لیبر کوڈ کی جاریہ ہفتہ کابینی منظوری کے لئے پیشکشی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-19

لیبر کوڈ کی جاریہ ہفتہ کابینی منظوری کے لئے پیشکشی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
توقع ہے کہ وزارت لیبر انڈسٹریل ریلیشنس [صنعتی تعلقات] کے بارے میں لیبر کوڈ [قانون] پر ایک کابینی نوٹ اس ہفتہ منظوری کے لئے پیش کرے گی ۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت قانون کے علاوہ ٹریڈ یونینوں اور ملازمین کے ساتھ سہ فریقہ بات چیت کے بعد وزارت لیبر نے کوڈ [قانون] مدون کرنے تمام رسمی امور مکمل کرلیا ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس ہفتہ جلد سے جلد اسے کابینہ کی منظوری کے لئے بھیج دیاجائے گا۔ انڈسٹریل ریلیشن پر قانون این ڈی اے حکومت کی مختلف پہل میں ایک پہل ہے تاکہ 44لیبر قوانین کو چار وسیع قوانین جیسے انڈسٹریل ریلیشن، ویجس [مشاہیرے] سوشیل سیکوریٹی اور انڈسٹریل سیفٹی وویلفیر میں تبدیل کردیاجائے ۔ آئی آر کوڈ میں300تک ملازمین رکھنے والی کمپنیوں کو ملازمین کی تخفیف کو آسان بنانے اور ٹریڈ یونینوں کی تشکیل کو سخت ترین بنانے گنجائش کی تجویز شامل ہے۔ مجوزہ بل میں صنعتی تنازعہ قانون1947ء ٹریڈ یونین قانون1926اور صنعتی ملازمت قانون1946کو ضم کرکے ایک قانون مدون کرنے کی تجویز ہے ۔ موجودہ قانون کے مطابق سو یا سو سے زیادہ ملازمین رکھنے والے اداروں کو ملازمین کی تخفیف کے لئے انڈسٹریل تنازعہ قانون کے تحت حکومت سے منظوری حاصل کرنا ہے ۔ کسی بھی ادارے کے سات یا سات سے زیادہ ملازم ٹریڈ یونین تشکیل دے سکتے ہیں ۔ مجوزہ بل میں ٹریڈ یونین کی تشکیل کے لئے دس فیصد ملازمین کی شرط تجویز کی گئی ہے ۔ تخفیف ، معطلی اور تالہ بندی کو آسان بنانے اور ٹریڈ یونین تشکیل دینے سخت قواعد سے متعلق مجوزہ بل میں تجاویز کے نتیجے میں مرکزی ٹریڈ یونینوں نے برہمی ظاہر کیا تھا۔ لیبر قوانین میں مجوزہ ترمیمات جس کے بارے میں حکومت کا کہنا ہے کہ تجارت کے لئے آسانیوں مین اضافہ ہوگا ۔ کے خلاف مرکزی ٹریڈ یونینوں کی جانب سے گزشتہ سال اور جاریہ سال 2ستمبر کو ملک گیر ہڑتال منظم کی گئی تھی۔

Cabinet approval for wage code Bill

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں