اوڑی سیکٹر میں جھڑپ - 10 درانداز ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-21

اوڑی سیکٹر میں جھڑپ - 10 درانداز ہلاک

سری نگر، نئی دہلی
یو این آئی
سیکوریٹی فورسس نے آج حقیقی خطہ قبضہ کے پار سے مداخلت کاری کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنادیا اور جموں و کشمیر کے یوری سیکٹر می لچی پورہ کے مقام پر دس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ سلامتی کی صورتحال کاجائزہ لیا۔ وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کلا نے یو این آئی کو بتایا کہ بندوقوں کی لڑائی اس وقت ہوئی جب فوجیوں نے یہ دیکھا کہ دہشت گردوں کا گروپ پاک مقبوضہ کشمیر سے ہندوستان میں داخل ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب چیالنج کیا گیا اور خود سپردگی کرنے کے لئے کہا گیا دہشت گردوں نے خود کار اسلحہ سے فائرنگ شروع کردی۔ کرنل کلا نے بتایا کہ ہندوستانی سپاہیوں نے اس کے جواب میں فائرنگ کی جس میں دس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ آخری موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا کہ آپریشن اس وقت ہنوز جاری تھا۔ ایک اور واقعہ میں ہندواڑہ میں انتہا پسندوں کے ساتھ انکاؤنٹر میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا جہاں پر کل رات دیر گئے پولیس اسٹیشن پر حملہ کردی اگیا ۔ یہ انکاؤنٹر اس وقت شروع ہوا جب سیکوریٹی فورسس ار راسٹیٹ پولیس نے انتہا پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوس اطلاعات پر مشترکہ کارروائی شروع کردی۔ انکاؤنٹر جاری ہے اور سمجھاجاتا ہے کہ چار تا پانچ انتہا پسند علاقہ میں روپوش ہیں ۔ اسی دوران یوری، نئی دہلی سے موصولہ پی ٹی آئی کی اطلاع میں بتایا گیا کہ یوری میں فوجی کیمپ پر دہشت گرد انہ حملہ کے بمشکل دو دن بعد آج سرحد پار سے وادی کشمیر میں مداخلت کاری کی دو کوششیں کی گئیں لیکن ان کو آرمی نے ناکام بنادیا۔ ایک انکاؤنٹر میں دس دہشت گردوں کی ہلاکت واقع ہوئی اور دوسرے انکاؤنٹر میں ایک فوجی جوان ہلاک ہوگیا ۔ پاکستانی سپاہیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور ہندوستانی فوجی چوکیوں پر فائرنگ کی ۔ چونکہ حکومت کل کے دہشت گردانہ حملہ پر جس میں اٹھارہ جوان ہلاک ہوگئے ، ہندوستان کی جوابی کاررواوئی کے سلسلہ میں مختلف راستوں کے بارے میں خاموشی اختیار کی ہوئی ہے کابینی کمیٹی برائے سلامتی کے اہم ترین اجلاس کو کل طلب کی اگیا ہے ۔ آرمی کے ایک ترجمان نے سری نگر میں بتایا حقیقی خط قبضہ کے پار سے انتہا پسندوں کی جانب سے یوری اور نوگام سیکٹرس میں مداخلت کاری کی دو کوششیں کی گئیں جس کو ناکام بنادیا گیا ۔ دونوں مقامات پر آپریشنس ہنوز جاری ہیں۔ ترجمان نے یہ بتانے سے انکار کردیا کہ جاریہ آپریشنس میں تا حال کس قدر تعداد میں انتہا پسندوں کی ہلاکت واقع ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مناسب وقت پر تفصیلات کو منظر عام پر لایاجائے گا۔ انہوںنے تاہم کہا کہ نوگام سیکٹر میں آپریشن میں ایک فوجی جوان ہلاک ہوگیا ۔ دہلی میں آرمی کے ذرائع نے تاہم کہا کہ یوری سیکٹر میں آرمی کے ساتھ انکاؤنٹر میں دس دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ نعشیں بھی برآمد نہیں کی گئی ہیں ۔ ذرائع نے کہا کہ پندرہ دہشت گردوں کے گروپ نے حقیقی خطہ قبضہ کے پار سے ہندوستانی علاقہ میں مداخلت کاری کی کوشش کی تھی۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ دہلی میں ایک اجلاس میں جموں و کشمیر میں سلامتی کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جس میں مشیر قومی سلامتی امور اجیت ڈوواول اور سکریٹری خارجہ ایس جئے شنکر نے بھی شرکت کی ۔ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کرن رجیجو نے علیحدہ طور پر کہا کہ پاکستان میں رہنے والے دہشت گردوں کے خلاف کوئی بھی کاررواوئی تمام ضروری امور کا جائزہ لینے کے بعد ہی کیاجائے گی ۔ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے سری نگر میں آرمی کے عہدیدار نے کہا کہ حقیقی خط قبضہ کے پار سے فائرنگ 1:10بجے تا1:30بجے کے دوران کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ تاہم اس واقعہ میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔عہدیدار موصوف نے سری نگر میں کہا پاکستانی سپاہیوں نے آج دوپہر یوری سیکٹر میں ہندوستانی فوجی چوکیوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی۔ متذکرہ عہدیدار نے بتایا جب کہ فائرنگ میں کوئی جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔ اس واقعہ کی مزید تفصیلات کا انتظار کیاجارہا ہے ۔
جموں
یو این آئی
ویسٹرن کمانڈ کے آرمی کمانڈر لیفٹننٹ جنرل سریندر سنگھ نے آج جموں سامبا اور کٹھوا علاقوں میں سرحدی علاقوں کا دورہ کیا اور سلامتی کے منظر کا جائزہ لیا۔ عہدیدار موصوف نے حساس علاقوں میں سیکوریٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور سخت ترین چوکسی برقرار رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا۔آرمی کمانڈر نے سارے علاقہ میں سیکوریٹی فورسس کی تعیناتی کا مشاہدہ کیا اور تیاریوں کی سطحوں میں اضافہ کے لئے تمام سیکوریٹی ایجنسیوں کی جانب سے مل جل کر کی جانے والی کوششوں کی ستائش کی ۔ انہوں نے اس بات کی ضرورت ظاہر کی کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ چوکس رہنا ہوگا اور آپریشن کے لئے تیار رہنا ہوگا ۔ آرمی کمانڈر نے اس بات کی بھی ضرور ت ظاہر کی کہ علاقہ میں تمام ایجنسیوں کے انٹلیجنس نٹ ورک کے درمیان رابطہ کو برقرار رکھا جائے تاکہ دشمن کے ناکام منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے مناسب قدم اٹھائے جاسکیں ۔

Army foils infiltration bid, kills 10 terrorists in Uri sector

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں