ایمسٹ کی منسوخی - تلنگانہ چیف منسٹر کے سی آر کا سخت فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-31

ایمسٹ کی منسوخی - تلنگانہ چیف منسٹر کے سی آر کا سخت فیصلہ

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
تلنگانہ ایمسٹ۔IIکی منسوخی کا فیصلہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے لئے انتہائی سخت تھا اور وہ لمحہ آخر تک تذبذب کا شکار تھے ۔ ایمسٹ پرچہ کے افشاء کے بعد ایک طرف زبردست احتجاج کیاجارہا تھا تاکہ حکومت اس کی ذمہ دارر ہے۔ دوسری طرف والدینی او ر سرپرست یہ کہتے ہوئے احتجاج کررہے تھے کہ صرف چند بچوں کے لئے ایمسٹ کو منسوخ نہیں کیاجانا چاہئے ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا کہ چیف منسٹر کی دختر کے کویتا ایم پی او رلڑکے کے ٹی رارما راؤ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی نے چیف منسٹر سے واضح طور پر کہا ک چند سو افرارد کے لئے پچاس ہزارر طلبا کو مشکل میں نہ ڈالا جائے ۔ کے ٹی آر نے اپنے دونوں بچوںسے کہاکہ تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھے گے۔ انہوں نے وزیر صحت لکشما ریڈی، وزیر تعلیم ، ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری ، ڈائرکٹر جنرل پولیس انوراگ شرما ، ایڈیشنل ڈی جی پی سی آئی دی ستیا نارائنا کے علاوہ محکمہ تعلیم کے کئی عہدیداروں کو طلب کیا تھا۔ انہوں نے ہر عہدیدار سے فرداً فرداًان کے مشوروں کو سنا لیکن کوئی تاثر نہیں دیا کہ وہ کیا کرنے والے ہیں۔ اجلاس میںدو عہدیداروں نے ہی چیف منسٹر پر زور دیا کہ وہ ایمسٹ کو منسوخ کردیاجائے ۔ بغیر کوئی فیصلہ کے چیف منسٹر نے اجلاس ختم کردیا۔ مکان میں لڑکے او رلڑکی کی نمائندگی کی سماعت کی۔ کافی غوروخوض کے بعد انہوں نے اپنے پرنسپال سکریٹری کو طلب کیا اور صرف اتنا ہی کہا کہ وہ ایمسٹ۔IIکو منسوخ کردیں اور اگرچہ پہلے ہفتہ میںتازہ ایمسٹ منعقد کریں ۔ ان کے اس فیصلہ سے تلنگانہ میںٰ ہلچل مچ گئی۔ کئی طلبا او ران کے والدین ناراض ہوگئے۔ خاص طور پر کوچنگ انسٹیٹیوٹس چلانے والے افراد کی ہوا نکل گئی۔ ایمسٹ کی ٹریننگ دینے والے افراد جو ہزاروں روپے لے کر ٹسٹ کی تیاری کرواتے تھے وہ بھی پریشان ہوگئے لیکن ایمسٹ۔IIIکی تیاری شروع کردی جس کے لئے طلبا اوور ان کے والدین سے پیسے طلب کئے گئے۔ اس دوران سی آئی ڈی نے اسکینڈل میں ملوث مزید تین افراد کو گرفتارر کرلیا۔ اس میں اصل سرغنہ ایس راج گوپال ریڈی بھی شامل ہے جسے بنگلور میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 65سالہ راج گوپال ریڈی پہلے بھی میڈیکل انٹرنس امتحان کے سوالی پرچہ کا افشا کرچکا ہے اس کی تفتیش کی گئی۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ20افراد اور 2بروکروں کے ذریعہ حیدرآباد اور وجئے واڑہ میں میڈیکل انٹرنس ٹسٹ کی ٹریننگ دی گئی۔ چار طلبا کو پونے کے ایک میڈیکل اکیڈیمی کیمپ روانہ کیا۔ ان طلبا سے35لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ گرفتار شدگان کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔9جولائی کو منعقدہ انٹرنس ٹسٹ میں پچاس ہزار طلبا نے شرکت کی۔ جو ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میںداخلوں کے خواہشمند تھے ۔ اس دوران وزیر داخلہ تلنگانہ ڈاکٹر لکشما ریڈی نے آندھرامیں اپنے ہم منصب سے درخواست کی ہے کہ وہ آندھرا میں میڈیکل او ربی ڈی ایس کے لئے کونسلنگ منعقد نہ کریںکیونکہ تلنگانہ میںاز سر نو انٹرنس سے پہلے ہی وہاں کونسلنگ منعقد ہونے والی ہے۔اس طرح تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے طلبا پندرہ فیصد غیر مقامی زمرے کی نشستوں سے محروم ہوجائیں گے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں