فرزاد - بی گیاس معاہدہ پر ہندوستان اور ایران رضا مند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-27

فرزاد - بی گیاس معاہدہ پر ہندوستان اور ایران رضا مند

نئی دہلی
یو این آئی
ہندوستان اور ایران نے آج فرزاد۔ بی گیاس معاہدہ کو اندرون تین ماہ قطیعت دینے سے رضا مند ہوگئے۔ تہران میں ہند۔ ایران وزارت پ ٹرولیم کے اعلیٰ سطحی وفد کی بات چیت کے بعد جاری کردہ سرکاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک نے آئندہ سال ماہ فروری میں اس معاہدہ پر قطعیت دینے پر اتفاق کیا ۔ بات چیت کے دوران طرفین نے ماہ اپریل میں ہوئی وزارتی اجلاسوں کو مزید وسعت دینے اور جاری بات چیت کو پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ او این جی سی ودیش گیاس کے میدانوں میں ترقی کے ماہرانہ منصوبہ کو تیار کررہی ہے اور اس کے علاوہ عالمی گیاس کی قیمتوں کی صورتحال میں گیاس کی قیمت مقرر کرنے پر بھی کام کررہی ہے ۔ ہندوستانی وفد کی قیادت وزارت پٹرولیم اور قدرتی گیاس کے جوائنٹ سکریٹری سنجے سدھیر نے کی جب کہ ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیر پٹرولیم ایران ڈاکٹر امیر حسین زمانیہ نے کی۔ ان وفود میں پٹرول اور قدرتی گیاس کے میدان میں باہمی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی جس میں فرزاد۔ بی گیاس کے میدانوں پر جاری معاملات بھی زیر غور رہی ۔ سکریٹری پٹرولیم سدھیر کے ساتھ سفیر ہند متعینہ ایران سورب کمار کے علاوہ او این جی سی ودیش کے اعلیٰ عہدیدار بھی شامل تھے۔ گزشتہ ماہ اپریل کے دورہ کے دوران ووزیر پٹرولیم و قدرتی گیس دھرمیندر پرساد نے اپنے ایرانی ہم منصب بیجان نامدار زنگا نے سے فرزاد۔ بی تیل کے میدانوں پر بات چیت کی تھی جسے آج کے اجلاس میں آگے بڑھایا گیا۔ دونوں ممالک نے ایران میں ترقی اور پیداوار میں ہندوستانی کمپنیوں کی قدم جمانے کے امکانت پر بھی غور کیا۔ او این جی سی ودیش ایرانی ساحلوں پر گیاس کے کنویں کھودنے اور فرزاد بی علاقہ میں گیاس کی تلاش کا کام کررہے ہیں۔ حالیہ تخمینہ کے بموجب فرزاد۔ بی میں گیاس کے18.75ٹی سی ایف ذخائر ہیں۔ او این جی سی ودیش ، انڈین آئیل اور آئیل انڈیا لمٹیڈ فرزاد۔ بی میں کا شراکت دار ہے ۔ ہندوستان، ایران کے سب سے بڑا تیل کی خریدار ملک بھی ہے۔

India, Iran aim to wrap up Farzad B gas field deal by March

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں