سری نگر
یواین آئی
کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے الزام لگایا کہ مرکز میں بر سر اقتدار بی جے پی حکومت کے پاس کوئی کشمیر پالیسی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو بتادینا چاہئے کہ وہ کن کو مسئلہ کشمیر کے اسٹیک ہولڈرز مانتی ہیں۔ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی قیادت والے اعلی سطحی کانگریس پالیسی پلاننگ گروپ کے ہمراہ کشمیر کے دو روزہ دورہ پر آنے والے آزاد نے ان باتوں کا اظہار ہفتہ کو یہاں کانگریس کی ایگزیکٹیو میٹنگ سے قبل نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی حکومت اور ریاست میں پی ڈی پی و بی جے پی کی مخلوط حکومت معرض وجود آنے کے بعد سے وادی کشمیر دن بدن بربادی و تباہی کی طرف جارہی ہے ۔ غلام نبی آزاد نے بتایا کہ پارٹی صدر سونیا گاندھی نے کشمیر کے موجودہ حالات کو مد نظر رکھ کر ہی پارٹی کی پالیسی پلاننگ گروپ تشکیل دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ گروپ کشمیر میں اپنے قیام کے دوران قریب55وفود سے ملاقات کرے گا۔ سینئر کانگریسی لیڈر نے الزام لگایا کہ مرکز میں بر سر اقتداربی جے پی حکومت کے پاس کوئی کشمیر پالیسی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا مجھے نہیں لگتا ہے کہ ان کے پاس( بی جے پی کے پاس) کوئی کشمیر پالیسی ہے ۔ کوئی پاکستان پالیسی ہے۔ وہ( بی جے پی والے) دو قدم آگے آجانے کے بعد چھ قدم پیچھے چلے جاتے ہیں ۔ اسی لئے جموں و کشمیر کے حالات مد نظر رکھتے ہوئے سونیا گاندھی نے ایک گروپ بنایا ہے ۔ اس (گروپ) کی ہماری میٹنگیں دہلی میں بھی ہوتی ہیں۔ دہلی میں ابھی تک تین چار میٹنگیں ہوئی ہیں۔ لیکن گزشتہ دفعہ ہم نے طے کیا کہ صر ف آپس میں میٹنگیں کرنے سے زیادہ فائدہ حاصل نہیں ہوگا بہتر یہ ہوگا کہ جموں و کشمیر کا دورہ کیاجائے ۔ گزشتہ دفعہ ہم نے جموں کا دورہ کیا ۔ آج ہم کشمیر کے دو روزہ دورے پر آئے ہیں۔ اب ہم طے کریں گے کہ لداخ کب جائیں گے ۔ ہم یہاں بہت سارے لوگوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کریں گے ، مجھے لگتا ہے کہ ان دورون سے بہت فائدہ ہوگا۔
BJP Govt has no policy on Kashmir: Azad
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں