اسلام میں خواتین کے حقوق پر شعور بیدار کرنے کی اپیل - پرسنل لا بورڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-23

اسلام میں خواتین کے حقوق پر شعور بیدار کرنے کی اپیل - پرسنل لا بورڈ

لکھنو
یو این آئی
شرعی قوانین خصوصاً طلاق ثلاثہ کے مسئلہ میں مرکز اور عدالتوں کی مداخلت کے خلاف مہم کو تیز کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈن ے مساجد کے ائمہ سے خواہش کی ہے کہ وہ لوگوں کو اسلاممیں خواتین کو دئیے گئے حقوق کے بارے میں حساس بنائیں۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا خالد رشید فرہنگی محلی نے شہر کے مساجد کے تمام ائمہ سے اپیل کی کہ وہ لوگوں میں اسلام میں خواتین کو دئیے گئے حقوق کے بارے میں نماز جمعہ کے بعد شعور بیدار کریں۔ مسجد تقویت الاسلام میں خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کئی قرآنی آیات کا حوالہد یا اور کہا کہ پیغمبر اسلامؐ کے مطابق اسلام میںخواتین کومساوی موقف دیا گیاہے ۔ انہوں نے شریعت میں زوجین کے حقوق کے بارے میں احادیث کا حوالہ دیا۔ مولانانے کہا کہ شریعت میں کسی قسم کی تبدیلی کو برداشت نہیں کیاجائے گا اورہم اس کے تحفظ کے لئے پابند عہد ہیں۔ مسلمانوں کو سیاسی طاقتوں سے اسلامی قوانین کو بچانے کے لئے اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ دینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی دخل اندازی اقلیتوں کو دستور میں دئیے گئے حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ شہر کی کئی مساجد میں ائمہ نے اپنے خطاب میں طلاق ثلاثہ پر مسلم پرسنل لاء بورڈ کے موقف سے عوام کو واقف کروایا۔ بورڈ نے حال ہی میں مرکزی حکومت کے حلف نامے اور طلاق ثلاثہ پر لا کمیشن کے سوالنامے کے خلاف دستخطی مہم شروع کی ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ خصوصاً مسلم خواتین اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ اسی دوران بریلوی سے موصولہ ایک اطلاع میں بتایاگیا ہے کہ سنی بریلوی علماء نے شریعت بچاؤ آندولن شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ اس سلسلہ میں وہ یکساں سیول کوڈ کی مخالفت کس طرح کی جائے اور طلاق ثلاثہ پر پابندی کے لئے مرکزکی کوششوں کو کس طرح روکاجائے پر حکمت عملی تیار کریں گے۔ علماء نے آن لائن اور آف لائن دستخطی مہم شروع کی ہے جسمیں مسلم پرسنل لاء بورڈ کے تحفظ کامطالبہ کیاگیا ہے ، جس کی ضمانت دستور ہندمیں دی گئی ہے۔ یہ مہم یکساںسیول کوڈ کی مخالفت میں بھی چلائی جارہی ہے۔ آل انڈیا جماعت رضائے مصطفی کے بیانر تلے شریعت بچاؤ آندولن شروع کیاجائے گا۔ اس مہم سے وابستہ علماء نے کل بریلوی میں پانچ ہزار فارمس تقسیم کئے ۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ یکساں سیول کوڈ کے خلاف اپنی مخالفت درج کرنے کے لئےwww.almindia.com/sbandalonسے استفادہ کریں۔ مولانا شہاب الدین رضوی نے جو تنظیم کے جنرل سکریٹری ہیں بتایا کہ ہمارا مقصدایک ہفتہ کے اندر پانچ لاکھ دستخط شدہ فارمس حاصل کرنا ہے ۔ ایک فارم پر 14افراد کے دستخط ہوں گے جو اس بات کا اعلان کریں گے کہ وہ ہندوستان کے دستور میں دی گئی مذہبی آزادی کی ضمانت چاہتے ہیں اور یکساںسیول کوڈ نہیں چاہتے ۔ عید گاہ میدان پر کل یہاں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جس میں مرکز کے خلاف نعرے لگائے گئے رضوی نے کہا کہ آر ایس ایس کی ہدایت پرمودی حکومت ملک میں فرقہ وارانہ ماحول پیدا کرنا چاہتی ہے تاکہ اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو فائدہ ہوسکے ۔ انہوںنے کہاکہ دستور تمام مذاہب اور ذات پات کو اپنے عقیہ، کتابوںاور تہذیب کی بنیاد پر قانون کی پابندی کرنے کی اجازت دیتا ہے ۔ حکومت طلاق ثلاثہ کے پیچھے کیوں پڑی ہوئی ہے ؟ انہیں ہمارے قانون میں دخل دینے کا کوئی حق نہیں ہے اور ہم ہر سطح پر اس کی مخالفت کریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ ایسے جلسے کئی شہروں بشمول لکھنو اور دہلی میں منعقد کئے جائیں گے اور مہم کے بارے میںبیداری پیدا کی جائے گی۔ مفتی اشفاق قادری نے کہا کہ میں دیگر اقلیتوں بشمول ، جین، سکھ اور پارسیوں سے خواہش کرتا ہوں کہ وہ اس سلسلہ میں ہماری مددکریں۔ اگر دیگر اقلیتیں خاموش رہیں گی تو مسلمانوںکے بعد مرکز انہیں بھی نشانہ بنائے گا۔

Appeal to Aima to raise awareness on women's rights in Islam - Personal Law Board

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں