کشمیر میں پیلٹ گنس کا استعمال جاری رکھنے کا فیصلہ دھوکہ دہی - غلام نبی آزاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-31

کشمیر میں پیلٹ گنس کا استعمال جاری رکھنے کا فیصلہ دھوکہ دہی - غلام نبی آزاد

سری نگر
پی ٹی آئی
ریاست جموں و کشمیر میں احتجاجیوں کو کنٹرول کرنے کے لئے پیلٹ گنس کا استعمال جاری رکھنے کے فیصلہ پر کانگریس نے آج یہ کہا یہ فیصلہ دھوکہ دینے والا اور صدمہ پہنچانے والا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے سمجھا تھا کہ پیلٹ گن کا استعمال روک دیاجائے گا۔ اس فیصلہ سے ہمیں بے حد صدمہ پہنچا ہے ۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری ارو راجیہ سبھا میں قائد ایوان غلام نبی آاد نے میڈیا کے ان سوالات پر کہ مرکز نے پیلٹ گن کا استعمال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ اس کے دیگر متبادل بھی استعمال کئے جائیں گے ۔ اس پر آزاد نے کہا کہ قومی سطح پر جب پیلٹ گنس کے استعمال کو روکنے کا مسئلہ اٹھاتھا، اس وقت ہم سب ایک آواز تھے ، اور ہم نے ایوان میں بھی کہا تھا کہ اس سلسلہ میں ایک کمیٹی تشکیل دی جانی چاہئے اور اس کمیٹی کی جو بھی سفارشات ہوں اس پر عمل آوری کی جائے گی۔ اور ہمیں خانگی سطح پر یہ تیقن دیا گیا تھا کہ پیلٹ گن کا استعمال روک دیا جائے گا۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ عمر عبداللہ کی قیاد ت میں ایک اور وفد نے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی، وزیر اعظم نریندر مودی ملاقات کی تھی۔ اس وفد کی قیادت کو دہلی میں ہر کسی نے یہ سمجھا تھا کہ اب پیل گن کا استعمال نہیں ہوگا۔ لیکن یہ بے حد افسوسنا ک بات ہے کہ دونوں ایوانوں کے کل جماعتی قائدین کے مطالبہ اور جموں و کشمیر کے تمام سیاسی جماعتوں کے مطالبہ کو حکومت نے مکمل طور پر در گزر کردیا۔ ہم حکومت کے اس فیصلہ پر بہت دکھی ہیں یہ ایک قسم کی دھوکہ دہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وادی کشمیر کو کل جماعتی اجلاس کی روانگی ، حکومت کی شروعات نہیں ہے بلکہ یہ اپوزیشن جماعتوں کے مطالبہ پر روانہ کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ یہ حکومت کا شروع کردہ اقدام ہے۔ اگر ہم کل جماعتی وفد کی روانگی کے لئے طویل لڑائی نہ لڑتے تو حکومت کبھی وفد کی روانگی کو قبول نہیں کرتی تھی۔

Cong dubs continued use of pellet guns in Kashmir as betrayal Azad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں