کشمیر میں رائے شماری کرانے کا مطالبہ - رکن اسمبلی انجینئر رشید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-07

کشمیر میں رائے شماری کرانے کا مطالبہ - رکن اسمبلی انجینئر رشید

سری نگر
یو این آئی
عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ و رکن اسمبلی انجینئر شیخ عبدالرشید نے ہفتہ کے روز یہاں اقوام متحدہ مبصرین کے دفتر کے باہر احتجاج کرکے کشمیر میں رائے شماری کرانے کا مطالبہ کیا۔ انجینئر رشید کی قیادت میں درجنوں احتجاجی اقوام متحدہ دفتر کے باہر نمودار ہوئے اور دھرنے پر بیٹھ گئے ۔ مظاہرین نے اس موقعہ پر اقوام متحدہ بیدار ہوجاؤ کے نعرے لگائے ۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر رائے شماری کے حق میں نعرے درج تھے ۔ اس موقعہ پر پارٹی کی طرف سے مبصرین کے دفتر میں ایک یادداشت جمع کرائی گئی جس میں اقوام متحدہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں فوری طور پر رائے شماری کے اپنے وعدے کو پورا کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں اور کشمیریوں کے خلاف طاقت کے بے تحاشا استعمال کو بند کروانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ پارٹی کے ایک ترجمان نے کہا کہ پولیس کی بھاری جمعیت نے طاقت کے ذریعے احتجاج کو منتشر کیا اور انجینئر رشید کو ان کے اٹھ ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے رام منشی باغ تھانے میں نظر بند کیا۔ اپنی گرفتاری سے قبل انجینئر رشید نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ جمون وکشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے اور اس سے چاہئے کہ دنیا کو جموں و کشمیر کے حوالے سے اصل حقیقت سے آگاہ کرکے ہندوستان کو لگام دیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نہ ہندوستان کے دشمن ہیں اور نہ ہی امن کے خلاف ہیں لیکن یہ ہندوستان کی دہشت گردی اور یکہ طرفہ طاقت کا استعمال ہے جس کی وجہ سے کشمیر موت کا بازار بنا ہوا ہے اور اب یہ بغاوت کشمیر سے نکل کر جموں اور لداخ تک میں پھیل چکی ہے ۔ انجینئر رشید نے کہا موجودہ ھالات میں چنانچہ ہندوستان میں کشمیر سے باہر ہر طرح کی خبروں پر پابندی لگادی ہے ایسے میں اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کررتے ہوئے جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کئے گئے رائے شماری کے معلق وعدوں کو پورا کریں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں