ہندوستان کی سرحد کو محفوظ رکھنے فوج کا عزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-11

ہندوستان کی سرحد کو محفوظ رکھنے فوج کا عزم

نوشیرا( خط قبضہ )
پی ٹی آئی
پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے کیمپس کو نشانہ بنانے کے لئے انڈین آرمی کے سرجیکل آپریشن کے بعد پاکستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے دوران آرمی نے آج کہا کہ اس نے خط قبضہ پر سخت ترین چوکسی برقرار رکھی ہے اور وہ کسی بھی امکانی واقعہ سے نمٹنے اور منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ سینئر آرمی آفیسر نے جو نوشیرا سیکٹر میں آپریشن ایریا میں تعینات ہے کہا چوکسی بڑھا دی گئی ہے ۔ ہم کافی چوکس ہیں ہم اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ ہمارا خط قبضۃ محفوظ رہے ۔ اسی دوران نئی دہلی سے موصولہ پی ٹی آئی کی اطلاع میں بتایا گیا کہ وادی کشمیر میں سر گرم عمل پاکستان کے تین دہشت گرد گروپس سے تعلق رکھنے والے کم از کم250دہشت گرد پاک مقبوضہ کشمیر میں انڈین آرمی کے سرجیکل آپریشن کا انتقام لینے کی خاطر سیکوریٹی فورسس کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اعلیٰ ترین سرکاری ذرائع نے انٹلی جنس کی رپورٹ کے حوالہ سے بتایا کہ لشکر طیبہ، جیش محمد اور حزب مجاہدین سے تعلق رکھنے والے250دہشت گرد28اور29ستمبر کی درمیان شب سرجیکل آپریشن سے پہلے وادی میں داخل ہوگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کے گروپس کو قابل لحاظ نقصان پہن چا ہے ۔ دہشت گردوں کو سرحد پار رہنے والے ان کے آقاؤں کی جانب سے صاف طور پر ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ سرجیکل آپریشن کا انتقام لیں ۔ دریں اثناء قومی دارالحکومت سے ملنے والی ایک اور اطلاع میں بتایا گیا کہ اس قیاس آرائی کے دوران کہ وزارت دفاع نے خط قبضہ کے پاس سرجیکل آپریشن سے قانون سازوں کو واقف کرانے کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا ہے ، دفاع سے متعلق پارلیمانی پیانل نے اپنے آئندہ اجلاس کے لئے موضوع کو سرحد پار حملوں سے بدل کر مسلح افواج کے لئے الکٹرانک ووٹنگ کی سہولت کردیا ہے۔ قبل ازیں پیانل کا اجلاس6اکتوبر کو منعقد ہونے والا تھا لیکن اسے14اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا ہے ۔ اسی اثناء میں جئے پور سے پی ٹی آئی کی یہ اطلاع ملی ہے کہ راجستھان میں تہوار کے موسم سے قبل حسا علاقوں میں سیکوریٹی کا سخت کردیا گیا ہے اور زائد پولیس ملازمین و ہوم گارڈ س کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔ پولیس کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشنوں ، بس اسٹانڈس اور سرائے پر بار بار تلاشی لی جارہی ہے اور رات کے وقت پٹرولنگ بھی شروع کردی گئی ہے ۔
نئی دہلی
یو این آئی
کانگریس نے آج جوانوں کی شہادت کو سیاسی رنگ دینے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور حکمراں بی جے پی سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا۔ پارٹی ترجمان رندیپ سنگ سرجے والا نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی صرف ووٹوں کے حصول کے لئے سرجیکل حملوں کا استعمال کررہی ہے ، جب کہ وہ فوجیوں کی بہادری اور قربانیوں کو غیر اہم بنارہی ہے ۔ ایک جانب فوجیوں کے تابوتوں کو ترنگے میں لپیٹ کر ان کے خاندانوں کے حوالے کیاجارہا ہے اور دوسری جانب وزیر دفاع منوہر پاریکر سرجیکل حملوں پر اپنی تہنیت قبول کرنے قوم کو گمراہ کررہے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں