ارکان پارلیمان کے مکتوبات کا فوری جواب دینے محکموں کو مرکز کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-11

ارکان پارلیمان کے مکتوبات کا فوری جواب دینے محکموں کو مرکز کی ہدایت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی حکومت نے آج کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے کئے گئے خط و کتابت پر فوری جواب دیں۔ تمام مرکزی حکومت کے محکمہ جات ، وزارت پرسونل، عوامی مسائل اور وطائف کو جاری کردہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ ایسا واقعات پیش آئے ہیں کہ ان محکموں کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کو جواب روانہ کرنے میں تاخیر کی گئی ہے ۔ احکامات میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کے تقریبا تمام اجلاسوں میں وزارتوں سے پوچھے گئے سوالات کے جوابا ت ارکان اسمبلی کو تاخیر سے روانہ کیا گیا ۔ اس کے علاوہ مرکزی سکریٹریٹ کے طریقہ کار کے مطابق دفاتر میں عمل آوری نہیں کی گئی۔ مختلف وزارتوں کو جاری کردہ یدایت میں کہا گیا ہے کہ سی ایس ایم او پی کے مطابق ارکان پارلیمنٹ یاوی آئی پیز کی جانب سے حاصل ہونے والے ہر خط و کتابت کا اندرون پندرہ دن جواب روانہ کیاجانا چاہئے ۔ ماضی میں راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے سکریٹری جنرل نے بھی ارکان پارلیمنٹ کو جواب دینے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ پارلیمنٹ کے منعقد شدنی سرمائی اجلاس کے تناظر میں تمام محکمہ جات میں بر سر کار عہدیداروں کو اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیں اور ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل اور دئیے گئے مشوروں پر فوری اور مناسب طریقہ سے جواب دیاجائے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں