راجکپور کا آر-کے اسٹوڈیو جل کر خاک
ممبئی
یواین آئی
ممبئی کے شمال مشرقی علاقہ چمبور میں مشہور ادکار راج کپور سے منسوب آر کے اسٹوڈیو آ دوپہر آتشزدگی کی وجہ سے جل کر خاک ہوگیا، فی الحال آگ کا سبب نہیں پتہ چلا ہے ، پھر بھی شارٹ سرکٹ کا شبہ ظاہر کیاجارہا ہے ۔ فائر بریگیڈ کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لئے چھ فائر انجن اور پانچ واٹر ٹینکر کی مدد سے فائر عملہ مصروف ہے ۔ ممبئی فائر بریگیڈ کے چیف پی ایس راہنگدا لے نے کہا کہ دوپہر تقریبا سوا دو بجے آگ کی اطلاع ملی اور فوری طور پر آگ بجھانے کے عملے کو پانچ منٹ میں روانہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ نچلی منزل پر بجلی کے آلات ، فرنیچر اور دوسرے سامان میں لگی آگ سے تباہی مچ گئی۔ یہ اسٹوڈیو اداکار راج کپور کے اداکار صاحبزادے رشی کپور کی ملکیت میں ہے۔ ذرائع نے کہا کہ آتشزدگی کی وجہ تحقیقات کے بعد پتہ چلے گی۔
Major fire at iconic RK Studio in Mumbai
2017-09-17
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں