سیلاب زدہ ریاستوں کو مرکز کی مکمل مدد کا تیقن - وزیر اعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-23

سیلاب زدہ ریاستوں کو مرکز کی مکمل مدد کا تیقن - وزیر اعظم مودی

دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے پانچ سیلاب متاثرہ ریاستوں کو راحت اور بچاؤ کارروائی میں مرکز کی مکمل مدد کا تیقن دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ مسلسل صورتحال پر نظر رکھ رہے ہیں اور انہوں نے یوپی، بہار، اتر کھنڈ ، راجستھان اور مدھیہ پردیش کے چیف منسٹرس سے بات کی ہے تاکہ صورتحال کا جائزہ لے سکیں ۔ انہوں نے ایک ٹوئیٹر پیام میں کہا کہ مرکز، راحت اور بچاؤ کا رروائیوں میں مکمل مدد کا تیقن دیتا ہے ۔ مجھے امید ہے کہ متاثرہ علاقوں میں صورتحال جلد معمول پر لوٹ آئے گی۔ میں اتر پردیش، بہار، اتر کھنڈ، راجستھان اور مدھیہ پردیش کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے افراد کی حفاظت و سلامتی کی دعا کرتا ہوں ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ دریائے گنگا کل مغربی بنگال، بہار اور اتر پردیش کے پڑوسی اضلاع میں خطرہ کے نشان کو پار کرگئی، جہاں دریائے یمنا میں طغیانی آئی ہوئی ہے ، جب کہ راجستھان کے چند علاقوں میں شدید بارش نے سیلاب جیسی صورتحال پیدا کردی ہے ۔ یہاں تا حال چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ علیحدی اطلاع کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے آج چار سیلاب زدہ ریاستوں اتر پردیش ، اتر کھنڈ اور بہار اور راجستھان کے چیف منسٹرس سے بات کی اور اس سانحہ سے نمٹنے میں ہر ممکن مدد کا تیقن دیا۔ سنگھ نے چیف منسٹر اکھلیش یادو یوپی، ہریش راوت، اتر کھنڈ ، نیتش کمار بہار اور وسندھرا را جے راجستھان سے فون پر بات چیت کی اور ان ریاستون میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ چیف منسٹرس نے وزیرداخلہ کو محصور افراد کے بچاؤ اور راحت کے لئے انجام دی گئی کارروائیوں سے واقف کرایا ۔ چیف منسٹرس نے راج ناتھ سنگھ کو نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی جانب سے متعلقہ علاقوں میں کی گئی
کارروائیوں سے واقف کرایا۔

PM Modi promises full support to 5 flood-hit states

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں