طویل فاصلاتی بالسٹک میزائل بارک-8 کا کامیا ب تجربہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-21

طویل فاصلاتی بالسٹک میزائل بارک-8 کا کامیا ب تجربہ

بالا سور، اڈیشہ
پی ٹی آئی
ہندوستان اور اسرائیل کی فضائی و خلائی صنعتوں کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ نئے زمین سے فضاء میں وار کی صلاحیت کے حامل طویل فاصلاتی بالسٹک میزائل بارک۔8کا آج اڈیشہ کے چاندی پور میں آئی ٹی آر سے کامیاب تجربہ کیا گیا۔ ہندوستان کے دفاعی و تحقیقاتی ادارہ کے اس اڈے سے صبح10:14بجے پہلا اور2:25بجے دوسرا میزائل کامیابی سے داغا گیا ۔ آئی ٹی آر کے ذرائع نے کہا کہ ہند۔ اسرائیل مشترکہ وینچر کے تحت تیار کردہ مزائل کا یہ پہلا آزمائشی تجربہ تھا ۔ دونوں ہی تجربات کامیاب رہے اور مستقبل میں مزائل کے مزید چند تجربات کئے جائیں گے، میزائل کی کئی خصوصیات میں خطرہ سے چوکسی کے راڈار کا نظام بھی شامل ہے۔ قبل ازیں اس سال30جون اور یکم جولائی کے درمیان زمین سے فضا میں نشانہ لگانے کی صلاحیت کے حامل وسط فاصلاتی میزائل کے مسلسل تین تجربات کئے گئے۔ چاندی پور کے آئی ٹی آر میں پیاڈ نمبر تین پر آج کے اس مزائل تجربہ کی غرض سے وہاں2.5کلو میٹر کے دائرہ میں رہائش پذیر 3650سے زائد افراد کو عارضی طور پر دوسری جگہ منتقل کردیا گیا تھا۔ ضلع نظم و نسق نے مویشیوں کے ساتھ آبادی کو عارضی شیلٹرس میں منتقل کرنے کا انتظام کیا۔ ماہی گیروں کو بھی پہلے ہی ہدایت دے دی گئی تھی کہ وہ دن میں سمندر میں مچھلی پکڑنے نہ جائیں۔ بارک۔8مزائل چار میٹر طویل اور 90کلو یٹر کے فاصلہ تک نشانہ لگا سکتا ہے ۔ اس مزائل کو جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹرس، بحری جہاز شکن مزائلوں اور بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑیوں کے بشمول کسی بھی نوعیت کے فضائی خطرہ سے نمٹنے کے لئے استعمال کیاجاسکتا ہے ۔

Long Range Surface-To-Air Missile Barak-8 successfully test fired

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں