یو این آئی
کامیڈین کپل شرما کی وزیر اعظم نریندر مودی سے اس شکایت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہ بی ایم سی نے ممبئی میں گھر کی تعمیر کے لئے ان سے پانچ لاکھ روپے کی رشوت طلب کی ہے کانگریس نے آج بی ایم سی بھرشٹا چار میونسپل کارپوریشن قرار دیا ۔ اے آئی سی سی کے میڈیا انچارج رنجیت سرجے والا نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا بی جے پی ، شیو سینا کی زیر قیادت بھرشٹا چارمیونسپل کارپوریشن نے کپل شرما سے بطور رشوت طلب کئے ہیں۔ اچھے دن شو ہاؤز فل ہوگیا ہے ، ہر ایک کو یقین تھا کہ مودی جی ہر بینک اکاؤنٹ میں پندرہ لاکھ روپے جمع کرائیں گے ، اس کی بجائے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ ہم سے پانچ لاکھ روپے وصول کریں گے ۔ سرجے والا نے کہا کپل شرما ایک کامیڈی شو کے مقبول عام میزبان ہین۔ بی ایم سی میں بی جے پی ، شیو سینا شو ایک المیہ ہے ۔ وزیر اعظم کے نام سخت الفاظ پر مشتمل ٹوئٹ میں متذکرہ مزاح کار نے بتایا کہ بی ایم سی کی جانب سے ان سے یہ کہا گیا ہے کہ وہ ممبئی میں ایک دفتر قائم کرنے کے لئے پانچ لاکھ روپے کی رشوت ادا کریں اور دریافت کیا کہ کیا یہ اچھے دن ہیں جس کا مسٹر مودی نے وعدہ کیا ہے ۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا میں گزشتہ پانچ سال سے پندرہ کروڑ روپے انکم ٹیکس اد ا کررہا ہوں ، ابھی بھی مجھے میرا دفتر بنانے کے لئے بی ایم سی کو پانچ لاکھ روپے رشوت ادا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں وزیر اعظم سے سوال کیا یہ ہیں آپ کے اچھے دن ؟ چونکہ اس کامیڈین کے ٹوئٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا میں ہلچل مچ گئی ہے ممبئی کے حکام حرکت میں آگئے ہیں اور چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر پھڈ نویس نے کپل سے اس واقعہ کی تفصیلا ت فراہم کرنے کی خواہش کی ہے اور ان سے وعدہ کیا ہے کہ وہ خاطیوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کریں گے ۔ چیف منسٹر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے ، کپل بھائی برائے کرم ساری تفصیلا ت فراہم کریں ، میں نے میونسپل کمشنر بی ایم سی کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ سخت ترین کارروائی کریں، ہم خاطیوں کو معاف نہیں کریں گے ۔
Congress' Mumbai unit backs Kapil Sharma against BMC bribe demand
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں