ہندوستان کا مواصلاتی سٹلائٹ کامیابی کے ساتھ داغا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-07

ہندوستان کا مواصلاتی سٹلائٹ کامیابی کے ساتھ داغا گیا

بنگلور
پی ٹی آئی
ہندوستان کے سب سے بڑے خلائی سٹلائٹ جی سیٹ18کو آج کامیابی سے داغا گیا ۔ ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم( اسرو) کا جدید ترین مواصلاتی سٹلائٹ جی سیٹ18کو ایریان5، vA-231راکٹ کے ذریعہ فرانسیسی گوانا کے کورو سے کامیابی سے داغا گیا۔ اس راکٹ کو کل داغا جانا تھا لیکن ناموافق موسم کی وجہ سے اس کی لانچنگ چوبیس گھنٹے کے لئے ملتوی کردی گئی تھی ۔ صدر پرنب مکرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کامیاب لانچنگ پر اسرو کے سائنس دانوں کو مبارکبا د دی ہے ۔ اسے بین الاقوامی ایجنسی ایریان5۔ وی اے231کے ذریعہ8داغا گیا جو32منٹ28سکنڈ کے بعد اپنے مقررہ مدار میں داخل ہوگیا ۔ اس سٹلائٹ کا وزن3404کلو گرام ہے ۔ اس مشن میں جی سیٹ18کے ساتھ آسٹریلیائی سٹلائٹ اسکائی مسٹر2کو بھی کامیابی کے ساتھ داغا گیا ۔ جی سیٹ18کی متوقع آپریشنل عمر15سال ہے۔ یہ سی بینڈ ، توسیع شدہ سی بینڈ اور کیوبینڈ پر اپنی خدمات پیش کرے گا۔ ابتدائی اشاروں سے پتہ چلتا ہے کہ سٹلائٹ کے تمام آلات اور سسٹم پوری طرح ٹھیک ہیں۔ جی سیٹ میں48مواصلاتی ٹرانسپورٹنڈرس ہیں ۔ اسرو کی جانب سے خلا میں چھوڑا گیا جی سیٹ18بیسواں سٹلائٹ بن گیا ہے ۔ اس سیٹلائٹ کے ذریعہ زمین کا مشاہدہ ٹیلی کمیونکیشنس، تعلیمی پروگرام، سائنس ونیوی گیشن کی نشریات کی جاسکیں گی ۔ اسرو اور ایرین اسپیس کے درمیان طویل مدتی اسٹراٹیجک پارٹنر شپ خلاء کے شعبہ میں ہندوستان اور فرانس کے درمیان مضبوط تعلقات کو ظاہر کرتی ہے ۔ اسرو کے صدر نشین اے ایس کرن کمار نے بتایا کہ سٹیلائٹ ملک کو اہم مواصلاتی خدمات فراہم کرے گا اور پرانی و قدیم سٹلائٹس کی جگہ لے گا۔

India's latest communication satellite GSAT-18 successfully launched

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں