برڈ فلو سے دہشت - صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے کمیٹی تشکیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-23

برڈ فلو سے دہشت - صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے کمیٹی تشکیل

نئی دہلی
یو این آئی
مرکزی حکومت کی جانب سے سہ رکنی کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے تاکہ ایوین انفلونزا سے دہلی او ر گوالیار کے زوپارکس میں کئی پرندوں کے مرجانے کے پیش نظر حالات پر گہری نظر رکھی جاسکے۔ یہ کمیٹی وزارت ماحولیات جنگلات و موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے تشکیل دی گئی ہے۔ دہلی کے نہرو زوالوجیکل پارک اور دیگر پارکس میں مشتبہ برڈ فلو کی وجہ سے کوئی پچیس پرندے مر گئے ہیں اور گوالیار زو میں پندرہ پرندوں کی موت واقع ہوگئی ہے ۔ اسی دوران موصولہ اطلاع کے بموجب نہرو زوالوجیکل پارک دہلی کے حکام مشتبہ برڈفلو کی وجہ سے پارک میں چند پرندوں کے مرجانے کے بعد انفکشن کو پھیلنے سے روکنے کے احتیاطی اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہماری جانب سے مشتبہH5ایوین انفلونزا کے خلاف احتیاطی تدابیر کے طور پر پارک میں مختلف سر گرمیاں کی جارہی ہیں۔ دریں اثناء موصولہ اطلاع میں بتایا گیا کہ حکومت دہلی نے آج کہا کہ برڈ فلو پھیلنے سے انسانوں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وائرس کو شہر میں پھیلنے سے روکنے کے لئے23رکنی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ وزیرافزائش مویشیان گوپال رائے نے بتایا کہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے تمام اقدامات کئے گئے ہیں اور اس مرحلہ پر گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ وزیر موصوف کے بموجب وائرس سے صرف چند پرندوں کو خطرہ لاحق ہے کیونکہ یہ صرف اور صرف ان پر اثر کرتا ہے ۔ بعد ازاں موصولہ ایجنسیز کی اطلاع میں بتایا گیا کہ حکومت دہلی نے برڈ فلو کی دہشت کے دوران مشہور حوض خاص ہرن پارک کو بھی بند کردیا ہے۔ حکومت دہلی نے قومی دارالحکومت کے شہریوںسے اپیل کی ہے کہ وہ مرے ہوئے پرندوں کو نہ چھوئیں اور اس کی بجائے اگر انہیں کوئی مردہ پرندہ دکھائی دیں اس کے بارے میں اس کے ہیلپلائن نمبر پر اطلاع دیں۔H5N1وائرس سے انسان متاثر ہوسکتے ہیں۔ لیکن پرندوںمیں کئی باربرڈ فلو کی وبائیں پھوٹ پڑنے کے باوجود ہندوستان میں اس مرض کی وجہ سے کسی انسان کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں