کشمیر میں انکاؤنٹر - 7 عسکریت پسند ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-07

کشمیر میں انکاؤنٹر - 7 عسکریت پسند ہلاک

سری نگر
پی ٹی آئی
سیکوریٹی فورسس نے سات عسکریت پسندوں کو کشمیر میں جمعرات کے دن ہلاک کردیا۔ بشمول تین جنہوں نے قبل ازیں شمالی کشمیر کے فوجی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی تھی، وادی میں18ستمبر کو اری حملے کے بعد یہ دوسری کوشش تھی۔ چار مداخلت کاروں اس وقت ہلاک ہوگئے جب فوج نے جوابی کارروائی کی جس میں مداخلت کار لائن آف کنٹرول سے گھسنے کی کوشش کررہے تھے ۔ یہ ایک اشارہ ہے کہ پاکستان ہندوستان فورس پر عسکریت پسندوں کے ذریعہ حملے کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ شبہ ظاہر کیاجارہا ہے کہ مہلوک حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے تھا کیونکہ ان کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوے جن پر پاکستانی نشانات موجود ہیں ۔ حملہ آوروں کے قبضہ سے ادویات بھی برآمد ہوئیں اور ان پر بھی پاکستانی نشانات پائے گئے ۔ ایک فوجی عہدیدار نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایاکہ صبح پانچ بجے کے قریب عسکریت پسندوں کے کپواڑہ ضلع کے لنگیٹ علاقہ میں قائم آرمی کیمپ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے ساتھ ہی جوانوں نے جوابی کارروائی کی ۔ حملہ کو ناکام بنانے کے بعد سیکوریٹی فورسیز نے علاقہ میں تلاش کا رروائی شروع کی۔ موقع پاتے ہی عسکریت پسندوں نے انہیں ایکبار پھر گولیوں کا نشانہ بنایا اور اسی کے ساتھ جھڑپ شروع ہوئی۔ کمانڈنگ آفیسر کرنل راجیو شرانگ نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کے درمیان بتایا کہ جوانوں نے کیمپ کی باڑہ بندی کے قریب مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر انہیں چیلنج کیا۔ ہم نے اپنے کیمپ کی باڑہ بندی کے قریب مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر انہیں چیلنج کیا۔ ہم نے اپنے کیمپ کے قریب تین عسکریت پسندوں کو دیکھا۔ ہمارے سنتریوں نے مداخلت کی تو دہشت گردوں نے سنتریوں کی چوکی پر فائرنگ شروع کردی ۔ ہم نے جوابی کارروائی کی اس کے ساتھ ہی ایک کوٹک ری ایکشن فورس کو سرگرم کردیا تاکہ دہشت گرد علاقہ سے فرار ہو نے نہ پائیں اور جہاں ہینِ وہاں سے کسی اور جانب کا رخ نہ کریں ۔ اس کے بعد ہم نے کارروائیوں کے درمیان تینوں دہشت گردون کو ہلاک کردیا۔ کرنل شارنگ نے لنگیٹ میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مزید بتایا کہ فورسیز نے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوئے۔ ان کے قبضہ سے برآمد ادویات پر بھی پاکستانی نشانات موجود ہیں جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ تینوں دہشت گرد وں کا تعلق پاکستان سے تھا۔ ان کے زیر استعمال نعشوں اور خاکوں کا بھی تجزیہ ہورہا ہے ۔ اگر ہم ان سے کچھ اور معلومات حاصل کرسکے تو آپ کو بھی آگاہ کردیں گے ۔ مزید عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کرنل شارنگ نے بتایا کہ ہمیں تو صرف تین ہی دکھائی دئیے لہذا ہمارے خیال سے ان کی تعداد صرف تین ہی تھی ۔ اس کے باوجود ہم نے تلاش و تعاقب کارروائی جاری رکھی ہے ۔ ہم مناسب وقت اور حالات میں آپ کو مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے ۔ ان کے قبضہ سے برآمد چار ریڈیو سیٹس سے متعلق سوال کے جواب میں فوجی عہدیداروں نے بتایا کہ بعض اوقات دہشت گرد ایک سے زائد ریڈیو سیٹ لے کر چلتے ہیں ۔ اسی لئے تین دہشت گردوں کے قبضہ سے چار ریڈیو سیٹس برآمد ہوئے تاہم بی پی ایس آلات کی تعداد صرف تین ہی تھی۔ آئی اے این ایس کے بموجب جھڑپ صبح پانچ بج کر دس منٹ پر ہوئی اور دہشت گردوں کے قبضہ سے اے کے47رائفلس برآمد ہوئیں ۔ دو انڈر گرینیڈ بیرلس کے علاوہ کثیر تعداد میں چھوٹے اسلحہ ، گرینیڈس اور اشیائے خوردونوش بھی برآمد ہوئیں۔ سری نگر میں انڈین آرمی کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ دہشت گردوں نے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنادیا گیا۔

7 militants killed in encounters in kashmir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں