پی ٹی آئی
کانگریس نے آج ریل کے کرایوں میں اضافہ کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے ریل کرایوں میں اضافہ پر وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکمرانی کا ماڈل عوام کو لوٹنا اور صنعت کاردوستوں کو راحت پہنچانا ہے ۔ کانگریس کے قائد نے اپنے ٹوئٹ پیام میں کہا کہ ریل کی رفتار مین اضافہ ہو یا نہ ہو لیکن مودی نے ریل کی شرحوں کو تیز رفتار پٹری پر دوڑایا ہے ۔ مودی کا ماڈل عوام کو لوٹنا اور صنعتکاروں کو فائدہ پہنچانا ہے ۔ اسی دوران کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سرجے والا نے کہا کہ مرکز میں وزیر اعظم نریندرمودی کی قیادت میں قومی جمہوری اتحاد کی حکومت امیروں اور صنعت کاروں کے مفاد میں کام کررہی ہے اسے عام آدمی کی کوئی فکر نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے تغلقی فرمان کے تحت ٹیکسی سروس دینے والی کمپنی اولا اور اوبیر کیSurge priceکی پالیسی پر عمل دورنتو، راجدھانی اور شتابدی ٹرینوں میں بھی شروع کردی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر مودی نے نیا طریقہ بنالیا ہے جس کے مطابق عام مسافروں سے کرایہ کی لوٹ ہوگی اور صنعتکار دوستوں کو ایک لاکھ بارہ ہزار کروڑ روپے کی چھوٹ دی جائے گی۔ سرجیوالا نے کہا کہ آسمان چھوتی مہنگائی کے درمیان تہوار کے اس موسم میں ان ریل گاڑیوں میں پچاس فیصد کرایہ بڑھا کر مودی حکومت نے ثابت کردیا کہ اس کو عام طبقے کے کسی بھی شخص کے بھلے سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ حکومت نے کل شتابدی ، دورنتو اور راجدھانی ایکسپریس کے لئے نئی کرایہ پالیسی کا اعلان کیا جس کے مطابق مسافروں کو مرحلہ وار پچاس فیصد تک زیادہ کرایہ ادا کرنا ہوگا ۔ وزارت ریلوے کے اس فیصلے سے کئی مقامات پر دہلی، ممبئی، دہلی، ہوڑہ جیسے روٹس پر راجدھانی ، دورنتو ٹرینوں میں اسے سی ٹو کا آخری کرایہ لوکوسٹ ایئر لائن کے کرایہ کے برابر یا کچھ زیادہ ہوسکتا ہے ۔
Surge pricing is Modi's model to loot common people: Rahul Gandhi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں