کشمیریوں کا درد محسوس کرنا اور تکالیف بانٹنا دورہ کا مقصد - یشونت سنہا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-27

کشمیریوں کا درد محسوس کرنا اور تکالیف بانٹنا دورہ کا مقصد - یشونت سنہا

سری نگر
پی ٹی آئی
سیول سوسائٹی کے پانچ رکنی وفد نے آج کشمیر کے مختلف تنظیموں اور افراد سے بات چیت کی۔ کشمیر میں گزشتہ چار ماہ سے جاری تعطل کا حل برآمد کرنے کے لئے سابق مرکزی وزیر و بی جے پی کے سینئر قائد یشونت سنہا کی قیادت میں کشمیر کا دورہ کررہا ہے۔ اس پانچ رکنی وفد میں سابق بیورو کریٹ وجاہت حبیب اللہ، سابق ایئر وایس مارشل کپل کاک، معروف صحافی بھارت بھوشن اور نئی دہلی کے مرکز برائے مذاکرات و مفاہمت کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر سوشو بھا روے بھی شامل ہیں۔ وفد نے آج کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( کے سی سی آئی)سے بات چیت کی۔ کشمیر آئے اس وفد نے منگل کو علیحدگی پسند قائدین سید علی شاہ گیلانی ، میر واعظ مولوی عمر فاروق اور شبیر شاہ سے ملاقات کی تھی۔ ارکان وفد آج ریسیڈنسی روڈ پر واقع کے سی سی آئی کے دفتر پہنچ کر اس کے نمائندوں سے بات چیت کی ۔ اس ملاقات کے بعد میڈیاںارکان سے بات کرتے ہوئے یشونت سنہا نے کہا کہ یہ وفد وادی میں یہاں کے عوام کا درد کے احساس کرنے اور ان کی تکالیف بانٹنے آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کل ہی کہاتھاکہ ہمارا یہ گروپ انسانیت کی بنیاد پر آیا ہے تاکہ کشمیر یوں کا دردمحسوس کیاجاکے اور ان کے درد میں اپنے آپ کو شامل کرنے اور خود سے انکے مسائل سے آگہی حاصل کرسکیں۔ اس سلسلہ میں ہم تمام متعلقہ افراد سے ملاقات کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ کے سی سی آئی، کشمیر کی ایک اہم اور قدیم تنظیم ہے اور وفد نے اس سے بات چیت کرنا چاہتا تھا اس لئے ہم نے ان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی جس پرکی سی سی آئی نے ہمیں بات چیت کے لئے وقت دیا ۔ ہم نے کے سی سی آئی کے وفد سے خوشگوار ماحول میں بہتر طریقہ سے بات چیت کی۔ سنہا نے کہا کہ آج میں یہ کہنے کی پوزیشن میں ہوں کہ جو رد عمل ہمیں مل رہا ہے اس سے ہم کشمیریوں کے درد کو محسوس کرتے ہوئے ان کی تکالیف بانٹ سکتے ہیحں۔ اس کے بعد بھی ہم کشمیریوں سے بات چیت کریں گے ۔ اس سوال پر کہ وفد کے آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہیں۔ سنہا نے کہا کہ ہم پہلے کی طرح کل بھی یہاں موجود رہی گے اور ہم2000 سال پیچھے بھی جاسکتے ہیں اور کہا کہ2000سال قبل بھی اسی طرح کی درد یہاں موجود تھا ۔ یہاں ماضی میں جوکچھ بھی ہوا ہے ۔ اس پر توجہ دیں گے اور ہم مستقبل کی طرف بھی نظر رکھیں گے ۔ سنہا کی زیر قیادت وفد سے ملاقات کے بعد صدر کے سی سی آئی مشتاق احمد وانی نے کہا کہ ہم نے علیحدگی پسندوں کا واضح حوالہ دیتے ہوئے بامعنی بات چیت پر زور دیا ہے ۔ ہم نے عوام کی تشویشات کو ان کے سامنے رکھا۔ ہم نے وفد کو گزشتہ تین ماہ سے جاری بد امنی اور ہلاکتوں سے مطلع کیا اور اپنی تشویش سے انہیں واقف کروایا اور وفد سے کہا کہ وہ کشمیر کے حقیقی متعلق افراد سے فوری اور غیر مشروط مذاکرات کریں ۔ وانی نے کہا کہ کے سی سی آئی نے وفد سے ملاقات کے دوران وادی کشمیر میں معاشی نقصانات سے بات چیت نہیں کی تاہم وفد نے معاشی نقصانات کے بارے میں استفسار کیا لیکن ہم نے انہیں بتایا کہ ہماری تشویش صرف انسانی جانوں کے اتلاف پر ہے۔ اسی دوران بی جے پی کے معمر لیڈر یشونت سنہا کی زیر قیادت پانچ رکنی وفد کی کشمیر آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کشمیر اکنامک فورم( کے ای ایف) نے مطالبہ کیا کہ تمام گرفتار شدگان کو فوری رہا کرنے اور ان کے خلاف پی ایس اے قانون کا نفاذ سے فوری دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا۔ کے ای ایف کے صدر نشین شوکت چودھری نے آج کہا کہ سنہا کی زیر قیادت وفد کی کوششوں اور علیحدگی پسند قائدین اور دیگر سے ملاقات کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں