ہندوستان کی 7 فیصد آبادی ذہنی امراض میں مبتلا - مرکزی مملکتی وزیر صحت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-11

ہندوستان کی 7 فیصد آبادی ذہنی امراض میں مبتلا - مرکزی مملکتی وزیر صحت

نئی دہلی
یو این آئی
مرکزی مملکتی وزیر صحت و خاندانی بہبود فاگان سنگھ کولستے نے آج کہا کہ ذہنی صحت کے مسائل کا شکار افراد کے مسائل ان کا سماجی دوری، امتیازی سلوک ، اور سماج میں جڑے رہنے ان کی جہد مسلسل نے انہیں نگہداشت صحت کے نظام سے انہیں دور کردیا ہے۔ ہمارے سامنے یہ بڑا نشانہ ہے ۔ ہم مل جل کر نگہداشت صحت کے نظام کو مزید حساس اور ذہنی امراض کا شکار افراد کے مسائل کی ضروریات کے لحاظ سے کام کریں۔ عالمی یوم ذہنی صحت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاگن نے کہا کہ بطور ایک طبقہ اور ملک پر ہم کو ان وجوہات اور حقائق کے بارے میں مشترکہ طور پر بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے جس کے نتیجے میں دماغی امراض پیدا ہوتے ہیں اور ہمیں اس کے دستیاب علاج کے بارے میں بھی بیداری پھیلانے کی ضرورت ہے ۔ اس سے دماغی طورسے بیمار لوگوں کے لئے مواقع میں اجافہ ہوگا اور انہیں عزت کے ساتھ معمول کی زندگی گزارنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار افراد کو سماجی علیحدگی، تفریق اور مسلسل جدو جہد نے انہیں صحت کی دیکھ بھال کے ہمارے نظام کی پہنچ سے دور کردیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بہت کچھ کرنا ہے ۔ ہم کو مل کر کام کرنا چاہئے تاکہ صحت کی دیکھ بھال کے ہمارے نظام کو زیادہ حساس بنایاجاسکے ۔ ذہنی طور پر بیمار لوگوں کی باز آباد کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فاگن نے مزید کہا کہ ہماری آواز میں وزن ہونا چاہئے اور کارروائی تیز ہونی چاہئے کہ اس کا اثر گھر گھر، گاؤں قصبوں اور پورے ملک تک دکھائی دینا چاہئے ۔ علاج کے بعد دماغی صحت کے مسائل سے دوچار افراد کی بر وقت باز آبادکاری اہم ہے جس سے وہ سود مند زندگی بسر کرسکے ۔ اسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی مملکتی وزیر صحت و خاندانی بہبود انوپریہ پٹیل نے کہا کہ ملک کی تقریبا سات فیصد آبادی کے ذہنی امراض میں مبتلا ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے آج کہا کہ صحت کے شعبے میں در پیش اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے حکومت نے قومی ذہنی صحت کے پروگرام میں بڑی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کی ہے ۔ پاٹل نے کہا کہ ذہنی عوارض سے متاثرہ افراد کے لئے مناسب علاج درکار ہے اس کے لئے ذہنی صحت کے شعبے میں تربیت یافتہ اور ماہرین کی کافی ضرورت ہے ۔ جو ابھی نہیں ہمارے پاس موجود نہیں ہے ایسے میں اس کمی کو دور کرنے کے لئے حکومت نے قومی ذہنی صحت کے پروگرام کے تحت بڑی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کے تحت ضلع ہسپتالوں اور کمیونٹی ہیلتھ مراکز میں زیادہ سے زیادہ محکمہ صحت کے حکام، ڈاکٹروں اور نرسوں کو بہتر تربیت دی جائے گی۔ بنیادی سطح پر اشااور اے این ایم مشن سے وابستہ لوگوں کو بھی اس میں شامل کیاجائے گا اور اس سلسلے میں حکومت بڑی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔ حکومت اس شعبے کو بھی بہتر کرنے میں مصروف ہے ۔ اس موقع پر وزارت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں