عازمین حج کی سہولت کے لئے موبائل ایپلی کیشن کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-01-03

عازمین حج کی سہولت کے لئے موبائل ایپلی کیشن کا آغاز

Haj-application-mobile-app-launched
ممبئی
یو این آئی
مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور( آزدانہ چارج) مختار عباس نقوی نے آج یہاں حج کمیٹی آف اندیا موبائل ایپلی کیشن لانچ کرتے ہوئے حج امور سے متعلق تمام کام کاج کوڈیجیٹل طریقہ پر کرنے کی ایک نئی پہل کی ہے ، جس کا مقصد سفر حج کے لئے ان لائن درکواست دینے کے عمل کو فروغ دینا ہے ۔ ممبئی میں واقع حج ہاؤس میں حج کمیٹی آف انڈیا موبائل اپیلی کیشن لانچ کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ مرکزی وزارت اقلیتی امور بھی ڈیجیٹل انڈیا کی مہم کے ساتھ مکمل طور پر وابستہ ہوکر اس کو مزید مستحکم کررہی ہے ۔ ہماری وزارت نے اس بار حج درخواست کے عمل کو آن لائن ، ڈیجیٹل کردیا ہے۔مرکزی حکومت حج2017کے سفر پر جانے والے خواہش مندوں کی طرف سے ان لائن درخواست دینے کے عمل کو بڑے پیمانے پر حوصلہ افزائی کررہی ہے تاکہ آسانی اور شفافیت کے ساتھ لوگ آئندہ سر حج کے لئے درخواست دے سکیں۔ حج کمیٹی آف انڈیا موبائل اپلی کیشن گوگل پلے اسٹور پر آج سے ہی دستیاب ہو ں گے۔ نقوی نے کہا کہ اس اپلی کیشن کا آغاز ہونے سے عازمین کو آج لائن درخواست داخل کرنے میں بڑی سہولت ہوگی۔ حج2017کے لئے درخواست دینے کے عمل کا اعلان ہوگیا ہے ۔ اور 2جنوری یعنی آج سے اس کے لئے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 24جنوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج کے لئے درخواست ، پوچھ تاچھ اور اطلاع، حج سے متعلق تازہ ترین سر گرمیوں کی تفصیلات اور ای۔ ادائیگی اس اپلی کیشن کی اہم خصوصیات ہیں۔ اس اپلی کیشن کے ذریعے پانچ بالغ اور دو بچے ایک گروپ کے طور پر درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست کی پی ڈی ایف کاپی درخواست کنندہ کو میل کے ذریعے بھیجی جائے گی جسے درخواست دہندہ گان کو بعد میں تصویر لگا کر اسٹیٹ حج کمیٹی کو روانہ کرنی ہوگی۔ اس اپلی کیشن سے رجسٹریشن کی فیس بھی آن لائن دی جاسکے گی ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ گزشتہ ماہ وزارت اقلیتی امور نے حج محکمہ کی نئی ویب سائٹ شروع کی تھی ۔ یہ ویب سائٹ ہندی اردو ار انگریزی زبانوں میں دستیاب ہے ۔ اس میں حج سے متعلق تمام تفصیلات دستیاب ہیں۔ اس ویب سائٹ سے بھی سفر حج پر جانے والے مسافروں کو آن لائن درخواست دینے میں بڑی مدد ملے گی۔ اس ویب سائٹ میں اقلیتی وزارت، حج محکمہ، سفر حج سے متعلق مختلف قوانین، حج کمیٹی آف انڈیا، خانگی ٹور آپریٹرز کے بارے میں تفصیلی معلومات دی گئی ہے۔ ساتھ ہی حج کے دوران ارکان حج سے متعلق معلومات درج ہیں۔ اس ویب سئٹ میں ان تمام معلومات پر مبنی فلم بھی دستیاب ہے ۔ آئندہ حج کے لئے عازمین کے لئے نقدم رقم کے ساتھ ساتھ آن لائن، کریڈت، ڈیبٹ کارڈ سے درخواست فیس جمع کرنے کا اہتمام کیاجارہا ہے۔ حج2016کے دوران تقریبا45843آن لائن درخواستیں موصول ہوئی تھیں جو کل درخواستوں کا تقریبا گیارہ فیصد تھا۔ سب سے زیادہ10960آن لائن درخواستیں مہاراشتر سے مصول ہوئی تھیں۔ نقوی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس بار زیادہ سے زیادہ لوگ سفر حج کے لئے آ ن لائن درخواست داخل کریں۔ حج2016میں ملک بھر میں اکیس مراکز سے تقریبا99930عازمین نے حج کمیٹی آف اندیا کے ذریعہ حج کی سعادت حاصل کی جب کہ تقریبا36ہزار عازمین نے پرائیوٹ ٹور آپریٹرز کے زریعے فریضہ حج ادا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی وزارت اور حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2017کے لئے قبل ا ز وقت تیاریاں شروع کردی ہے تاکہ عازمین کو ان کے سفر میں کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو۔ نقوی نے کہا کہ ہم نے حج2017کے لئے ملک بھر سے موصولہ مختلف تجاویز کی بنیاد پر سعودی عرب کی حکومت اور حج سے متعلق ہندوستان کی مختلف ایجنسیوں سے بات چیت شروع کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہری ہوا بازی کی وزارت کے حکام سے بھی کہا گیا ہے کہ عازمین حج کو جدیدسہولتوں سے لیس طیارے دستیاب کرائے جائیں ۔ موبائل اپلی کیشن کی لانچنگ کے موقع پر حج کمیٹی آف انڈیا چیئر مین چودھری محبوب علی قیصر، حج کمیٹی کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر( سی ای او) عطاء الرحمن اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

Haj application process goes digital, mobile app launched

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں