring it to court': Amit Shah defends his son
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں