سری نگر تاریخی جامع مسجد - مسلسل نویں ہفتہ نماز جمعہ کی عدم ادائیگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-10

سری نگر تاریخی جامع مسجد - مسلسل نویں ہفتہ نماز جمعہ کی عدم ادائیگی

سری نگر
یو این آئی
سرینگر میں شہر خاص جہاں9جولائی سے شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف علیحدگی پسندوں کی جانب سے احتجاجوںاور آزادی مارچوں کو ناکام بنانے کرفیو اور تحدیدات کا سلسلہ جاری ہے ، میں واقع تاریخی جامع مسجد میں مسلسل9ہفتہ سے نماز جمعہ ادا نہیں کی جاسکی۔ سیکوریٹی فورسس کی فائرنگ میں 9جولائی سے75شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف علیحدگی پسندوں کی جانب سے بعد نماز جمعہ احتجاجوں اور آزادی مارچس کو ناکام باننے آج سارے سری نگر میں کرفیو دوبارہ نافذ کردیا گیا۔ دریں اثناء سوائے اہم سڑکوں پر واقع مسجدوں کے ساری وادی میں نماز جمعہ ادا کی گئی۔ بعد ازاں نمازی اپنے علاقوں میں موافق آزادی نعرے بلند کرتے ہوئے احتجاجوں میں شریک ہوگئے۔ جامع مسجد جہاں ہر جمعہ کو صدر نشین اعتدال پسند حریت کانفرنس میر واعظ عمر فاروق کا خطاب ہوتا ہے ، کو جانے والے تمام راستے خاردار تار نصب کرکے بند کردیے گئے تھے۔ دونوں حریت کانفرنس اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ جو 9جولائی سے کشمیر میں جاری احتجاج کی قیادت کررہے ہیں، عوام پر زور دیا کہ اپنے علاقوں میں آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر تک آزادی مارچ منظم کریں۔ انہوں نے16ستمبر تک ہڑتال کو توسیع دی ۔ سڑکوں پر آمد و رفت روکنے مسجد کے باہر اور اطراف سیکوریٹی فورسس اور ریاستی پولیس کی بڑی تعداد میں تعیناتی جاری رہی ۔ گزشتہ جمعہ کو بھی احتجاجوں کا انسداد کرنے کرفیو کے نفاذ کے سبب نماز ادا نہیں کی جاسکی۔ مقامی افراد نے یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ علاقہ میں کسی کو بھی داخل ہونے اجازت نہیں دی جارہی ہے کہا کہ تاریخی جامع مسجد میں اذان بھی نہیں دی گئی، تاہم شہر کے اندرونی علاقوں میں نماز جمعہ ادا کی گئی، حالانکہ عید گاہ کی اعلیٰ مسجد میں نماز جمعہ ادا کی گئی، جہاں آزادی مارچ کو ناکام بنانے اضافہ سیکوریٹی فورس تعینات کی گئی تھی ، تاہم مسلمانوں نے الزام عائد کیا کہ لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جھیل ڈل کے کنارے واقع حضرت بل زیارت گاہ جہاں حضرت محمد ﷺ کے آثار مبارک محفوظ ہیں میں نماز جمعہ ادا کی گئی، لیکن عام دنوں کی بہ نسبت نمازیوں کی تعداد بہت کم تھی ، کیوں کہ کرفیو اور تحدیدات کے سبب دیگر علاقوں سے لوگ وہاں پہنچ سکے ۔ 5اگست کو یہاں نماز جمعہ ادا نہیں کی جاسکی، کیوں کہ علیحدگی پسندوں نے9جولائی سے سیکوریٹی فورسس کی فائرنگ کے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کرنے وہاں جمع ہونے عوام سے کہا تھا ۔ حضرت مخدوم صاحب، جناب شیخ سورا، شہری کلس پورہ ، سید صاحب سونو ار، پیر دستگیر صاحب خاں یار، سرائے الا اور بٹمالو کی حضرت شیخ داؤد کی مساجد میں نماز جمعہ ادا کی گئی۔

No Prayers for 9th Consecutive Friday At Jama Masjid Srinagar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں