وادی کشمیر میں معمول کی زندگی بتدریج بحال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-07

وادی کشمیر میں معمول کی زندگی بتدریج بحال

سری نگر
پی ٹی آئی
وادی کشمیر کی صورتحال معمول پر آتی جارہی ہے ۔ سرکاری عہدیداروں نے آج یہاں یہ بات بتائی اور کہا ہے کہ عوام کی قابل لحاظ تعداد گرمائی صدر مقام میں اپنے کاروبار شروع کرنے میں دلچسپی لیتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ عہدیداروں نے مزید کہا ہے کہ وادی میں معمول کی صورتحال بتدریج بہتر ہوتی جارہی ہے ۔ عوام معمول کی اپنی سرگرمیوں کے لئے گھروں سے روانہ ہورہے ہی۔ اس کے علاوہ مٹر گاڑیوں کی آمد و رفت بھی کہیں زیادہ دکھائی دے رہی ہے ۔ بعض مقامات پر ہی معمول کی سر گرمیوں میں بہتری دکھائی نہیں دے رہی ہے لیکن بحیثیت مجموعی صورتحال تشفی بخش ہوتی جارہی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کے باوجود علیحدگی پسندوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور علیحدگی پسندوں نے اپنی ہڑتال میں13اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔ علیحدگی پسندوں کی جانب سے کل اقوام متحدہ کے مقامی دفتر تک جلوس نکالنے کی اپیل کی گئی ہے۔ توقع ہے کہ اس مارچ میں عوام کی قابل لحاظ تعداد شرکت کرے گی۔ علیحدگی پسندوں نے اننت ناگ ، بارہمولہ اور سری نگر میں مارچ کا اہتمام کرنے کی اپیل کی ہے جب کہ حکام نے وادی کشمیر میں کہیں بھی عوام کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے تاہم سیکوریٹی فورسس نے نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں ۔ سرکاری عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کاروباری سر گرمیاں بھی شروع ہوگئی ہیں ۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وادی کی صورتحال اب بہتر ہوتی جائے گی ۔ اس دوران بتایا گیا ہے کہ وادی کے بعض حصوں میں آج90ویں دن بھی معمول کی سر گرمیاں متاثر رہیں اور دکانات بند رہے تاہم سرکاری تعلیمی ادارے کھل گئے اور اب اساتذہ نے فرائض انجام دینا شروع کردیا ہے ۔ سرکاری دفاتر کے علاوہ بنکوںمیں بھی حاضری قابل لحاظ رہی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں