سرحد پر پاکستانی فوج کی جانب سے مسلسل فائرنگ اور شلباری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-23

سرحد پر پاکستانی فوج کی جانب سے مسلسل فائرنگ اور شلباری

جموں
پی ٹی آئی
پاکستانی رینجرس نے سرحد پار فائرنگ میں شدت پیدا کرتے ہوئے رات بھر مارٹر شلوں سے سرحدی بستیوں اور ہندوستان کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ جب کہ جموں ضمع کے آر ایس پورہ سیکٹر میں خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔ بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل ڈی کے اپادھیائے نے بتایا کہ آر ایس پورہ میں بین الاقوامی سرحد پررات بھر مارٹر سے شلباری کے علاوہ بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔ کل سے اب تک پاکستانی رینجرس نے چھ مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کی جوابی فائرنگ میں پاکستان کے سات رینجرس اور ایک دہشت گردہلاک اور تین دیگر شدید زخمی ہوگئے تھے ۔ انسپکٹر جنرل نے بتایا کہ بین الاقوامی سرحد پر جو علاقے پاکستانی فائرنگ کی زد میں آئے ہیں ان میں کروٹانا خرد اور عبدلیان شامل ہیں۔انہوںنے بتایا کہ عہدیداروں کو عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ کیوں کہ فائرنگ اور شلباری کی جوابی کارروائی میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ شہری اس سے متاثر ہوں ۔ اپادھیائے نے بتایا کہ پاکستانی رینجرس نے ایک نگرانی ٹاور پر تعینات جوان کونشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن وہ وہاں سے کود گیا ۔ اس جوان کے پیروں میں زخم آئے ہیں۔ سرحدی علاقوں میں فائرنگ اور شلباری کی وجہ سے ہیرا نگر اور دیگر مقامات پر بین الاقوامی سرحد کے قریب رہنے والے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ فائرنگ کرنے کے علاقہ پاکستانی رینجرس رات گیارہ بجے سے آج صبح کی اولین ساعتوں تک بیدی پور اور کروٹانا 60اور81ملی میٹر کے مارٹر گولے داغتے رہے۔ ڈپٹی کمشنر جموں سمرن دیپ سنگھ نے بتایا کہ فائرنگ اور شلباری کی وجہ سے آر ایس پورہ سیکٹر میں چار مویشی ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دن کے وقت بھی ا پنے گھروں میں رہیں کیوں کہ دن میں بھی شلباری کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان دیہاتوں کے تمام اسکولوں کو احتیاطی اقدام کے طور پر بند کردیں۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ان علاقوں کے زائد از50تا80اسکولوں کو بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔پاکستانی فوجیوں نے کل چھ مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔ پاکستانی فوجیوں نے آر ایس پورہ( جموں) ہیرا نگر( کتھوا) سامبا پرگوال، جموں، راجوری اور مدھار پونچھ کے علاوہ بین الاقوامی سرحد پر پانچ سیکٹرس کو نشانہ بنایا۔ اس فائرنگ میں بی ایس ایف کا ایک جوان شدید زخمی ہوا ہے ۔ ہندوستانی فوج کی جانب سے سرجیکل اسٹرائک کے بعد جموں و کشمیر میں خط قبضہ کے ساتھ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی یہ37ویں خلاف ورزی ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں