جسٹس دیپک مشرا کی نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف برداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-08-29

جسٹس دیپک مشرا کی نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف برداری

Justice-Misra-sworn-in-as-CJI
نئی د ہلی
پی ٹی آئی
جسٹس دیپک مشرا نے آج ہندوستان کے45ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیا ۔ وہ مشہور زمانہ16دسمبر اجتماعی عصمت ریزی کیس میں چار مجرموں کو سزائے موت سنانے والی بنچ میں شامل تھے ۔ علاوہ ازیں سنیما گھروں میں قومی ترانہ لازمی طور پر بجانے کا حکم دینے والی بنچ کے بھی وہ رکن تھے ۔ راشٹر پتی بھون کے دربار ہال میں منعقدہ ایک مختصر سی تقریب میں جسٹس مشرا نے خدا کے نام پر انگریزی زبان میں حلف لیا ۔ 64سالہ جسٹس مشرا جے ایس کھیہر کے جانشین بنے جو کل سبکدوش ہوئے۔ وہ2اکتوبر2018تک اس جلیل القدر عہدہ رپ فائز رہیں گے۔ عدالت عظمیٰ کی روایات کے مطابق جسٹس کیہر نے مشرا کا نام اگلے چیف جسٹس کی حیثیت سے گزشتہ ماہ پیش کیا تھا۔ جسٹس مشرا سپریم کورٹ کے جج بننے سے قبل پنجاب و ہریانہ و دہلی ہائیکورٹس کے جج رہ چکے ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جسٹس مشرا کو ہندوستان کے نئے چیف جسٹس بننے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی میعاد مفید ثابت ہونے کی تمنا ظاہر کی ۔

Justice Dipak Misra sworn in as new Chief Justice of India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں